
05/02/2025
محمد وسیم جونیئر بھی دلہا بن گئے !!!
نارتھ وزیرستان سے پہلے پاکستانی کرکٹر 23سالہ محمد وسیم جونیئر بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں کہ جو شادی شدہ کہلاتے ہیں ۔ وہ گزشتہ دنوں مہندی ، ڈھولکی کے بعد اپنی دلہن عاصمہ کو اپنے گھر لے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد وسیم جونیئر کا نکاح گزشتہ سال جون میں ہوا تھا اور انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا مگر رخصتی کی تقریب اب ہوئی ہے ۔
شادی کی اس تقریب میں فاسٹ بولر شاھنواز دھانی بھی شریک ہوئے اور فنکشن کا اہتمام اسلام آباد میں کیا گیا تھا ۔منفرد بولنگ ایکشن کے حامل وسیم جونیئر جارحانہ انداز میں بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اور وہ کچھ عرصہ قبل انجری کی وجہ سے ٹیم سے دور ہوئے تھے ۔ دعا ہے کہ یہ شادی انہیں راس آئے اور ہم دوبارہ سے اس آل راؤنڈر کو ان ایکشن دیکھ سکیں ۔ محمد جونیئر آپ کو شادئ بہت مبارک ❤️۔