K2 TV Manchester

K2 TV Manchester National & International News Reports
Talk shows
Beauty tips
Real issues
Community events

برطانیہ میں 300 سے زائد فلائٹیں کینسل-سسٹم میں خرابی کے باعث 300 سے زائد فلائٹیں اڑان نہ بھر سکیں-ہزاروں کی تعداد میں مس...
08/09/2026

برطانیہ میں 300 سے زائد فلائٹیں کینسل-سسٹم میں خرابی کے باعث 300 سے زائد فلائٹیں اڑان نہ بھر سکیں-ہزاروں کی تعداد میں مسافر ایئرپورٹس پر موجود
゚viralシ

08/09/2026
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سالانہ جلوس بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ مانچسٹر میں نکالا گیا-علمائے اہل سنت ک...
31/08/2026

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سالانہ جلوس بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ مانچسٹر میں نکالا گیا-علمائے اہل سنت کے ساتھ ساتھ بچوں اور بزرگوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی-
゚viralシ ゚

کریم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری عبدالکریم کی طرف سے سینیئر جرنلسٹ سہیل وڑائچ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کی...
28/08/2026

کریم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری عبدالکریم کی طرف سے سینیئر جرنلسٹ سہیل وڑائچ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا-سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کی شرکت

سینیئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کی گریٹر مانچسٹر کے لاڈ میئر شوکت علی کے ساتھ خصوصی ملاقات-پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین...
28/08/2026

سینیئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کی گریٹر مانچسٹر کے لاڈ میئر شوکت علی کے ساتھ خصوصی ملاقات-پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین ہارون افضل کٹھانہ بھی موجود-
゚viralシ ゚

حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیّت کے لیے محبّت، شفقت اور خیر خواہی کا عملی نمونہ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالق...
26/08/2026

حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیّت کے لیے محبّت، شفقت اور خیر خواہی کا عملی نمونہ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب

لاہور: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقدہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اخلاقِ حسنہ اور سیرتِ نبوی ﷺ کے جمالیاتی پہلو نرم مزاجی، ملنساری، سہل طبعی اور لوگوں سے قربت و انسیّت کو مومن کے لیے نجات کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی شخصیت ایسی ہونی چاہیے کہ لوگ اس سے ملنے جلنے میں آسانی محسوس کریں۔ مومن وہ ہے جو دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرے، مشکلات میں سہارا دے اور اپنے رویے سے کسی کے لیے بوجھ نہ بنے۔ ان چاروں صفات کا بیک وقت انسان کی شخصیّت کا حصّہ بننا ضروری ہے اور ان کا عملی اظہار زندگی کے ہر شعبے میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ ہماری ذات سے دوسروں کو سکون، راحت اور آسانی ملتی ہے یا بوجھ اور تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ انسانی محبت کی فصل اسی دل کی سرزمین پر اگتی ہے جو نرم، کشادہ اور ہموار ہو۔ حقیقی قربت صرف جسمانی تعلّق کا نام نہیں بلکہ دلوں کی قربت ہے، اور حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیّت کے لیے محبّت، شفقت اور خیر خواہی کا عملی نمونہ ہے۔

