01/10/2025
*7 سال بعد امام حرم شیخ صالح رہا*
"معتقلی الرأي" نامی ادارے، جو سعودی عرب میں سیاسی و مذہبی قیدیوں کے حوالے سے سرگرم ہے، نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب، شیخ ڈاکٹر صالح آل طالب کو 7 برس سے زائد عرصے بعد قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رہائی سخت شرائط کے ساتھ عمل میں آئی ہے۔ شیخ صالح آل طالب اب اپنے گھر پر نظر بندی (ہاؤس اریسٹ) میں رہیں گے اور ان کے پیروں میں الیکٹرانک چپس باندھ دی گئی ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت پر ہر وقت نظر رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ شیخ صالح آل طالب کو سنہ 2018 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے مسجد الحرام میں ایک خطبہ دیتے ہوئے امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر زور دیا اور ظلم و سماجی و سیاسی انحرافات کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔ سعودی حکام نے ان کے اس بیان کو سرکاری پالیسی کے خلاف سمجھا اور انہیں گرفتار کر لیا۔
شیخ کی رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مختلف اسلامی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی شخصیات اور ادارے عرصہ دراز سے ان سمیت دیگر قید علما و داعیوں کی آزادی کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے۔ یہ پیش رفت ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے۔ جس سے باقی شیوخ کی رہائی کی بھی امید پیدا ہو گئی ہے۔
۔
TLR News TLR Urdu