12/10/2025
*گنڈی چوک دھرنا اپڈیٹ*
طویل مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ سنایا گیا ۔
فیصلہ تمام اقوام کی مشران کی مشاورت کے بعد پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان نے سنایا ۔۔ جس کے نکات مندرجہ ذیل ہیں ۔۔۔
1⃣ منتخب نمائندوں کے ساتھ منگل کے روز مشاورت کی جائے گی اور انھیں فیصلے کی تائید پر قائل کیا جائے گا ۔۔
2⃣ مشران اور منتخب نمائندوں کے بعد حکومتی حکام کمشنر ، ڈی آئی جی ، ڈی سی ، ڈی پی اوز اور انتظامیہ کے ساتھ نشست ہوگی ، ان کو جاری جنگ کے خاتمے اور واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے وقت دیا جائے گا ۔۔
3⃣ اگر ایک ہفتے یے اندر قوم سمجھ گیا کہ حکومتی سطح پر خاطر خواہ بتائج سامنے نہیں آتے ، تو قوم خود دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کرے گی ۔
4⃣ جس قوم کے جنگل پہاڑ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہوں ، اسی قوم کے ملک یا ذمہ دار کو خبردار کیا جائے گا کہ وہ ان عناصر کو علاقہ سے بے دخل کر دے ، اگر وہ قوم راضی ہوا تو پولیس امن کمیٹی اور مروت قوم اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوگی ۔۔
5⃣ اگر کوئی قوم دہشتگردوں کو علاقے سے بے دخل کرنے سے انکاری ہو یا ان کا سامنا کرنے سے کتراتے ہوں ، تو لکی پولیس امن کمیٹی اور مروت قوم بشمول مشران خود ان جنگلوں یا پہاڑوں میں جاکر دہشتگردوں سے نمٹ لے گی ۔
6⃣ اس کے بعد سڑک بند کرنے یا دھرنے کی بجائے سیدھا دہشتگردوں کے علاقے جانے کی کال دی جائے گی ۔۔
7⃣ فورس کے اہلکاروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے ، اور تمام ایس ایچ اوز / چوکی انچارج کو شریف شہریوں کو اسلحہ رکھنے پر تنگ نہ کرنے کی اپیل کی گئی ۔۔