01/10/2026
ایک بادشاہ نے اپنے سالے کی سفارش پر ایک آدمی کو محکمۂ موسمیات کا سربراہ بنا دیا۔ 😄
ایک دن بادشاہ شکار کے ارادے سے نکلا تو حسبِ عادت نئے وزیر سے موسم کا حال پوچھا۔
وزیر نے پورے اعتماد سے عرض کیا:
"حضور! آج موسم نہایت خوشگوار رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔"
بادشاہ اطمینان سے شکار کے لیے روانہ ہو گیا۔
راستے میں اسے ایک کمہار ملا۔ کمہار نے ادب سے عرض کیا:
"جہاں پناہ! میرا خیال ہے کچھ ہی دیر میں بارش شروع ہونے والی ہے۔ بہتر ہوگا آج شکار ملتوی کر دیں۔"
بادشاہ نے کمہار کو معمولی آدمی سمجھا اور غصے میں اسے ڈانٹ دیا، بلکہ ناراضی میں دو جوتے بھی رسید کر دیے۔ 😂
پھر بادشاہ اپنے لشکر کے ساتھ آگے بڑھ گیا۔
مگر تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ آسمان پر گھنے بادل چھا گئے اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ 🌧️
جنگل کی زمین کیچڑ میں بدل گئی، شکار کا سارا شوق خاک میں مل گیا اور بادشاہ بھیگتا ہوا واپس محل پہنچا۔ 😆
محل پہنچتے ہی بادشاہ نے وزیرِ موسمیات کو عہدے سے برطرف کر دیا اور کمہار کو دربار میں طلب کر کے انعام دینے کا حکم دیا۔
کمہار نے عاجزی سے کہا:
"حضور! میں تو اَن پڑھ آدمی ہوں، مجھے موسم کا کیا پتا؟"
بادشاہ نے حیرت سے پوچھا:
"پھر تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ بارش ہونے والی ہے؟"
کمہار نے کہا:
"حضور! میرا گدھا جب اپنے کان نیچے لٹکا لیتا ہے تو میں سمجھ جاتا ہوں کہ بارش پکی ہے۔" 😂
بادشاہ نے یہ سنا تو فوراً نیا فرمان جاری کر دیا:
"آج سے محکمۂ موسمیات کا نیا سربراہ یہ گدھا ہوگا!" 🤣
درباری ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔
کہتے ہیں کہ اُس دن کے بعد دربار میں وزیروں کی قابلیت سے زیادہ اُن کی سفارش دیکھی جانے لگی۔ 😆😂
اور مورخین کے مطابق...
وزیروں میں گدھوں کی شمولیت کی روایت شاید وہیں سے شروع ہوئی تھی! 😂🤣
😂😂😂
#منقول
___________________________________________
اگر کوئی تحریر اچھی لگے تو اسے لائیک اور شیئر ضرور کریں
ایسی ہی اصلاحی /مزاحیہ/طنزیہ کہانیاں پڑھنے کے لیے میری پروفائل فالو کر لیں۔
____________________________________________