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیامت کے مطابق رحمان کے بندوں کی صفات میں عاجزی اور نرم روی نمایاں ہیں، جبکہ سیرتِ نبوی ﷺ میں بھی نرمی، عفو و درگزر اور انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی بے شمار مثالیں ملتی ہیں۔ آپ ﷺ نے مسجد میں غلطی کرنے والے اعرابی کی اصلاح فرمائی مگر اس کا دل نہیں توڑا اور شدید اذیّت کے باوجود اپنے مخالفین کے لیے بھی ہدایت اور مغفرت کی دعا فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نرمی اور رفق کو پسند فرماتا ہے، اسی لیے حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کو فرعون جیسے سرکش شخص کے سامنے بھی نرم گفتگو کا حکم دیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعوت کا مقصد مخالف کو شکست دینا نہیں بلکہ اس کا دل جیتنا ہے۔ علماء اور داعیان کو اپنے اسلوبِ دعوت میں محبّت، حکمت اور نرمی اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے نوجوان کی تربیت کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک نوجوان کی غلط خواہش کو سختی سے رد کرنے کے بجائے حکمت اور محبّت سے اس کے شعور کو بیدار کیا، جس کے نتیجے میں وہ نوجوان ہمیشہ کے لیے سنور گیا۔ یہ نبوی منہجِ تربیّت ہے کہ انسان کی عقل و شعور کو بیدار کرکے اسے صحیح اور غلط کا فرق سمجھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ صرف جلسے، جلوس اور محافل منعقد کرنے کا نام نہیں بلکہ سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا اصل مقصد ہے۔ محبّتِ رسول ﷺ کا حقیقی تقاضا اتباع، اطاعت، حسنِ اخلاق اور کردار کی اصلاح ہے۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیّبہ کے سانچے میں ڈھال کر معاشرے میں محبّت، نرمی، آسانی اور انسانیّت کی خیر خواہی کو فروغ دینا ہوگا۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محیّ الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محیّ الدین قادری، ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویٹس (WAAG) کے نائب صدر ڈاکٹر وائل محمود السید بخیت، اسلامک ریسرچ اکیڈمی الازہر الشریف کے سیکریٹری جنرل فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور محمد عبد الدايم الجندي، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علمائے کرام و مشائخ عظّام، اعلیٰ سطحی وفود، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دینی و سماجی شخصیات سمیت بزرگوں، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Day of Eid Milad Un Nabi 🕌💚
25/08/2026

Day of Eid Milad Un Nabi 🕌💚




Mawlid-un-Nabi 2026😍❤️Football Stadium, Bauchi, Nigeria🇳🇬 Subhan'Allah, this year around a million people attended the L...
25/08/2026

Mawlid-un-Nabi 2026😍❤️
Football Stadium, Bauchi, Nigeria🇳🇬

Subhan'Allah, this year around a million people attended the Largest Mawlid Event in. Nigeria. More than one million Muslims throughout the Nigeria attended the blessed Birth Anniversary of the Prophetﷺ, led by Khalifan Tijjaniyya of Nigeria Sheikh Ibrahim Ɗahiru (Hafida'ullah).

سُنا ہے آپ ﷺ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں،یا رسول اللہ ﷺ، ہم بھی مدتوں سے اسی آس میں چراغ جلائے بیٹھے ہیں۔ 🌙میرے گھر می...
25/08/2026

سُنا ہے آپ ﷺ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں،
یا رسول اللہ ﷺ، ہم بھی مدتوں سے اسی آس میں چراغ جلائے بیٹھے ہیں۔ 🌙

میرے گھر میں بھی کبھی ایسا چراغاں ہو جائے،
کہ در و دیوار ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے مہک اٹھیں،
ویران دل کو قرار آ جائے،
نم آنکھوں کو سکون مل جائے،
اور زندگی کی ہر تاریکی نورِ مصطفیٰ ﷺ میں ڈھل جائے۔

یا رسول اللہ ﷺ،
ہم گناہگار سہی، خطاکار سہی،
مگر دل آج بھی آپ ﷺ کی محبت میں تڑپتا ہے۔
بس ایک ہی حسرت ہے کہ یہ زندگی ذکرِ مصطفیٰ ﷺ میں گزرے،
یہ آنکھیں محبتِ رسول ﷺ میں نم رہیں،
اور جب آخری سانس آئے تو لبوں پر درود ہو اور دل میں آپ ﷺ کی محبت۔

میرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یا رسول اللہ ﷺ…
بڑی مدت سے دل نے یہ آرزو سنبھال رکھی ہے۔ 🌙🥀 ゚ ゚viralシfypシ゚ ゚viralシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシalシシfyシfy ゚viralシfypシ゚viralシalシシfyシfy ゚viralシfypシ゚viralシalシシfyシfy ゚viralシfypシ゚viralシalシシfyシfyシfy

Address

Manchester

Opening Hours

Monday 10am - 6pm
Tuesday 10am - 6pm
Wednesday 10am - 6pm
Thursday 10am - 6pm
Friday 10am - 6pm
Saturday 10am - 4pm

Telephone

07939252847

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K2 TV Manchester posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share