Bhimber news network -BNN

Bhimber news network  -BNN Latest News, Talk Shows, Current Affairs, and Entertainment news of the District Bhimber Azad Kashmi

11/12/2024

بھمبر(پی آئی ڈی)
بھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح:
نوجوانوں کو آئی ٹی کے ذریعے بااختیار بنانا
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے بھمبر میں اپنے چھٹے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (STP) کا افتتاح کردیا۔ یہ SCO کے وژن 2025 کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان (GB) کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے۔ میجر جنرل عمر احمد شاہ،ہلال امتیاز (ملٹری)،ڈائریکٹر جنرل SCO نے باضابطہ طور پراس ایس ٹی پی کا افتتاح کیا، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سنگ میل ہے۔
بھمبر شہر کے وسط میں SCO ایکسچینج کے مقام پر واقع، یہ ایس ٹی پی (STP)ایس سی او کے وژن ''آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مستقل آئی ٹی ماحول کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا'' کے مطابق ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ حبز (FLHs) کے قیام کے منصوبے کے تحت، یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔ ہر STP/FLH میں دفاتر، تیز رفتار انٹرنیٹ، اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی موجود ہے، جو اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے ایک کارپوریٹ آئی ٹی ماحول فراہم کرتا ہے۔ بھمبر STP نے اب تک چھ اسٹارٹ اپس اور 24 فری لانسرز کو اپنی طرف راغب کیا ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں اور مقامی نوجوانوں کو خصوصی آئی ٹی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔
پروقارافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے اس بات پر زور دیا کہ بھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ایس سی او کے عزم کی عکاسی کرتا ہےاور وژن 2025 کے مطابق اس خطے کو آئی ٹی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے اور خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کی خصوصی دلچسپی اور رہنمائی کو کلیدی قرار دیا۔ڈائریکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن میجر جنرل عمر احمد شاہ نےمزید کہا کہ پاکستان کا نوجوان صلاحیت کے اعتبار سے دنیا کے کسی دوسرے ملک کے نوجوان سے کم نہیں جہاں تک مواقع کے بات ہے تو وہ SCO نے مہیا کر دیے ہیں اب یہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں
اس پروقار تقریب میں سیکٹر کمانڈر SCO آزادکشمیر کرنل یوسف جاوید سمیت اعلیٰ فوجی اور سول انتظامیہ کےحکام, آئی ٹی پروفیشنلز اور زیرتربیت نوجوانوں نے شرکت کی- تقریب کے شرکا نے SCO کی خدمات اور آئی ٹی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو آزاد کشمیر کے معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا
نوجوان پیشہ ور افراد نے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جو نہ صرف مردوں بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بشمول گھریلو خواتین، ورکنگ ویمنز اور طالبات کو بھی ایک محفوظ ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کررھا ہے اور ڈیجیٹل معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنا رھا ہے۔

برنالہ ڈینٹل کیئر نزد برنالہ ہسپتال کا افتتاح ممتاز بزنس مین برنالہ کی بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد اسلم چاڑ نے کر دیا جس...
29/04/2024

برنالہ ڈینٹل کیئر نزد برنالہ ہسپتال کا افتتاح ممتاز بزنس مین برنالہ کی بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد اسلم چاڑ نے کر دیا جس میں برنالہ کی بڑی شخصیات نے شرکت کی. برنالہ ڈینٹل کیئر میں جدید مشینری اور نیو ٹیکنالوجی سے آراستہ سینٹر ہے. ڈینٹل کیئر میں تجربہ کار اور ڈگری ہولڈر سپیشلسٹ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گی.

