Life With Styles

Life With Styles (* Life With Styles *) Our goal is to spread positivity and inspire a better lifestyle.

(* Life With Styles *)
Lifestyle page focused on Islamic values, women empowerment,
health and beauty tips, family life, kids care and daily motivation.

10/09/2026
کھانا کھانے کے فوراً بعد سستی اور گیس کی شکایت دور کرنے کے لیے سونف اور پودینے کا استعمال ایک بہترین اور آزمودہ گھریلو ٹ...
10/09/2026

کھانا کھانے کے فوراً بعد سستی اور گیس کی شکایت دور کرنے کے لیے سونف اور پودینے کا استعمال ایک بہترین اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکا ہے۔ سونف میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کے نظام کو متحرک کرتے ہیں، پیٹ کی گیس، اپھارہ اور درد کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ کھانا کھانے کے بعد ہونے والی بوجھل پن اور سستی کو بھی دور کرتے ہیں۔ دوسری طرف، پودینہ معدے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، معدے کی تیزابیت (Acidity) کو کم کرتا ہے اور خوراک کو ہضم کرنے میں نظامِ انہضام کی بھرپور معاونت کرتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کو چبانے سے منہ کا ذائقہ بھی خوشگوار ہوتا ہے اور کھانا بہت جلد اور آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے، جس سے انسان خود کو چاق و چوبند اور تووانا محسوس کرتا ہے۔

کمر درد سے نجات یہ نسخہ بہت انمول ہے
10/09/2026

کمر درد سے نجات یہ نسخہ بہت انمول ہے

دھیان سے پڑھئے 1)​اعتماد کی انتہا یہ ہے کہ جب لوگ آپ کا مذاق اڑائیں تو آپ خاموش رہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں ا...
10/09/2026

دھیان سے پڑھئے
1)​اعتماد کی انتہا یہ ہے کہ جب لوگ آپ کا مذاق اڑائیں تو آپ خاموش رہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور وہ کون ہیں۔
2)​خاموش لوگ یا تو بڑے غم کے حامل ہوتے ہیں یا بڑے خواب کے۔
3)​آپ نے یہ دنیا نہیں بنائی تاکہ دوسروں پر اپنی شرائط مسلط کریں۔ پہلے خود کو درست کریں تاکہ آپ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں، پھر ان سے توقع کریں کہ وہ آپ کے جیسے ہوں۔
4)​جاہلوں سے بحث کرنا پانی پر نقش بنانے کے مترادف ہے، چاہے آپ کتنی بھی محنت کریں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

5)​جوتے کے پاس زبان ہے لیکن وہ بولتا نہیں، میز کے پاس پاؤں ہیں لیکن وہ چلتی نہیں، قلم کے پاس پر ہے لیکن وہ اڑتا نہیں، گھڑی کے پاس کانٹے ہیں لیکن وہ کاٹتے نہیں، اور بہت سے لوگوں کے پاس عقل ہے لیکن وہ سوچتے نہیں۔

6)​وہ آپ کے بارے میں برا بولتے ہیں، پھر آپ کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور آپ کے چہرے پر مسکراتے ہیں، یہ سب سے گندے لوگ ہیں۔
7)​مشکل وقت انسان کے اصل جوہر کو ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
9)​چھوٹے دماغ کے لوگوں کی چھوٹی پریشانیاں ہوتی ہیں، جبکہ بڑے دماغ کے لوگوں کے پاس پریشانیوں کے لیے وقت نہیں ہوتا۔
10)​ایسے شخص کے قریب نہ رہیں جو آپ کو خوش کرتا ہو، بلکہ ایسے شخص کے قریب رہیں جو صرف آپ کے ساتھ خوشی محسوس کرتا ہو۔
11)​لوگ لہروں کی مانند ہیں، اگر آپ ان کے ساتھ چلیں تو وہ آپ کو ڈبو دیں گے، اور اگر ان کی مخالفت کریں تو وہ آپ کو تھکا دیں گے۔
12)میں نہیں جانتا کامیابی کا راز کیا ہے، لیکن ناکامی کا راز سب کو خوش کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
13)​میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہوں، تو یا تو میں کامیاب ہوں گا، یا میں کامیاب ہوں گا، یا میں کامیاب ہوں گا۔
12)​اگر بھولنے کی نعمت نہ ہوتی، تو ہم میں سے بہت سے لوگ پاگل ہو جاتے۔
14)​خود کو کنجوسوں کی فہرست سے نکال دیں اور خاتم النبیین پر درود بھیجیں۔

صحت مند زندگی گزارنے کے اہم بنیادی اصول اور راز ​متوازن اور قدرتی غذا: اپنی خوراک میں تازہ پھل، سبزیاں، دالیں اور مغزیات...
10/09/2026

