Peer Ajmal Raza Qadri

Peer Ajmal Raza Qadri Peer Ajmal Raza Quadri

عاشقِ رسول کا آج ہوا، ناموسِ رسالت کا سفر،سلمان صاحب کی رہائی نے، دلوں میں بھر دیا اثر۔جنہوں نے حق کی راہ میں، قدم بڑھائ...
19/10/2024

عاشقِ رسول کا آج ہوا، ناموسِ رسالت کا سفر،
سلمان صاحب کی رہائی نے، دلوں میں بھر دیا اثر۔

جنہوں نے حق کی راہ میں، قدم بڑھائے ہر بار،
ان کی آزادی کی خوشی میں، ہو سب کی دعاوں کا اعتبار۔

Mubarak ho unki rihaayi!

19/10/2024

موت ایک حقیقت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
دو منٹ نکال کر غورسے پڑھین موت کیا ہے۔
سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !!
اس لئے جب میں مرجاوں گا تو لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟
اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!
اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے "جنازہ لےآؤ "!!!
میرانام نہیں لینگے ۔۔!
اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائےگا تو کہیں گے "میت کو قریب کرو" !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!
اس وقت نہ میرا نسب اور نہ ہی قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔
کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔
پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے :
1۔ جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔
2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔
3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کو ہوگا جو کہ ہفتہ، دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا ۔
اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کے پنوں میں رکھ دیں گے! !!
لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہو جاۓ گا
اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہو جاۓ گا۔ وہ ہے آخرت کا ۔
تجھ سے چھین گیا تیرا ۔۔۔
1۔ جمال ۔۔۔
2۔ مال۔۔
3۔ صحت۔۔
4۔ اولاد ۔۔
5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات۔
6۔ بیوی ۔۔۔
7۔ غرض ساری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے۔
اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔
اب سوال یہاں یہ ہے کہ :
تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے کیا تیاری کی ہے۔۔۔۔۔

Address

Aurangabad
824301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peer Ajmal Raza Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share