Arslan Malak

Arslan Malak No bad vibes.’’ ‘’Work hard,stay humble. Exploring the wolrd. Alhamdulilah

27/11/2025

Isn’t relateable? If you know someone who’s lived this exact chaos, share it with them!

26/11/2025

یہ سوکھا پتا بھی کتنی باتیں سناتا ہے،
خاموشی میں لپٹا ایک پورا موسم دکھاتا ہے۔

لندن کی خزاں۔۔۔🇬🇧

23/11/2025

🖤……..

مغرب کے بعد کا یہ لمحہ…نہ دن کا شور باقی، نہ رات کی پوری خاموشی۔درختوں کی ننگی شاخیں جیسے آہستگی سے آسمان کو چھو رہی ہوں...
22/11/2025

مغرب کے بعد کا یہ لمحہ…
نہ دن کا شور باقی، نہ رات کی پوری خاموشی۔
درختوں کی ننگی شاخیں جیسے آہستگی سے آسمان کو چھو رہی ہوں، اور زمین پر ہر سانس، ہر سایہ ٹھنڈ کی تہہ میں لپٹا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

آج شام، صفر ڈگری کی یخ بستہ فضا میں یونہی چلتے چلتے ایک دل نشین منظر سامنے آیا۔
آسمان کی ہلکی نیلاہٹ، دور روشنیوں میں نہایا ہوا شہر، اور ایک پارک… جہاں پتوں کے بغیر بھی درخت اپنی پوری شان کے ساتھ کھڑے تھے۔

کچھ موسم بولتے نہیں، بس محسوس ہوتے ہیں۔
یہ شام بھی انہی موسموں میں سے ایک ہے۔

اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ایک اور حسین فن پارہ…

اگر پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شیئر ضرور کریں۔

دعا گو
ارسلان ملک

لندن میں انڈرگراونڈ یا ٹرین کے سفر کے دوران کتاب پڑھنے کا ایک نہایت خوبصورت  کلچر موجود ہے۔ صبح کے rush hour کے علاوہ بھ...
20/11/2025

لندن میں انڈرگراونڈ یا ٹرین کے سفر کے دوران کتاب پڑھنے کا ایک نہایت خوبصورت کلچر موجود ہے۔ صبح کے rush hour کے علاوہ بھی چھٹی کے وقت جب ہزاروں لوگ مختلف اسٹیشنوں سے اپنے کام کی جگہوں کی طرف رواں دواں ہوتے ہیں، تو آپ کو اکثر لوگوں کے ہاتھوں میں ایک کتاب، ای ریڈر یا اخبار نظر آتا ہے۔ شور، بھیڑ اور ہلچل کے بیچ یہ لوگ اپنی دنیا سے کٹ کر لفظوں کی ایک خاموش پناہ گاہ میں چلے جاتے ہیں۔ شہر کی رفتار اور کتاب کے سکون میں ایک خوبصورت تضاد ہے ۔

یہ برطانیہ کی شہری تہذیب کا خوبصورت چہرہ ہے۔ لوگ کتابوں کا انتخاب اس حساب سے کرتے ہیں کہ روزانہ کے سفر میں کچھ صفحات پڑھ سکیں۔ بعض اوقات مسافر ایک دوسرے کی کتاب کے سرورق پر جھانک کر گفتگو شروع کر دیتے ہیں ۔
مجھے تو کمال لگا ہے۔

Address

Oxford

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arslan Malak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category