
30/04/2025
ساری سروس رزق حلال کمایا اور بلا تفریق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کیں، ارشد بلو میری تعیناتی کے دوران 9 مقدمات میں گرفتار ہوا اور ایک بار انٹی نارکا ٹکس فورس پنجاب کے حوالے بھی کیا
عرفان سلیم (ریٹائرڈ)ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ارشد بلو سال 2016 تا 2022 میرے عرصہ تعیناتی کے دوران ہیروئین سمگلنگ، اسلحہ, اقدام قتل اور قتل کے کل 9 مقدمات میں 9 بار گرفتار ہوا جبکہ سال 2018 میں ریاض حیدر بخاری ایس ایس پی میرپور (وقت) کے عرصہ میں بھی ایک بار ہیروئین سمگلنگ میں گرفتار ہوا۔ ارشد بلو کے خلاف جو مقدمات اس عرصہ میں درج ہوتے رہے ان میں تین مقدمات ہیروئین سمگلنگ کے ہیں جن میں سال 2016 میں مقدمہ نمبر 25/16 تھانہ سٹی میرپور، سال 2018 میں مقدمہ نمبر 79/18 ، مقدمہ نمبر 80/18 تھانہ تھوتھال،اسی طرح سال 2016 میں اسلحہ ناجائز کا ایک مقدمہ نمبر 28/16 تھانہ سٹی، سال 2019 میں اقدام قتل کے چار مقدمات نمبر 128/19،153/19،154/19،347/20 تھانہ سٹی میرپور اور سال 2022 میں قتل کا ایک مقدمہ نمبر 381/22 تھانہ سٹی میرپور شامل ہیں اور ان تمام مقدمات میں ارشد بلو گرفتار ہوا۔
ان مقدمات کے علاوہ سال 2016 میں ہیروئین سمگلنگ کے ایک مقدمہ جو اینٹی نارکاٹکس فورس پنجاب نے درج کیا تھا اس میں بھی ارشد بلو کو گرفتار کرکے اے این ایف پنجاب کے حوالے کیا گیا تھا۔
میں نے دوران سروس آزادکشمیر اور پاکستان کے بڑے سے بڑے جرائم پیشہ گینگز اور مافیاز کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا ہے۔ دوران سروس رزق حلال کمایا ہے اور مظلوم و بےکس لوگوں کی دعائیں حاصل کی ہیں۔
۔ FIA نے اس وقت تک 53 جعلی فیس بک آئی ڈی ٹریس کی ہیں جن کے ذریعے سازشی عناصر میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں یہ تمام فیک آئی ڈیز ایک نا اہل آفیسر نے گزشتہ عرصہ میں میرپور میں ہونے والے واقعات کے دوران عوام کی تنقید کو کاونٹر کرنے اور اپنی مصنوعی تشہیر کروانے کے لیے ایک نیم سرکاری ادارہ کے عہدہ دار کے ساتھ مل کر بنوائی تھیں۔ ایف آئی اے اس نسبت بھی قانونی کارروائی کرے گا۔
حسد اور بغض میں مبتلا سازشی عناصر سے کہنا چاہتا ہوں کہ اچھائی کے کام میں مقابلہ کریں تاکہ اللہ بھی راضی ہو اور عوام بھی آپ کی عزت کرے۔
عرفان سلیم