Quran aur Hadees

Quran aur Hadees Islamic knowledge.

Quran aur Hadith Nabvi ﷺ
follow zaror Karen 📱 ✅ ❤️
https://www.facebook.com/share/16tnFc2jUQ/
You can support me for more information about Islamic information.📄🕋📃🌺

Namaz ke bhut sare benifit. 🙏💫
08/03/2026

Namaz ke bhut sare benifit. 🙏💫




07/03/2026

Naat Shareef 🌹🌺



゚viralシ



Haji Hilal Raza Attari

صدقہ دینے کے فضائل:اللّٰہ تعالیٰ نے صدقہ دینے کو لطف و کرم کے طور پر قرض سے تعبیر فرمایا، اس میں  صدقہ دینے کی ترغیب ہے ...
06/03/2026

صدقہ دینے کے فضائل:
اللّٰہ تعالیٰ نے صدقہ دینے کو لطف و کرم کے طور پر قرض سے تعبیر فرمایا، اس میں صدقہ دینے کی ترغیب ہے کہ صدقہ دینے والا نقصان میں نہیں ہے بلکہ بشرط ِ قبول وہ یقینی طور پر اس کی جزا پائے گا۔اسی مناسبت سے یہاں صدقہ کے فضائل پر مشتمل تین اَحادیث ملاحظہ ہوں تاکہ خوش دلی سے صدقہ دینے کی مزید ترغیب ملے اور صدقہ دینے میں آسانی ہوں ۔

(1)…حضرت جابر بن عبداللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا،’’ اے لوگو! مرنے سے پہلے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں تو بہ کرلو اور مشغولیَّت سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرلو اور اللّٰہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے اورپوشید ہ اور ظاہر طور پر کثرت سے صدقہ دینے کے ذریعے اس سے اپنا رابطہ جوڑ لو،تو تمہیں رزق دیا جائے گا اور تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہاری مصیبتیں دور کی جائیں گی۔( ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنّۃ فیہا، باب فی فرض الجمعۃ، ۲ / ۵، الحدیث: ۱۰۸۱)🕋💯✅📉📱🥀



Dua for all your problems 🙏💫🌟😊
06/03/2026

Dua for all your problems 🙏💫🌟😊

Ramadan Mubarak 🌙✨🌟🌿
21/02/2026

Ramadan Mubarak 🌙✨🌟🌿




Dua for all 🌟💫🙏😊
16/02/2026

Dua for all 🌟💫🙏😊




جمعہ کے دن دعا قبول ہونے کی گھڑی: 🕰️✨🙏💫            جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جس میں  اللّٰہ تعالیٰ خاص طور پر دعا قبول...
13/02/2026

جمعہ کے دن دعا قبول ہونے کی گھڑی: 🕰️✨🙏💫
جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جس میں اللّٰہ تعالیٰ خاص طور پر دعا قبول فرماتا ہے ،جیسا کہ اوپر حدیث نمبر3 میں بیان ہو ا اور حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جمعہ کے دن کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا’’اس میں ایک ساعت ہے،جو مسلمان بندہ اسے پائے اور وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا ہو تو اللّٰہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا وہی عطا فرما دی جائے گی ،اور ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ وہ وقت بہت تھوڑا ہے۔( بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الساعۃ التی فی یوم الجمعۃ، ۱ / ۳۲۱، الحدیث: ۹۳۵)🕋💯🌺❤️🌹📃



12/02/2026

Naat Shareef.
Amazing voice ke sath


゚viralシ

Abdul Habib Attari

ربُّ العالَمین کی بارگاہ میں  سیّد المرسَلین کا مقام: 🌟🕊️🌿💫یہاں  ایک نکتہ قابلِ ذکر ہے کہ ان آیات میں  اللہ تعالیٰ نے ا...
12/02/2026