17/04/2024
عدنان مختارڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسربھمبر*قومی پرچم جھنڈے کا احترام،ادب وحفاظت*پاکستان اللہ کی طرف سے مسلمانوں کے علاوہ تما...
21/08/2023

عدنان مختار
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسربھمبر
*قومی پرچم جھنڈے کا احترام،ادب وحفاظت*
پاکستان اللہ کی طرف سے مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب کے انسانوں کے لیے وہ تحفہ خداوندی ہے کہ جسکا قیامت تک حق ادا نہیں کیا جا سکتا،پاک دھرتی کے قیام و حصول میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہداء غازیوں کی محنت سے بننے والے ملک پاکستان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے حالیہ ماہ اگست کے دوران پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی یہ پورا مہینہ جشن مناتے ہیں جس کے پیش نظر اپنے گھر دفاتر ، گاڑی یا موٹر سائیکل پر بھی پاکستانی پرچم لہراتے ہیں یہ پرچم لہرانا تو بہت فخر کی بات ہے لیکن اس کے بعد اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے مشاہدے میں آیا ہے کہ ہم جشن آزادی مناتے ہوئے ادب کے تقاضے کے کچھ۔بھول جاتے ہیں جو نقصان دہ ہیں ادب کسی بھی منزل کی طرف جانے کے لیے پہلی سیڑھی ہے اس کے لیے ادب و احترام بجا لانا ہوگا پاکستانی و کشمیری پرچم کو خوشیاں منانے کے بعد سڑک پر یا زمین پر نہ گرنے دیں کیونکہ سب سے اونچا یہ پرچم ہماری فتح و کامیابی کی علامت ہے اللہ تعالی نے اس پاک دھرتی کو تمام وسائل سے نوازا ہے پرچم کو سر بلند رکھنے کا مطلب اپنے معیارزندگی کو اونچا رکھناہے اس کے ساتھ ہمیں اپنی مثبت سوچ کو بھی پروان دینا ہوگا گلی محلے و بازاروں میں پرچم گرنے سے بے حرمتی ہوتی ہے اور اس کے دیر پا نقصانات ہوتے ہیں اللہ تعالی پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمن سے محفوظ رکھے تمام سازشوں سے بچائے اللہ تعالی دل کے بھیدبہت جانتا ہے۔اللہ انسانی نیت بھی بہتر جانتا ہے ،پاک دھرتی کے پاک پرچم کو سر بلند رکھنے سے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی مل سکتی ہے کہ ہم نے اپنے وطن اپنے پیارے دیس اپنے گھر اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر یہ سبز ہلالی پرچم بلند رکھا ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر بھرپور جشن آزادی پاکستان بنایا گیا اپ اس دن کے بعد بھی یہ جشن پورے ماہ اگست جاری ہے لیکن ساتھ ساتھ نوجوان نسل اپنے پرچم کو سر بلند رکھے ، احترام و ادب کو ملخوط خاطر رکھے، ا للہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

08/08/2023

اہم فیصلہ شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی
اب عوام تیاری کر لیں. کیونکہ عملدرآمد ہونے جا رہا ہے.
حکومت آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر بھر میں پولیتھین پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے عوامی انتباہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 27 اگست سے آزاد کشمیر بھر میں ہوگا۔
پابندی کے بعد پولی تھین شاپنگ بیگز استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ پولی تھین بیگز بنانے والے کو پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ جرمانےکے بعد بھی پولی تھین بیگزبنانے سے باز نہ آنے والے دوسری مرتبہ دولاکھ اور تیسری مرتبہ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا.پلاسٹک شاپنگ بیگز کے ہول سیل ڈیلر کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ باز نہ آنے پر تیس ہزار اور پھر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا .پرچون فروش کو دس ہزار باز نہ آنے پر بیس ہزار اور تیسری مرتبہ پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جاسکے گا . جو خریدار پلاسٹک کے بیگ میں خرید ہوا سامان ڈالنے پر اصرار کرے گا اسے پانچ سو روپے جرمانہ کیا جا سکے گا .انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ پبلک نوٹس جاری کر دئیے۔