صحت مند زندگی گزارنے کے اہم بنیادی اصول اور راز
​متوازن اور قدرتی غذا: اپنی خوراک میں تازہ پھل، سبزیاں، دالیں اور مغزیات (خشک میوہ جات) شامل کریں۔ پروسیسڈ فوڈ، زیادہ چینی، اور فاست فوڈ سے پرہیز کریں۔
​مناسب مقدار میں پانی: روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پیئیں۔ پانی جسم سے فاسد مادوں کو نکالنے اور توانائی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
​روزمرہ کی ورزش: روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز پیدل چلنا، جاگنگ یا کوئی بھی جسمانی ورزش دل اور عضلات کو مضبوط رکھتی ہے۔
​مکمل اور پرسکون نیند: رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم رکھتی ہے۔
​ذہن اور تناؤ کا انتظام: ذہنی تناؤ (Stress) سے بچنے کے لیے مراقبہ، عبادت، یا پسندیدہ مشاغل کو وقت دیں۔
​منفی عادات سے پرہیز: سگریٹ نوشی، تمباکو اور دیگر نقصان دہ اشیاء سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔
​باقاعدہ طبی معائنہ: وقت پر ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ کسی بھی بیماری کی بروقت تشخیص ہو سکے۔

ہمارے معاشرے میں غربت کی 14 حیران کن وجوہات.1۔ "سرکاری نوکری" کا نشہ......پاکستانی نوجوان کی جوانی کے بہترین 10 سال "سرک...
10/09/2026

ہمارے معاشرے میں غربت کی 14 حیران کن وجوہات.

1۔ "سرکاری نوکری" کا نشہ......
پاکستانی نوجوان کی جوانی کے بہترین 10 سال "سرکاری نوکری" کے انتظار میں گل سڑ جاتے ہیں۔ وہ پچیس ہزار کی پرائیویٹ نوکری یا چھوٹا کاروبار کرنے کو توہین سمجھتے ہیں اور 30 سال کی عمر تک والدین کے ٹکڑوں پر پلتے ہیں۔ نتیجہ؟ جب ہوش آتا ہے تب تک وقت اور عمر دونوں ہاتھ سے نکل چکے ہوتے ہیں۔

2۔ دکھاوے کی شادیاں (امیروں کی نقل)......
جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں، مگر شادی پر 10 لاکھ کا کھانا اور 5 لاکھ کا جہیز دینا "ناک" کا مسئلہ ہے۔ یہ قوم اپنی زندگی کی کل جمع پونجی صرف 4 گھنٹے کی تقریب میں لوگوں کو کھانا کھلا کر برباد کر دیتی ہے، اور پھر اگلے 5 سال قرضہ اتارتی رہتی ہے۔

3۔ ڈگری زدہ جاہل......
ہاتھ میں ماسٹرز کی ڈگری ہے مگر ایک پروفیشنل ای میل لکھنی نہیں آتی۔ ہمارے تعلیمی نظام نے صرف "نوکر" پیدا کیے ہیں، ہنر مند نہیں۔ ڈگری کو قابلیت سمجھنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، کیونکہ مارکیٹ ڈگری کو نہیں، "سکل" (Skill) کو پیسے دیتی ہے۔

4۔ ایک کمائے، دس کھائیں......
مشترکہ خاندانی نظام (Joint Family) کی یہ کڑوی سچائی ہے کہ اگر ایک بھائی کمانے لگ جائے تو باقی سب "پیر پسار" کر لیٹ جاتے ہیں۔ یہاں "Parasite" (مفت خورے) بننے کا رواج ہے، جس کی وجہ سے کمانے والا بھی کبھی امیر نہیں ہو پاتا کیونکہ اس کا پیسہ سرمایہ کاری میں نہیں، دوسروں کا پیٹ بھرنے میں لگ جاتا ہے۔

5۔ کمیٹی کلچر (مردہ پیسہ)......
پاکستانیوں کو انویسٹمنٹ سے ڈر لگتا ہے مگر "کمیٹی" ڈالنے کا شوق ہے۔ کمیٹی "مردہ پیسہ" (Dead Money) ہے۔ 2 سال بعد جو 1 لاکھ ملے گا، مہنگائی کی وجہ سے اس کی قدر 60 ہزار رہ چکی ہوگی۔ یہ بچت نہیں، اپنے پیسے کی قدر گرانے کا طریقہ ہے۔

6۔ انا کا بت (میں یہ کام کروں گا؟)......
"میں چوہدری کا بیٹا ہوں، میں ریڑھی لگاؤں گا؟"
اس جھوٹی انا نے لاکھوں گھر اجاڑ دیے۔ یہاں لوگ بھوکے مر جائیں گے لیکن کوئی چھوٹا کام شروع کرنے میں شرم محسوس کریں گے۔ یاد رکھیں، کام چھوٹا نہیں ہوتا، بندے کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے۔

