UrduSpot

UrduSpot We Cover Press Conferences, Social Issues and Content of Public Interest From All Angles

29/11/2025

فواد خان نے علینہ عامر کو لفٹ ہی نہیں کرائی! لوگ کیوں وائرل کرتے ہیں ایسے لوگوں کو جن کے پاس ٹیلنٹ ہی نہیں ہوتا

28/11/2025

ماہرہ اور فواد خان اپنے اپنے جیون ساتھیوں کے ساتھ!

28/11/2025

ماہرہ خان مداحوں کے ساتھ گھل مل گئیں

25/11/2025

خواتین کے لئے بہترین سہولت؟

25/11/2025

محمد عامر، شاہین اور نسیم شاہ کی بولنگ کرتے ہوئے یادگار ویڈیو، تینوں میں سے کون بہتر ہے؟

24/11/2025

اعلان سے پہلے ن لیگی رہنما نے ساتھ والے سے پوچھا کے اس نے کیا کیا ہے!

تمیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو!
21/11/2025

تمیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو!

بھارت کا لڑکا طیارہ تیجس دبئی ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ دبئی ایئرشو...
21/11/2025

بھارت کا لڑکا طیارہ تیجس دبئی ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی طیارہ ایئرشو میں اڑایا گیا، پائلٹ کی حالت کے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، دھماکے کے بعد طیارہ زمین سے ٹکرایا تھا، ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا، کسی شہری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری طرف دبئی ایئر شو میں بھارتی سٹال کے باہر ہنگامی سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مظاہرے کے دوران طیارہ کریش ہونے پر مظاہرہ دیکھنے کے لیے آئی شخصیات کو واپس نمائش ہال میں بھجوا دیا گیا۔

بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں حادثہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔

20/11/2025

مسلمان دنیا میں خلافت کیلئے آیا ہے غلامی کیلئے نہیں، محمد رضوان کی دل کو چھو لینے والی تقریر

19/11/2025

کسے ہونا چاہیے مس پاکستان؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی ا...
18/11/2025

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔

تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ایک فیس بک پیج سے لی گئی ہے، جس پر یکساں اداکار اور بچے اس ہی قسم کی دیگر ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھی اسکرپٹڈ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس

فیکٹ چیک پوائنٹس:

ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔
کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔
یہ ویڈیو کسی حقیقی واردات سے متعلق نہیں بلکہ ڈرامائی مواد کے طور پر بنائی گئی ہے۔
کئی صارفین نے بھی تبصرے میں اسے ’’ایکٹنگ‘‘ اور ’’شوٹنگ سین‘‘ قرار دیا ہے۔
اصل فیس بک پیج پر یہی اداکار مزید ویڈیوز پر پرفارم کرتے دکھائی دیے۔
یہ ویڈیو حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی ایک ڈرامائی ویڈیو ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر ویوز اور ریچ بڑھانا ہے۔

گزشتہ روز مدینہ میں بس حادثہ پیش آیا تھا جس میں بس کی آئل ٹینکر سے اتنی شدید ٹکر ہوئی تھی کہ بس میں موجود تمام عمرہ زا...
18/11/2025

گزشتہ روز مدینہ میں بس حادثہ پیش آیا تھا جس میں بس کی آئل ٹینکر سے اتنی شدید ٹکر ہوئی تھی کہ بس میں موجود تمام عمرہ زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ایک نوجوان معجزاتی طور پر بچ گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 24 سالہ نوجوان محمد عبدالشعیب ہے جو اپنے والدین، دادا اور چچا کی فیملی کے ساتھ عمرے پر تھا۔ نوجوان کا تعلق بھارتی حیدرآباد سے ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جب بس مکہ سے مدینہ جارہی تھی تو عبدالشعیب ڈرائیور کے قریب والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ چونکہ وہ آگ لگنے اور ٹکراؤ کے وقت بس میں سامنے بیٹھا تھا، اس لیے اس نے ٹکراؤ کے وقت پھرتی سے ڈرائیور کے قریب موجود کھڑکی سے بار چھلانگ لگادی۔

بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب نے کھڑکی کا شیشہ توڑا اور اس کے بعد چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ تاہم باقی ماندہ لوگوں کو حادثے کے وقت سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

تاہم حادثے کی وجہ سے شعیب کافی زخمی ہوا۔ اسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ اگرچہ اللہ کو عبدالشعیب کی زندگی منظور تھی تاہم اس حادثے میں اس نے اپنے تمام گھر والوں کو کھودیا۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UrduSpot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UrduSpot:

Share