04/08/2025
ایک رئیس سکھ کاروبار کے سلسلے میں لندن گیا، وہاں سے اس نے اپنے گھر فون کیا، فون اس کے نوکر نے اٹھایا، سکھ نے پوچھا" بیگم صاحبہ کہاں ہیں " نوکر نے جواب دیا وہ صاحب کے ساتھ بیڈ روم میں ہیں، سکھ کو آگ لگ گئی اور اس نے نوکر سے کہا " صاحب تو میں ہوں اور میں اس وقت لندن میں ہوں " نوکر نے جواب دیا " جناب مجھے نہیں پتہ کیونکہ یہ میری جاب کا پہلا دن ہے اور بیگم صاحبہ نے مجھے جس کے بارے میں بتایا میں اسے ہی صاحب سمجھتا ہوں " سکھ کا غصہ تیز ہو گیا، اس نے نوکر سے کہا " تم فوراً ٹیبل کی دراز کھولو" نوکر نے کھول لی۔
اس نے اس سے کہا "کیا اس میں ریوالور ہے" نوکر نے جواب دیا "سر دراز میں کاربین پڑی ہے" سکھ نے نوکر کو حکم دیا " تم یہ کاربین اٹھائو، بیڈ روم کا دروازہ کھلوائو اور جعلی صاحب کو گولی مار دو" نوکر نے گھبرا کر جواب دیا " جناب یوں تو میں پھنس جائوں گا" سکھ نے مضبوط لہجے میں کہا "تم اس کی فکر نہ کرو، تمہیں بچانا میری ذمے داری ہے، میں تمہیں کام مکمل ہونے کے بعد بیس لاکھ روپے بھی دوں گا" نوکر نے فون ہولڈ کروایا، کاربین لوڈ کی، بیگم صاحبہ کا دروازہ کھٹکھٹایا، دروازہ کھلا اور نوکر نے صاحب کو گولی مار دی۔
سکھ نے فون پر گولی چلنے اور بیوی کے چلانے کی آواز سنی اور خوش ہو گیا، نوکر واپس آیا، اس نے فون اٹھایا اور سکھ سے کہا " جناب آپ کا کام ہو گیا" سکھ نے نوکر کو حکم دیا " تم اب جعلی صاحب کی نعش اٹھائو اور اسے سوئمنگ پول میں پھینک دو" نوکر نے چند لمحے سوچا اور اس کے بعد عرض کیا " لیکن جناب گھر میں تو کوئی سوئمنگ پول نہیں؟ " سکھ نے حیران ہو کر پوچھا " کھوتے تم کیا کہہ رہے ہو، کیا گھر کے پیچھے سوئمنگ پول نہیں " نوکر نے کہا " جناب پورے گھر میں کوئی سوئمنگ پول نہیں " سکھ نے چند لمحے سوچ کر فون نمبر دہرایا اور پوچھا " کیا تمہارا فون نمبر یہ ہے" نوکر نے جواب دیا" جی نہیں سر، ہمارے فون کا نمبر دوسرا ہے" سکھ نے ایک لمبا سانس لیا اور معذرت خواہانہ لہجے میں بولا " بھا جی سوری، میرا خیال ہے میں نے رانگ نمبر ڈائل کر دیا ہے"۔