🌟 Man of the Tournament — One & Only Shiraz Kalia 187/7R 🌟
پورے ٹورنامنٹ میں شیراز کالیا کی کارکردگی غیر معمولی، متاثر کن اور قابلِ تحسین رہی۔ 👏🏏
شیراز کالیا ہمارے علاقے کے ایک بہترین اور منجھے ہوئے باؤلر تو پہلے ہی تھے، لیکن اس ایونٹ میں انہوں نے اپنی بلے بازی سے بھی جس انداز میں شائقینِ کرکٹ کو متاثر کیا، وہ واقعی قابلِ دید تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے گیند کے ذریعے مخالف بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور اپنی باؤلنگ سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
خاص طور پر آخری رات کے سیمی فائنل کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہوگی، جہاں تین اوپن پلیئرز کھیل رہے تھے اور عمر بھائی اور شہزاد پپی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد زہیر کالیا اور شیراز کالیا نے جس اعتماد، کلاس اور خوبصورت شاٹس کے ساتھ اوپن پلیئرز کے خلاف بیٹنگ کی، وہ واقعی قابلِ دید منظر تھا۔ 🔥
دونوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 87 رنز کے مضبوط مجموعے تک پہنچایا، اور اس کے بعد شیراز کالیا نے اپنی زبردست باؤلنگ کے ذریعے مخالف ٹیم کو قابو میں رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلائی۔
ہم ان کو زی ڈی پاکستان اور لطیف لائیو ود سرفراز اور اس کے فالورز کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کے پیج ایڈمن زی ڈی پاکستان اور لطیف لائیو ود سرفراز کے گاؤں کا نام روشن کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when ZD Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.