Mobin Ahmad

Mobin Ahmad Scholar, Author, Columnist in Fortnightly Arabic Magazine Al_Raid Issued by Nadwatul Ulama Lucknow.

قرآن کریم کا جامع تعارف
13/10/2025

قرآن کریم کا جامع تعارف

11/10/2025
07/10/2025
طہارت کا بیانصفائی ستھرائی اور پاکیزگی کو طہارت کہتے ہیں۔ اسلام میں طہارت کی بڑی اہمیت ہے۔ حدیث میں ہے کہ طہارت آدھا ایم...
06/10/2025

طہارت کا بیان

صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کو طہارت کہتے ہیں۔ اسلام میں طہارت کی بڑی اہمیت ہے۔ حدیث میں ہے کہ طہارت آدھا ایمان ہے۔ نماز ادا کرنے کے لئے طہار ت بنیادی شرط ہے۔ نجاست اور ناپاکی کے ساتھ نماز نہیں ہوتی ہے۔
نجاست کا بیان
نجاست کی دو قسمیں ہیں: (۱) حقیقی (۲) حکمی
نجاست حقیقی:۔ وہ ظاہری ناپاکی جو دیکھنے میں آ سکے اس کی دو قسمیں ہیں۔ ایک نجاست غلیظہ یعنی وہ جو زیادہ سخت ہے تھوڑی سی لگ جائے تب بھی دھونے کا حکم ہے۔ جیسے آدمی کا پیشاب، پاخانہ، خون، منی، شراب، سارے جانوروں کا پاخانہ، سارے حرام جانوروں کا پیشاب، سور کی ساری چیزیں، مرغی، بطخ اور مرغابی کی بیٹ وغیرہ۔(بہشتی زیور)
دوسرے نجاست خفیفہ یعنی ذرا ہلکی نجاست۔ جیسے حرام پرندوں کی بیٹ اور حلال جانوروں کا پیشاب۔
نجاست حکمی:۔ وہ ناپاکی جو شریعت کے حکم سے ثابت ہو مگر دیکھنے میں نہ آسکے۔ اس کی بھی دو قسمیں ہیں۔ ایک حدث اصغر یعنی چھوٹی نجاست حکمی اس میں وضو کی ضرورت پڑتی ہے۔ دوسرے حدث اکبر یعنی بڑی نجاست حکمی اس میں غسل کی ضرورت پڑتی ہے۔
مسئلہ نمبر ۱:۔ نماز کے لئے نجاست حقیقی اور نجاست حکمی دونوں سے بدن کا پاک ہونا شرط ہے۔
مسئلہ نمبر ۲:۔ نجاست غلیظہ میں سے اگر پتلی یا بہنے والی چیز کپڑے یا بدن میں لگ جائے تو اگر پھیلاؤ میں روپئے (کے بڑے سکے) کے برابر یا اس سے کم ہو تو معاف ہے۔ بے دھوئے نماز ہوجائے گی۔لیکن دھو لینا اچھا ہے اور اگر روپئے (کے بڑے سکے) سے زیادہ ہو تو معاف نہیں ہے۔ بے دھوئے نماز نہیں ہوگی۔
مسئلہ نمبر ۳:۔ نجاست غلیظہ میں سے اگر گاڑھی چیز لگ جائے جیسے پاخانہ، بیٹ تو اگر وزن میں ساڑھے چار ماشہ (4 گرام، 374 ملی گرام) یا اس سے کم لگے تو بے دھوئے نماز درست ہے۔ لیکن دھولینا اچھا ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو بے دھوئے نماز درست نہیں۔
مسئلہ نمبر ۴: اگرنجاست خفیفہ کپڑے میں لگ جائے تو جس حصہ یا عضو میں لگی ہے اگر اس کی چوتھائی سے کم ہے تو معاف ہے اور اگر پورا چوتھائی یا اس سے زیادہ ہے تو معاف نہیں۔

(از: کتاب النوازل مفتی سلمان منصور پوری دانت برکاتہم)لیکوریا اگر کپڑے پر لگ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟سوال (۸):- کیا فرم...
05/10/2025

