Faiz e Simna فیضِ سمناں

Faiz e Simna   فیضِ سمناں اسلامی احکام ، نعت ، تقاریر ،منقبت ، دینی و فکری مضامین کا ایک عمدہ پلیٹ فارم"فیضِ سمناں " FAIZ E SIMNA فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل .

08/12/2025

اچھا تو ابو جہل کو بس اسٹینڈ پہنچانے والا 75 ہزار لیتا ہے ۔ ؟
مجھے تو نہیں لگتا ۔

08/12/2025

سوتیلا سلوک
ــــــــــــــــــــــــ
حالیہ دنوں میں سفری دشواریوں پر مبنی خبروں ، تصویروں اور ویڈیوز کی بھونچال ہے ۔ ہوائی اور فضائی سفر میں آئی ان دشواریوں کا ذمہ دار یقیناً حکومت اور فضائی کمپنیاں ہیں اور ان پریشانیوں کی شدید مذمت ، گہرے رنج و غم کا ہرکوئی اظہار کرتا ہے ۔ لیکن یہی دشواریاں جب بری اسفار ، ریلوے ، روڈوے میں پیش آتی ہیں ، ٹرینیں رد یوجاتی ہیں ، بے انتہا تاخیر سے چلتی ہیں ، سفری سہولیات تو رہنے دیں ضروریات کی فراہمی نہیں ہوتی ہے تو کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ نہ حکومت کو فکر اور نہ کسی ذمہ دار ادارے کو افسوس اور نہ ہی فضائی سفر کے متوالوں کو کوئی رنج و غم ۔ وجہ ظاہر ہے کہ فلائٹ کا سفر مالدار اور امیر لوگ کرتے ہیں اور ٹرین کا سفر مفلوک الحال اور غریب لوگ کرتے ہیں ۔ تو امیروں کی پریشانی پریشانی ہوتی ہے اور غریبوں کی پریشانی پریشانی نہیں ہوتی ۔
#محمد نذرالباری جامعی

08/12/2025

مسجد تقوی اور مسجد ضرار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًاؕ-لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِؕ-فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْاؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ
ترجمہ:
(اے حبیب!) آپ اس مسجد میں کبھی کھڑے نہ ہوں ۔بیشک وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے وہ اس کی حقدار ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو۔ اس میں وہ لوگ ہیں جو خوب پاک ہونا پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاک ہونے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
تفسیر:
{لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًا:(اے حبیب!) آپ اس مسجد میں کبھی کھڑے نہ ہوں۔} اس آیت میں تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مسجدِ ضرار میں نماز پڑھنے کی ممانعت فرمائی گئی۔ (خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۲ / ۲۸۲)

فخر و ریاکاری کی نیت سے مسجد تعمیر کرنے کی مذمت:
امام عبداللہ بن احمد نسفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ، بعض مفسرین کا قول یہ ہے کہ جو مسجد فخر و ریا اور نمود و نمائش یا رضائے الٰہی کے سوا اور کسی غرض کے لئے یا حرام مال سے بنائی گئی ہو وہ بھی مسجدِ ضرار کے ساتھ لاحق ہے۔ (مدارک، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۰۷، ص۴۵۴)

فی زمانہ مسلمانوں میں ایک تعداد ایسی ہے جنہیں عالیشان مسجد تعمیر کرنے پر اور زیادہ مساجد بنانے پر ایک دوسرے سے فخر کااظہار کرتے دیکھا گیا ہے، ان کے دلوں کا حال اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے یا خود انہیں اپنے دلوں کا حال اچھی طرح معلوم ہے ، اگر انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے اور اس کی عبادت کرنے میں مسلمانوں کو سہولت پہنچانے کی نیت سے عالی شان اور خوبصورت مساجد بنائی ہیں تو ان کایہ عمل لائقِ تحسین اوراجر و ثواب کاباعث ہے اور اگر ان کی نیت یہ نہ تھی بلکہ خوبصورت مساجد بنانے سے ریاکاری اور فخر و بڑائی کا اظہار مقصود تھا اگرچہ زبان سے لوگوں کے سامنے یہ صدا عام تھی کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ کوشش قبول فرمائے ،تو انہیں چاہئے کہ درج ذیل3 اَحادیث سے نصیحت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

(1)…حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کی نشانی یہ بھی ہے کہ لوگ مسجد تعمیر کرنے میں فخر کریں گے ۔ (نسائی، کتاب المساجد، المباہاۃ فی المساجد، ص۱۲۰، الحدیث: ۶۸۶) یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اخلاص کے ساتھ نہیں بلکہ نامْوَری، ریاکاری اور بڑائی کی نیت سے مسجد یں تعمیر کریں گے۔

(2)…حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ لو گ جب مسجد (تعمیر کرنے) کے معاملے میں فخر کرنے لگ جائیں گے۔ (ابن ماجہ، کتاب المساجد والج**عات، باب تشیید المساجد، ۱ / ۴۰۹، الحدیث: ۷۳۹)

(3)…حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں وہ مسجدیں تعمیر کرنے میں ایک دوسرے پر فخر کیا کریں گے اور انہیں آباد کم کیا کریں گے۔( صحیح ابن خزیمہ، ج**ع ابواب فضائل المساجد وبنائہا وتعظیمہا، باب کراہۃ التباہی فی بناء المساجد۔۔۔ الخ، ۲ / ۲۸۱، الحدیث: ۱۳۲۱)