ربُّ العالَمین کی بارگاہ میں سیّد المرسَلین کا مقام: 🌟🕊️🌿💫
یہاں ایک نکتہ قابلِ ذکر ہے کہ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیّت اور اپنی صفات کوآیات میں مذکور چیزوں کی قسم کے ساتھ بیان کیا جبکہ قرآنِ پاک میں ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت و رسالت کو جب بیان کیا تو کسی جگہ قرآن کی قسم اور کسی جگہ اپنی رَبُوبِیّت کی قسم کے ساتھ بیان فرمایا، جیسا کہ سورۂ یٰسین میں ارشاد فرمایا:

’’وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ(۲) اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ‘‘(یس:۲، ۳)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: حکمت والے قرآن کی قسم۔بیشک تم رسولوں میں سے ہو۔

سورۂ نساء میں ارشاد فرمایا:’’فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ‘‘(النساء:۶۵)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: تو اے حبیب! تمہارے رب کی قسم، یہ لوگ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنالیں ۔

اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حضور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مقام بہت بلند ہے۔

{وَ رَبُّ الْمَشَارِقِ: اور مشرقوں کامالک ہے۔} اس آیت میں جمع کا صیغہ ’’مَشَارِق‘‘ ذکر کیا گیاہے،اس کے بارے میں مفسر سُدِّی کا قول ہے کہ چونکہ سورج طلوع ہونے کی 360 جگہیں ہیں اسی طرح سورج غروب ہونے کی بھی 360 جگہیں ہیں اورہر روز سورج نئی جگہ سے طلوع ہوتا اور نئی جگہ میں غروب ہوتا ہے (اس لئے یہاں جمع کا صیغہ ذکر ہوا۔)(خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۱۴)

علامہ احمد صاوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: اس آیت میں ’’مَشَارِق‘‘ جمع کا صیغہ ہر روز کے مشرق اور مغرب کے اعتبار سے ذکر کیا گیا ہے کیونکہ سال میں سورج طلوع اور غروب ہونے کی 360جگہیں ہیں اور ہر روز سورج ان میں سے ایک مشرق سے طلوع ہوتا ہے، اسی طرح ہر روز ایک مغرب میں غروب ہوتا ہے۔سور ہِ رحمٰن کی آیت میں جو ’’الْمَشْرِقَیْنِ‘‘ اور ’’الْمَغْرِبَیْنِ‘‘ تثنیہ کا صیغہ ذکر کیا گیا ہے ، یہ گرمیوں اور سردیوں کے موسم میں سورج طلوع اور غروب ہونے کے اعتبار سے ہے اور سورہِ مُزّمِّل کی آیت میں جو ’’مَشْرِق‘‘ اور ’’مَغْرِب‘‘ واحد کا صیغہ ذکر کیا گیا ہے یہ ہر سال کے مشرق اور مغرب کے اعتبار سے ہے۔(صاوی، الصافات، تحت الآیۃ: ۵، ۵ / ۱۷۳۱)

علامہ علی بن محمد خازن رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ اور علامہ اسماعیل حقی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’ سورہِ مزمل کی آیت میں ’’مَشْرِق‘‘ اور ’’مَغْرِب‘‘ واحد کا صیغہ ذکر کیا گیا ہے یہ اس اعتبار سے ہے کہ یہاں مشرق اور مغرب کی جہت مراد ہے۔(خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۱۴-۱۵، روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۵، ۷ / ۴۴۷)🌺💯🕋📱📃👍✅🤔




دعا قبول ہونے کا وظیفہ:      حضرت سعد رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَا...
12/02/2026

دعا قبول ہونے کا وظیفہ:
حضرت سعد رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’مچھلی کے پیٹ میں حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ دعا مانگی: ’’لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ اور جو مسلمان اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے گا تو اس کی دعا قبول کی جائے گی۔( ابن عساکر، حرف السین فی آبائہم، عمر بن سعد بن ابی وقاص۔۔۔ الخ، ۴۵ / ۳۸)🕋🌹🏵️💯❤️🌺



Hadith Nabvi ﷺ 💯❤️✅
11/02/2026

Hadith Nabvi ﷺ 💯❤️✅




08/02/2026

Naat Shareef ✅
Jalsa Mubarakpur Azamgardh uttarpradesh.



゚viralシ

Lutuf Pitafi

Address

Uttarpadesh
Azamgarh
276404

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran aur Hadees posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share