Gujrat News Point

  • Home
  • Gujrat News Point

Gujrat News Point politics

22/07/2025
بابوسر کی بے بس شام !!!بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں ...
22/07/2025

بابوسر کی بے بس شام !!!
بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں کے تعاقب میں آنے والا ہنستا بستا خاندان نے خوفناک سیلابی ریلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیٹیاں بجاتے پانیوں کے شور میں گم گئے، بہہ گئے اور کھو گئے ۔۔ نہ جانے کتنے خوبرو انسان انہی پہاڑوں کے دامن میں کھو چکے ہیں یاد نہیں لیکن یہ ظالم پہاڑ اپنے اندر اس قدر کشش رکھتے ہیں کہ لوگ پھر بھی کھینچے چلے آتے ہیں ، مشل اور سعد لودھراں میں ایک کالج اور ہسپتال کے مالک ہیں ، یہ لوگ خود ڈاکٹر تھے اور ہزاروں مریضوں کیلئے آخری امید ، آسرا اور مسیحا تھے لیکن زندگی کی شام کس قدر بھیانک ، خوفناک اور بے بس ہوتی ہے جس کا اندازہ انسان کو نہیں ہے ، بابوسر ٹاپ پر فطرت کے انگنت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے بعد موسم کی خوشگوار ادا سے محظوظ ہوئے اور بابوسر ٹاپ کی اترائی اترتے ہوئے ہنسی خوشی شاہراہ بابوسر کی میدانوں میں داخل ہوئے ، اچانک موسم نے سنگین انگڑائی لی اور چھم چھم بارشوں کے بعد ہر نالے سے سیلابی ریلوں نے شاہراہ بابوسر کو اپنے حصار میں لے لیا اور موت نے ان کا استقبال کیا ، ڈاکٹر سعد کی بیگم مشعل، بھائی فہد اور انکا ننھا بیٹا سمیت خاندان کے تین افراد اور خوفناک ریلوں کے زد میں آگئے جبکہ سعد معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن بدقسمت آنکھوں کا وہ منظر کیسے بھلا پائے گا جب بھائی ، بیوی ،نھنا شہزادہ اور خاندان کو ڈوبتے دیکھا؟؟؟؟؟۔۔۔۔ یہ منظر کسی قیامت سے کم نہیں ۔۔۔۔۔ بس کیا کیجیئے!! قدرت کا ہر فیصلہ اٹل ہے انسان بے بس ہے ۔۔۔ شام کا یہ ڈوبتا منظر بے بسی کی تصویر تھی اور خدا دشمن کو بھی بے بس نہ کرے, مجھے بے بسی کا ہر منظر موت سے کم نہیں لگتا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر وجمیل کی دولت سے نواز دے ۔۔

تحریر ؛ فیض اللہ فراق

21/07/2025

میرٹ کی ماں بہن ایک کرتے ہوئے یہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ہیں
جو آج کل سرکاری اسکولوں کو آوٹ سورس کرنے کے مشن پہ ہیں
زیر نظر ویڈیو میں وہ اپنے سامنے بیٹھے کسی ممبر صاحب کے لئے
فون کال پہ کسی سرکاری اہلکار کو ھدایت جاری کر رہے ہیں کہ کوئی اچھا سا اسکول نکال کر دو جہاں طلبہ کی تعداد ایک ہزار ہو
پھر ممبر صاحب کو مخاطب کر کے اسکول لینے کے فوائد فضائل انتہائی پرکشش نفع کے ساتھ بتاتے ہوئے
دنیا میں کہیں ایسا ہوگا
وزیر موصوف جو محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سرکاری اسکولوں کے کسٹوڈین ہیں
ایسی لوٹ سیل

سانحہ ڈیگاری بلوچستان مقدمہ درج سردار گرفتارگذشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں قتل ہونے والی خاتون مسمات بانو اور احسان...
21/07/2025

سانحہ ڈیگاری بلوچستان
مقدمہ درج سردار گرفتار
گذشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں قتل ہونے والی خاتون مسمات بانو اور احسان کے قتل کی ایف آئ آر تھانہ اوڑک ضلع کوئٹہ میں درج کر لی گئی ہے
یہ مقدمہ پولیس افسر کی مدعیت میں زیر دفعہ
انسداد دہشت گردی ایکٹ اور زیر دفعہ 302 درج کیا گیا ہے
ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ وقوعہ عیدالاضحٰی سے پہلے کا ہے
بانو اور احسان کا معاملہ ساتکزئی قبیلے کے سردار شیر باز خان کے روبرو لایا گیا جس نے ان دونوں کو کاروکاری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کو قتل کرنے کا فیصلہ صادر کیا

21/07/2025

گنڈا پور نے دو ٹوک کہا ہے کوئی ابہام نہیں رکھا ایک تو یہ کہ مسلم لیگ پیپلز پارٹی اے این پی کے ساتھ ضرورت کے تحت صرف سینٹ الیکشن تک اتحاد ہورہا ہے دوسرا یہ عمران خان کے کہنے پہ ہو رہا ہے

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) ساہیوالپریس ریلیز20-7-2025موضوع: او پی ڈی ہڑتال اور “تکیہ ڈے” کا اعلانکل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ...
20/07/2025

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) ساہیوال
پریس ریلیز
20-7-2025

موضوع: او پی ڈی ہڑتال اور “تکیہ ڈے” کا اعلان

کل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ساہیوال کی جانب سے مکمل او پی ڈی ہڑتال کی جائے گی اور ہم اس دن کو “تکیہ ڈے” کے طور پر منائیں گے۔ یہ احتجاج ایک ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ سلوک کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک ایم پی اے کے پروٹوکول میں آنے والی مریضہ کو بغیر او پی ڈی سلپ کے چیک کیا گیا، جبکہ باہر 50 سے زائد مریض اپنی باری کے انتظار میں تھے۔ اس کے باوجود ہمارے ڈاکٹر نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ مریضہ کا معائنہ کیا۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ شکایت اس بات پر کی گئی کہ مریضہ کو تکیہ فراہم نہیں کیا گیا، اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر کو چاہیے تھا کہ وہ تکیہ اپنے گھر سے لا کر دیتی، حالانکہ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، نہ کہ ڈاکٹر کی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ساہیوال اس توہین آمیز رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ہماری مطالبات درج ذیل ہیں:
• واقعے کی غیر جانبدارانہ اور فوری انکوائری کی جائے، جیسا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف کی بات کی ہے۔
• وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ اسپتالوں میں تمام مریضوں کے لیے ایک جیسا نظام ہونا چاہیے اور او پی ڈی کے اصول سب کے لیے برابر لاگو ہوں۔

کل کا “تکیہ ڈے” ایک علامتی احتجاج ہے جس کا مقصد ہے:
• ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو اجاگر کرنا
• ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی مذمت

ہم اپنے ساتھی ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طبی عملے کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنایا جائے۔

YDA SAHIWAL

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share