یاد رہے کہ کسی کے دل کا حال اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور ہمارے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں جس سے ہم کسی کے دل کا حال معلوم کر سکیں اس لئے کسی مسلمان پر بد گمانی کرنے اور اس پر یہ الزام ڈالنے کی شرعاً کسی کو اجاز ت نہیں کہ اس نے فخر و ریاکاری کی نیت سے مسجد تعمیر کی ہے لیکن تعمیر کرنے والے کو بہرحال اپنے قلب کی طرف نظر رکھنی چاہیے کہ اس کا مقصد کیا ہے۔

{لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ:بیشک وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے۔} اس سے مراد مسجدِ قباء ہے جس کی بنیاد رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے رکھی اور جب تک حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قبا میں قیام فرمایا اس میں نماز پڑھی ۔ مفسرین کا ایک قول یہ بھی ہے کہ اس سے مسجدِ مدینہ مراد ہے۔ (مدارک، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ص۴۵۵)

09 Desember 2025  Karnataka
03/12/2025

09 Desember 2025 Karnataka

01/12/2025

Mapsa Goa. Huzoor Qaid e Millat Syed Mahamood Ashraf Ashrafi Jilani
Imtiyaz Ahmad Ashrafi
Mudassir Hussain
Md Irshad Alam
Ahmad Raza Ashrafi Jamei

23 Desember 2025 . Bikaner Rajasthan
01/12/2025

23 Desember 2025 . Bikaner Rajasthan

جب انگلی چھوٹ گئیــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبچپن میں حضرت شیخ سعدی شیرازی علیہ الرحمہ اپنے والد کی انگلی پک...
30/11/2025

جب انگلی چھوٹ گئی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بچپن میں حضرت شیخ سعدی شیرازی علیہ الرحمہ اپنے والد کی انگلی پکڑے ہوئے کسی میلے میں جارہے تھے ۔ راستے میں کسی جگہ مداری (بندر) کا کھیل دیکھنے میں ایسے لگے کہ والد کی انگلی چھوٹ گئی ۔ والد اپنے دوستوں کے ساتھ آگے نکل گئے اور سعدی تماشا دیکھتے رہے ۔ کھیل ختم ہوا تو والد کو سامنے نہ پا کر بے اختیار رونے لگے ۔ آخر اللہ اللہ کر کے والد بھی انھیں ڈھونڈتے ہوئے وہاں پہنچ گئے۔ انھوں نے سعدی کو روتا دیکھ کر ان کے سر پر ہلکا سا چپت مارا اور کہا :
" نادان بچے ! وہ بے وقوف جو بزرگوں کا دامن چھوڑ دیتے ہیں ، اسی طرح روتے ہیں ۔ "
سعدی کہتے ہیں کہ میں نے سوچا تو دنیا کو ایسا ہی پایا، ایک میلے کی طرح ۔ آدمی اس میلے میں مجھ جیسے نادان بچوں کی طرح ان بزرگوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے ، جو اچھے اخلاق سکھاتے اور دین کی باتیں بتاتے ہیں ، تب اچانک اسے دھیان آتا ہے کہ زندگی غفلت میں گزر گئی ، پھر روتا اور پچھتاتا ہے ۔

حاصل کلام : -
(آپ نے اس واقعہ کیا سیکھا ؟ کمینٹ باکس میں ضرور لکھیں)

ماںــــــــــــــحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک شخص کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اپنی ماں کو گالیاں دیتا ھے ۔ آپ نے ا...
30/11/2025

ماں
ــــــــــــــ
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک شخص کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اپنی ماں کو گالیاں دیتا ھے ۔ آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ھوئی مشک لائی جائے ، پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ھے اور کھانا پینا بھی ھے اور سونا جاگنا بھی ہے

ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ہوا حاضر ہوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے ، وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا

آپ نے پانی آدھا کر دیا مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندھی رھنے دی مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ہٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ہے اور نہ ہی ٹھیک سے کھا سکا ہے

آپ نے اس کی ماں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ اس نے تجھے پیٹ کے باھر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ہی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ۔ نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی ، پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ہوا اور 2 سال اس کا دودھ پیتا رہا ، اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا تو اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں نکلتی ہیں، اگر آئندہ یہ شکایت موصول ہوئی تو تجھے نشان عبرت بنا دوں گا

QAID E MILLAT
26/11/2025

QAID E MILLAT

سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم شیخ طریقت حضرت مولانا شاہ فضل رحمن نقش بندی مجددی علیہ الرحمہ کے آستانہ پر اپنے اساتذہ کے معیت می...
23/11/2025

سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم شیخ طریقت حضرت مولانا شاہ فضل رحمن نقش بندی مجددی علیہ الرحمہ کے آستانہ پر اپنے اساتذہ کے معیت میں پہلی بار حاضری نصیب ہوئی ۔
الحمد للّٰہ روحانیت کا مرکز بافیض آستانہ سے اکتساب فیض کرنے کے بعد صاحب سجادہ حضرت معروف میاں صاحب قبلہ کی طرف سے حوصلہ افزائی کے طور شاہ عرب و عجم ایوارڈ بھی فقیر کو تفویض ہوا ۔
حضرت مولانا فضل رحمن علیہ الرحمہ کی شخصیت بلا افتراق مسلک ، سبھوں کے نزدیک مسلم اور برگزیدہ رہی ہے ۔
آپ حضور شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کے شاگرد رشید ہیں اور آپ کے شاگرد ، محدث شاہ وصی احمد سورتی ، استاذ زمن علامہ شاہ احمد حسن کانپوری اور استاذ الکل مفتی لطف اللہ علی گڑھی جیسے نابغہ روزگار شخصیات ہیں ۔
30 جمادی الاولی 1447
22,نومبر 2025
محمد نذرالباری جامعی

Address

Baisi
854315

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faiz e Simna فیضِ سمناں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share