10/09/2026
UK کے والدین، اپنے بچے کی اسکول چھٹی کے معاملے میں یہ غلطی ہرگز نہ کریں! کیونکہ ستمبر 2026 سے اسکول attendance کے معاملے میں والدین کو خاص احتیاط کرنی ہوگی۔ اگر آپ کا بچہ بار بار بغیر اجازت اسکول سے غیر حاضر رہتا ہے، تو بعض حالات میں والدین کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اور اگر معاملہ عدالت تک پہنچ جائے، تو سزا صرف جرمانے تک محدود نہیں رہ سکتی۔ بڑے جرمانے، Community Order، اور کچھ مخصوص حالات میں قید بھی ممکن ہے۔ لیکن یہاں ایک بہت اہم بات ہے! اس کا مطلب یہ نہیں کہ بچے کے چند دن اسکول نہ جانے پر والدین کو فوراً بڑا جرمانہ یا جیل ہو جائے گی۔ ہر کیس کے حالات دیکھے جاتے ہیں۔ اگر بچہ واقعی بیمار ہے، یا اسکول نے چھٹی منظور کی ہے، تو صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے بچے کو Term Time میں چھٹی کروانے کا سوچ رہے ہیں، تو پہلے اسکول سے اجازت ضرور چیک کریں۔ یہ ویڈیو UK کے دوسرے والدین تک ضرور پہنچائیں، کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی بعد میں بڑا مسئلہ بن سکتی ہے!