
14/09/2025
وصی دینیات مکتب مادھوپور مسجد میں دینی پروگرام کا انعقاد
14 ستمبر کو منعقدہ اس روح پرور نشست میں علما کے خطابات اور بچوں کی پیشکش نے ماحول کو معنوی بنا دیا
مادھوپور (رپورٹر) : وصی دینیات مکتب مادھوپور مسجد میں بروز اتوار، 14 ستمبر 2025 بعد نمازِ مغرب ایک پُروقار اور بابرکت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی ابتدا میں بچوں نے قرآنِ پاک کی تلاوت، نعتیہ کلام اور دیگر دینی موضوعات پر پیشکشیں کیں، جنہیں دیکھ کر حاضرین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر موتیہاری سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی مولانا رحیم اللہ صاحب نے دینیات کے اصول و ضوابط پر مختصر اور جامع خطاب کیا۔ بعد ازاں مولانا عبداللہ مظاہری نے دینی تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر مفصل بیان فرمایا۔ پروگرام کے اختتام پر مولانا فیض صاحب قاسمی نے پُراثر دعا کرائی۔
پروگرام کی نظامت مولانا حافظ فیض صاحب قاسمی (مدرس، مدرسہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور مدھومالت) نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ پورے پروگرام کی نگرانی وصی دینیات مکتب کے معلم حافظ رضوان صاحب نے کی۔
اس بابرکت موقع پر نشاط احمد صاحب، وکیل صاحب، عزرائیل صاحب سمیت گاؤں کے معززین اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
یہ نشست نہ صرف بچوں کی دینی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ عوام میں دینیات کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کا سبب بھی ثابت ہوئی۔