09/09/2025
خدا کے واسطے! بس کر دیجیے۔ 78 سال ہو گئے ہیں ہمیں لٹتے، روتے اور پستے ہوئے۔ ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں، اور آپ اب بھی خواب دکھا کر، تقریریں کر کے اور کھوکھلے دعوے کر کے وقت ضائع کر رہے ہیں۔
عوام کا حال دیکھ لیجیے:
نہ نوکریاں ہیں، نہ روزگار ہے۔
مہنگائی نے سانس لینا مشکل کر دیا ہے۔
بجلی، گیس اور پانی کے لیے عوام ترس رہے ہیں۔
سیوریج سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سڑکیں کھنڈر بنی ہیں۔
اسپتالوں میں علاج نہیں، اسکولوں میں تعلیم نہیں۔
یہ ہے 78 سال کی محنت کا نتیجہ؟ یہ ہے آپ کی قیادت؟
محترم حکمرانان!
ملک تقریروں اور وعدوں سے نہیں چلتے۔ قوموں کو آگے بڑھانے کے لیے قربانی، ایمان داری اور خدمت کی نیت چاہیے۔ اگر یہ سب آپ کے بس کی بات نہیں ہے تو خدا کے لیے دو سال کے لیے ہی ملک ان لوگوں کے حوالے کر دیجیے جو مخلص ہیں، جو درد رکھتے ہیں، اور جو اس ملک کو صحیح معنوں میں سنبھال سکتے ہیں۔
ہم عوام اب مزید دکھ سہنے کے قابل نہیں رہے۔ یہ ملک ہماری ماں ہے، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ ماں دم توڑ رہی ہے۔ اس پر رحم کریں۔
ایک مجبور اور ستایا ہوا پاکستانی