K News HD

K News HD MISSION, VISION
VISION
Kashmir NewsHD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu and Kashmir.

Knews HD is a digital news channel that focuses on delivering timely and accurate news coverage across various topics, including politics, business, technology, and entertainment. The purpose of this channel is to voice the openion of people to empower them, and to publicize their openion at national and International level. MISSION
We shall inform, inspire, and empower our people and nation throu

gh relevant, trustworthy, and world-class quality television programs and services. CORE VALUES
Professionalism, Integrity, Commitment, and Dedication Teamwork, Innovation, and Service, Excellence, and morality, justice, Values for Allah, Country and People.

ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق اور مماثلت ہے ۔ فیلڈمارشل  عاصم منیر
22/12/2025

ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق اور مماثلت ہے ۔ فیلڈمارشل عاصم منیر

آزادکشمیر کے سابق وزیر ، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شامل..
22/12/2025

آزادکشمیر کے سابق وزیر ، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شامل..

22/12/2025

نوٹنگھم برطانیہ میں اسلامک مشن کے زیر اہتمام ایک فکری و دینی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر حبیب الرحمن آفاقی مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام نہایت سنجیدہ، بامقصد اور فکری ماحول میں منعقد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حبیب الرحمن آفاقی نے کہا کہ اسلام محض عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک مکمل اور اعلیٰ ترین نظام ہے۔ یہ نظام معاشرت، معیشت، سیاست، اخلاق اور انفرادی و اجتماعی زندگی کے تمام پہلوؤں کا جامع حل پیش کرتا ہے۔ اسلام نے صرف نظریاتی بات نہیں کی بلکہ عملی طور پر ان اصولوں کو نافذ کرکے دنیا کے سامنے ایک مثالی معاشرہ بھی قائم کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ستاون اسلامی ممالک میں سے کسی ایک میں بھی اسلام کا یہ عادلانہ اور متوازن نظام عملی طور پر نافذ نظر نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم معاشرے سیاسی انتشار، معاشی ناانصافی اور اخلاقی زوال کا شکار ہیں۔ دنیا آج ایک منصفانہ اور انسان دوست نظام کی تلاش میں ہے لیکن اس راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ خود مسلمان بن چکے ہیں جو اسلام کے نام پر تو متحد ہیں مگر اس کے نظام سے عملاً دور ہیں۔

حبیب الرحمن آفاقی کا کہنا تھا کہ جب تک مسلمان خود اسلام کے نظام کو سمجھ کر اسے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کریں گے اس وقت تک نہ تو امت کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی دنیا کو کوئی متبادل نظام میسر آئے گا۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار، اخلاق اور اجتماعی رویّوں سے اسلام کے عادلانہ نظام کی عملی تصویر پیش کریں۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین نے گفتگو کو فکر انگیز اور حالاتِ حاضرہ سے ہم آہنگ قرار دیا اور ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔










سچ، توازن اور ذمہ داری کے ساتھ خبر آپ تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ حالات جیسے بھی ہوں، کے نیوز ایچ ڈی عوام کی آواز بن کر حقا...
22/12/2025

سچ، توازن اور ذمہ داری کے ساتھ خبر آپ تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ حالات جیسے بھی ہوں، کے نیوز ایچ ڈی عوام کی آواز بن کر حقائق سامنے لاتا رہے گا۔ پیج کو لائیک اور فالو کیجیے تاکہ آپ تک خبر پہنچتی رہے۔

نوٹنگھم: اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے بغیر انسانیت کو انصاف نہیں مل سکتاحبیب الرحمن آفاقی کا استقبالیہ تقریب سے خطابنوٹنگ...
21/12/2025

نوٹنگھم: اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے بغیر انسانیت کو انصاف نہیں مل سکتا
حبیب الرحمن آفاقی کا استقبالیہ تقریب سے خطاب
نوٹنگھم، برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن آفاقی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام آج تک عملی طور پر کسی بھی اسلامی ملک میں مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ دنیا ایک نئے نظام کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام ناانصافی، استحصال اور طبقاتی تقسیم کو فروغ دے رہا ہے، جس سے انسانیت شدید بے چینی کا شکار ہے۔ آفاقی کے مطابق اس نظام سے نجات کی سب سے بڑی رکاوٹ خود مسلمان ہیں جو اسلام کے عادلانہ نظام کو اپنانے کے بجائے فرسودہ اور غیر منصفانہ نظاموں کے ساتھ سمجھوتہ کیے ہوئے ہیں۔

حبیب الرحمن آفاقی نے کہا کہ اسلام نے ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے جو معاشرت، معیشت، سیاست اور عدل و انصاف کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہم نے اس نظام کو محض نعروں اور خطبات تک محدود کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نام کے اسلامی ممالک ہونے سے انصاف قائم نہیں ہوتا بلکہ عملی نفاذ ہی اصل کامیابی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ “بدل دو نظام تحریک” دراصل اسی فرسودہ نظام سے نجات کی جدوجہد ہے، جس کا مقصد اسلام کے عادلانہ، شفاف اور انسانی فلاح پر مبنی نظام کو نافذ کرنا ہے۔ آفاقی نے نوجوانوں کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی اصل قوت نوجوان ہیں، اگر وہ شعور، کردار اور جدوجہد کے ساتھ میدان میں آئیں تو کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی محض تنقید پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایک واضح لائحہ عمل، فکری بنیاد اور عملی جدوجہد کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق اسلامی نظام کسی ایک طبقے یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے نجات کا راستہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے خطاب کو بصیرت افروز قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں شعور بیدار کرنے اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

21/12/2025

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

21/12/2025

پی ایچ پی پوسٹ 45/5ایل ساہیوال کے انچارج پوسٹ جناب عادل پرویز SI, ایڈمن الطاف حسین اے ایس آئی سلیم اختر اے ایس آئی نے جناب ایڈیشنل آئی جی لاہور

21/12/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے صدر سرکل میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا

21/12/2025

برطانیہ سے افسوسناک خبر
سنگدل ماں نے اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی
نہ ہاتھ کانپے نہ کلیجہ منہ کو آیا

21/12/2025

اٹھارہ ہزاری، ضلع جھنگ کے نواحی علاقے روڈو سلطان میں وطنِ عزیز کے بہادر سپوت محمد ابوبکر نے جامِ شہادت نوش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

21/12/2025

آزاد کشمیر ضلع جلم ویلی کا ایک بہت بڑا اعزاز
آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار ممبر اور لوکل کونسل چکوٹھی اور سابق تحصیل صدر پی وائی او ضلع جہلم ویلی شیخ تنویر رحمت کی بہن شیخ فائز رحمت نے یونیورسٹی آف ازاد کشمیر میں ڈیپارٹمنٹ اف میتھمیٹکس سے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد پہلا انٹرویو کے نیوز ایچ ڈی کے بیرو چیف شہباز خلیل کو دیا
شیخ فائزہ رحمت نے اپنی کامیابی کا سراہا اللہ کے بعد اپنے والدین کو منسوب کیا

21/12/2025

جدہ سے لاہور انے والی فلائٹ Pk860 جو کہ دو گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد حادثے کا شکار پائلٹ نے اسےبڑی مہارت کے ساتھ واپس دمام ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا اس فلائٹ کے مسافر ازاد کشمیر ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے اصف رفیق کی زبانی سنیے یہ کہانی اور تین دن سے دمام کے اندر پاکستان انے کے حوالے سے مجبور ایئرپورٹ پر بیٹھے ہیں

Address

12 Agust Court
Peterborough
PE36BE

Telephone

+447465847086

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share