
19/10/2025
گمبدمیرا سے تعلق رکھنی والی ڈاکٹر صوفیہ ناز، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن پشاور،
سن 2020 سے وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ زیادہ تر وقت سیدو شریف کی لوئر کورٹ میں اپنے ٹیبل پر موجود رہتی ہیں جہاں وہ اپنے مؤکلین کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ ان کا زیادہ تر کام فوجداری (Criminal) اور خاندانی (Family) نوعیت کے مقدمات سے متعلق ہوتا ہے، اور وہ اپنے مؤکلین کے لیے ایمانداری اور محنت سے کام کرتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی شخص مالی مشکلات کا شکار ہو یا انتہائی غریب ہو تو وہ ان کے مقدمات مفت میں لڑتی ہیں جو ان کی ایک بہترین خصوصیت ہے۔ ڈاکٹر صوفیہ ناز خوش اخلاق، نرم مزاج اور ہمدرد خاتون ہیں جو خاص طور پر غریب اور ضرورت مند مؤکلین کا بہت خیال رکھتی ہیں۔
وہ اپنی فیس مؤکل کی مالی حیثیت کے مطابق طے کرتی ہیں۔
اگر کسی خاتون یا کسی شخص کو قانونی مدد درکار ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔
اور اگر کوئی انتہائی غریب ہو تو ان کا مقدمہ مفت میں لڑا جائے گا صرف کاغذات اور فائل کی معمولی فیس مؤکل کو ادا کرنی ہوگی، باقی تمام فیس معاف ہوگی، ان شاءاللہ۔