06/08/2023

بھمبر میں قبضہ مافیا کے ھاتھوں ستاٸے شہری چوھدری محمد ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ بھمبر پیٹھ پوٹھی میں قبضہ مافیا نے دیوار گرانے اور ٹریکٹر باکٹ استمعال کرنے کا ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کر کے ھمارے موقف کی تاٸید کردی ھے ھم خسرہ نمبر 1731 میں کچھ رقبہ پر چوھدری الطاف کھمب کے ساتھ باہمی رضا مندی سے قابض ھیں۔5 جون کو محمد اشفاق۔ محمد اشتیاق اور راجہ وسیم وغیرہ نے بزور دھونس بدمعاشی رات کے اندھیرے میں ھمارے زیر قبضہ رقبہ پر تعمیر چاردیواری ٹریکٹر باکٹ کے زریعے گرا دی جس کی رپورٹ تھانہ پولیس بھمبر کو دی گٸی۔ 4 روز قبل محمد اشفاق وغیرہ نے میڈیا کے زریعے مظلوم بننے کی کوشش کی اور اپنے ویڈیو بیان کے زریعے اس بات کا اعتراف کیا کہ واقعی ھم نے ٹریکٹر باکٹ کے زریعے دیوار گراٸی یہاں ھم یہ بات واضع کر دینا چاہتے ھیں کہ ھمار پہلے روز سے یہ موقف رہا ھے کہ مزکوران قبضہ مافیا ھیں۔ اور انہوں ھماری زمین پر قابض ھونے کے لیے ھمارا لاکھوں روپے کا نقصان بھی کیا ھے۔ جب اس کی درخواست تھانہ پولیس بھمبر کو دی تو یہ مافیا سرے سے ہی مکر گیا اور اب ایک میڈیا ھاوس سے بات چیت کے زریعے اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ھے۔ انہوں نے کہا ھے کہ اب پولیس اور عدلیہ کو حقیقت معلوم ھو چکی انصاف ہمارا حق بنتا ھے اور ھمیں میرٹ پر انصاف دیا جاٸے اور قبضہ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاٸے۔ وزیر اعظم چوھدری انوارالحق بھی اس کا نوٹس لیں اور حلقہ میں قبضہ مافیا کی کارستانیوں کا سبب بننے والے عوامل سے باز پرس کریں۔۔۔

برنالہ شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج رانگ پارکنگ اور دونوں اطراف کی گاڑی پارک کرنے سے ٹریفک جام. ٹریفک اہلکار تعینات ہونے ...
06/08/2023

برنالہ شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج رانگ پارکنگ اور دونوں اطراف کی گاڑی پارک کرنے سے ٹریفک جام. ٹریفک اہلکار تعینات ہونے کے باوجود ٹریفک اکثر جام رہنے کی وجہ بڑی بڑی گاڑیوں کے تگڑے مالکان رانگ پارکنگ کر کے گھنٹوں غائب ہو جاتے ہیں. اس کے علاوہ جلد بازی والے رکشہ ڈرائیور بھی ٹریفک جام کروانے میں اپنا رول پورا رول ادا کرتے نظر آتے ہیں. ٹریفک کی روانی کے لیے ایک جامع پلان مرتب کرنا چاہیے. جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر برنالہ کو اپنے اختیارات کو استعمال کرنا ہو گا. اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ٹریفک کے لیے ایک جامع سرکلر جاری کر کے عوام کو پریشانی سے بچا سکتے ہیں اس سرکلر میں مارٹ, ہسپتالوں . بینکس اور کریانہ و جنرل سٹورز کو اپنا مکمل پلان دیا جائے. ٹریفک پولیس کو مکمل ہدایت جاری کی جائے کہ وہ برابری کی بنیاد پر کاروائی کریں کیونکہ میری آنکھوں نے آج جو دیکھا اس کے مطابق بڑی گاڑی والوں کو ریلیف جبکہ محنت مزدوری کرنے والوں کو سخت ایکشن کا سامنا رہا. عوامی حلقوں میں ٹریفک کے نظام میں جانبداری سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور برابری کی سطح پر کام کرنے کا کہا گیا.

Address

Barnala

Telephone

+923006213872

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhimber news network -BNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhimber news network -BNN:

Share