7۔ صحت کی تباہی (خودکشی)......
ہم وہ قوم ہیں جو 40 سال کی عمر تک تیل اور چینی ٹھونس کر اپنا جسم برباد کرتے ہیں اور پھر 50 سال کی عمر کے بعد اپنی ساری کمائی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو دے دیتے ہیں۔ صحت کو نظر انداز کرنا غربت کا سیدھا راستہ ہے۔

8۔ شارٹ کٹ کی تلاش......
ہمیں امیر بننا ہے، لیکن محنت کے بغیر۔ کبھی ڈبل شاہ، کبھی کرپٹو کے فراڈ اور کبھی لاٹری۔ پاکستانی قوم پروسیس (Process) پر یقین نہیں رکھتی، اسے "معجزہ" چاہیے۔ اور معجزے کے انتظار میں نسلیں غریب رہ جاتی ہیں۔

9۔ الزام تراشی (Victim Mentality)......
"حکومت خراب ہے، فلاں وزیر کھا گیا،فلاں حکمران نے کیا کر لیا، فلاں ادارہ نہیں چھوڑتا۔۔۔"
یہ وہ چُورن ہے جو ناکام لوگ روز بیچتے ہیں۔ یہ ماننے کے بجائے کہ "میں نالائق ہوں"، وہ اپنی ناکامی کا ملبہ سسٹم پر ڈال کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔

10۔ ادھار پر عیاشی......
ہم وہ لوگ ہیں جو "آئی فون" قسطوں پر لیتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو متاثر کر سکیں جو ہمیں پسند بھی نہیں کرتے۔ غیر ضروری چیزوں (Liabilities) کے لیے قرض لینا مالی خودکشی ہے، جو یہاں کا ہر دوسرا بندہ کر رہا ہے۔

11۔ سیکھنا بند (The Know-it-all)......
ڈگری ملتے ہی کتاب بند۔ پاکستانی اوسطاً سال میں ایک کتاب بھی نہیں پڑھتا۔ جب آپ اپنے دماغ پر انویسٹ کرنا بند کر دیتے ہیں، تو آپ کی جیب خود بخود خالی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

12۔ رسک فوبیا (Risk Aversion)......
"پیسہ ڈوب نہ جائے"۔ اس ڈر سے لوگ پیسہ بینک میں سڑنے دیتے ہیں یا پلاٹ لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔ کاروبار کرنے کا، رسک لینے کا حوصلہ ہی نہیں ہے۔ اور جو رسک نہیں لیتا، وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔

13۔ حاسدانہ رویہ......
امیر آدمی کو دیکھ کر یہ سیکھنے کے بجائے کہ "یہ کیسے امیر ہوا؟"، ہم کہتے ہیں "ضرور حرام کا کمایا ہوگا۔" امیروں سے نفرت کر کے آپ کبھی امیر نہیں بن سکتے، کیونکہ لاشعوری طور پر آپ وہ بننا ہی نہیں چاہتے جسے آپ برا سمجھتے ہیں۔

14۔ وقت کا قتلِ عام......
چائے کے ڈھابوں پر گھنٹوں سیاست پر بحث، ٹک ٹاک پر اسکرولنگ اور فضول محفلیں۔ غریب آدمی کے پاس پیسے کے علاوہ سب سے قیمتی چیز "وقت" ہوتی ہے، اور وہ اسی کو سب سے زیادہ بے دردی سے ضائع کرتا ہے۔
یہ معلومات صرف اگاہی کے لئے ہیں

آمین
10/09/2026

آمین

صبح نہار منہ السی کے بیج، بادام یا کشمش کا استعمال صحت کے لیے ایک انتہائی مفید اور روایتی معمول ہے جو جسم کو قدرتی توانا...
10/09/2026

صبح نہار منہ السی کے بیج، بادام یا کشمش کا استعمال صحت کے لیے ایک انتہائی مفید اور روایتی معمول ہے جو جسم کو قدرتی توانائی فراہم کرتا ہے۔ بادام یادداشت کو تیز کرنے، جلد کی صحت کو بہتر بنانے اور دل کو توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ السی کے بیج وزن میں کمی، ہاضمے کی بہتری اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اسی طرح کشمش آئرن کی کمی کو پورا کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
​کیا آپ بھی ان میں سے کسی چیز کو اپنے روزمرہ کے ناشتے کا حصہ بناتے ہیں؟

Address

Woking

Telephone

+905424774587

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life With Styles posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Life With Styles:

Shortcuts

Share