12/09/2026
" ممی ٹھیک کہہ رہی تھی ، روح کے بنا ہمیں اکیلے یہاں ایک ساتھ ہونا چاہیے تھا ، مہراز جو لیپ ٹاپ لیتے نیچے لان میں بیٹھ اپنا کچھ آفس کا کام ختم کرتے آیا تھا ۔۔۔۔۔
روح کو عبادت کے ساتھ سوتے دیکھ دل میں سوچتے لیپ ٹاپ ٹیبل پر رکھ گیا ۔ ایک ہفتہ ہو گیا ہمیں یہاں آئے ہوئے ۔لیکن ۔۔۔۔۔ عبادت تم ساتھ ہوتے ہوئے بھی ساتھ نہیں ہو ۔
وہ واچ اتار عبادت والی سائیڈ پر آتے اُسکے پاس بیڈ پر بیٹھا تھا جبکے واچ وہی سائیڈ ٹیبل پر رکھی ؛۔
" میں تمہیں سننا چاہتا ہوں ، تم سے ڈھیر ساری باتیں کرنا چاہتا ہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ مہراز زیاد نے زندگی میں پہلی بار سچی محبت صرف عبادت سے کی ہے۔۔۔۔۔۔۔"
وہ گھبمیر سے لہجے میں بولتے ساتھ ہی تھوڑا سا جھکتے اُسکے قریب ہوا تھا یوں کہ وہ اُسکی سانسوں کی آواز سن خود کی سانسوں کی تپش اُسکے چہرے پر چھوڑ گیا ؛۔
" عبادت تمہارے پیار کو پانے کے لئے یہ مہراز زیاد ساری عمر بھی انتظار کر سکتا ہے ، لیکن اس بار سب کچھ صرف تمہاری خوشی سے ہوگا ۔ وہ وقت دور نہیں جب مہراز زیاد تمہارے یارم ابہام گیلانی شاہ کو ہمشیہ کے لیے تمہارے پاس لے آئے گا ؛۔
وہ ویسے ہی اُسکو نگاہوں میں رکھے محبت سے اُسکے ماتھے پر بوسہ دیتے اٹھا تھا ، جبکے عبادت کسماتے کروٹ لیتے روح کی طرف منہ کر گئی ۔۔۔۔۔"
https://youtu.be/5W4-5Yi_aXM?si=_8zcWE5bn4z_RxYp