(از: کتاب النوازل مفتی سلمان منصور پوری دانت برکاتہم)

لیکوریا اگر کپڑے پر لگ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

سوال (۸):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ لیکوریا اگر کپڑے لگ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر لیکوریا کی بیماری بہت زیادہ ہو جس کی وجہ سے بار بار کپڑے کو دھونے میں پریشانی ہو تو اس کپڑے کے ساتھ نماز جائز ہوگی یا نہیں؟

باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وبالله التوفيق
اتفاقا اگر کپڑے پر لیکوریا لگ جائے اور اس کی مقدار درہم سے زیادہ ہو، تو اس کے کپڑے پر لگے رہنے کی حالت میں نماز نہیں ہوگی ، لیکن اگر کسی عورت
کو لیکوریا کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہو کہ وہ معذور کے درجہ میں آگئی ہو، یعنی مسلسل لیکوریا جاری ہو تو اس کے حق میں یہ لیکوریا ناپاک نہیں سمجھا جائے گا اور وہ انہی کپڑوں میں نماز ادا کر سکتی ہے۔

وإن كانت أكثر من قدر الدرهم منعت جواز الصلاة (الفتاوى التاتارخانية
٤٤٠/١، شامی ٥٣٠/١ زکریا)

مريض تحته ثياب نجسة وكلما بسط شيئا تنجس من ساعته صلى على حاله وكذا لو لم ينتنجس إلا أنه يلحقه مشقة بتحريكه. (البحر الرائق ١١٤/٢، کتاب
المسائل ۲۱۰/۲۱)
فقط واللہ تعالی اعلم
أملاہ: احقر محمد سلمان منصور پوری غفر له ۵۱۴۳۴/۱۱/۳
الجواب صحیح: بشبیر احمد عفا اللہ عنہ

24/09/2025

رشوت کا لین دین | رشوت کا گناہ | رشوت دینا کب جائز ہے؟ Rishwat ka gunah | rishwat dena kab jayez hai | Mobin Ahmad Azmi Nadwi

مختلف زبانوں میں
19/09/2025

مختلف زبانوں میں

(۱) استاد گرامی مفتی عتیق احمد صاحب کی کتاب "دولتِ عثمانیہ اور ترکی کی تاریخ" کے ایک مضمون کے عربی ترجمہ کی دوسری قسط, ا...
18/09/2025

(۱)
استاد گرامی مفتی عتیق احمد صاحب کی کتاب "دولتِ عثمانیہ اور ترکی کی تاریخ" کے ایک مضمون کے عربی ترجمہ کی دوسری قسط, استاد مکرم جناب مولانا محمد فرمان ندوی مدير التحریر "البعث الإسلامي" کے شکریہ کے ساتھ

لو كان المتنبي في زمن الإنترنت لقال:الوتس والفيس والإعجاب يعرفنيوالنسخ واللصق والتعليق والخبرُسيعلم الناس ممن زار صفحتنا...
16/09/2025

لو كان المتنبي في زمن الإنترنت لقال:

الوتس والفيس والإعجاب يعرفني
والنسخ واللصق والتعليق والخبرُ

سيعلم الناس ممن زار صفحتنا
بأنّني خيرُ مَنْ بُثت له صورُ

صحبت في سهراتي النت منفرداً
حتّى تعجب مني الليلُ والقمرُ

وكم رقيقة ألفاظ تراسلني
علمتُ بعد التلاقي أنها ذَكرُ

14/09/2025

حضرت مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں پڑھا گیا کلام : محمد سعد سہرساوی
Maulansa Jafar Masood Hasani Nadwi (R. A.) ki yaad mein padha gaya kalam: Mohammad Shayar Saad Saharsavi

13/09/2025

تاراج ہوا جائے ہے یہ ملک و وطن دیکھ
مولانا مرتضیٰ صاحب سلفی
Taraj Hua Jaye hai ..... maulana murtaza sahab Salafi

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mobin Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mobin Ahmad:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share