
09/06/2024
*کبھی کبھی ایسے ہی اپنی والدہ کا بوسہ لے لیا کریں*
کبھی کبھی ایسے ہی ان سے لپٹ جایا کریں
کبھی کبھی ایسے ہی گھر واپسی پر انکے لیے کچھ لے جایا کریں وہ 10 کے بسکٹ سے ہی خوش ہو جائیں گی
کبھی کبھی ایسے ہی اپنی خریداری کے وقت انکے لیے (والدین کے لیے) بھی بدلتے موسم کی چیزیں خرید لیا کریں کیونکہ انہیں بدلتے موسموں کا فرق صرف آپکی خریداری کے وقت ہی یاد رہتا تھا
کبھی کبھی ایسے ہی انکے لیے نئے جوتے، کپڑے خرید لیا کریں کیونکہ دل انکا بھی کرتا ہوگا مگر وہ کہتے نہیں....
کبھی کبھی ایسے ہی انکے ساتھ بھی وقت گزار لیا کریں کہ انکا بھی تھوڑا بچگانہ ہنسنے کو بات کرنے کو دل کرتا ہوگا...
کبھی کبھی انکو بھی صاف دل کر کے کروا کے انکے گھر والوں سے ملا دیا کریں آپ سے پہلے انکی خوشی، سکون کا باعث وہی تھے....
بس کبھی کبھی انہیں بھی بلا وجہ خوش ہونے دیا کریں... انہیں بھی یہ احساس دلایا کریں.... کہ یہ دنیا انکے لیے بھی ہے وہ اب بھی من چاہا پہن سکتے ہیں... بول سکتے ہیں... کھا پی سکتے ہیں... آ جا سکتے ہیں....