DAILY INDIA News

DAILY INDIA News It covers a range of issues related with theology, politics, society, economic and scientific advanc

دوکان پر گاھک اللہ بھیجتا ھے... برطانیہ، چین اور ملائشیا مشہور سپر سٹورز میں کام کرنیوالے ایک لائق فائق مینجر کو بن داؤد...
11/05/2025

دوکان پر گاھک اللہ بھیجتا ھے...

برطانیہ، چین اور ملائشیا مشہور سپر سٹورز میں کام کرنیوالے ایک لائق فائق مینجر کو بن داؤد سپر سٹوز مکہ میں کام کرنیکا اتفاق ھوا-
وہ برطانوی نژاد تھا اور بزنس مینجمنٹ کی کتابوں میں اس نے ھمیشہ اپنے مد مقابل منافس(compititor) کو نیچا دکھا کر آگے بڑھنا ھی سیکھا تها-
مکہ مکرمہ میں کچھ عرصہ اس نے بطور ریجنل منیجر کے اپنی خدمات سرانجام دیں-
دریں اثناء اس نے دیکھا کہ ایک دوسرے نام کے سپر سٹور کی برانچ اسکے سٹور کے بالکل سامنے کھلنے کی تیاریاں ھورھی ھیں-
اس نے سوچا کہ یہ لوگ ادھر آکر اسکی سیلز پر اثر انداز ھونگے- لہذا اس نے فورا بن داؤد سپر سٹوز کے مالکان کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں اس نئے سپر سٹور کے متعلق کچھ معلومات، مشورے اور آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرنے کی تجاویز دیں-
اسکو زندگی میں حیرت کا شدید ترین جهٹکا لگا جب مالکان نے اسکو نئے سپر سٹور کے ملازمین کا سامان رکھوانے سٹور کی تزئین و آرائش اور انکے چائے پانی کا خاص خیال رکھنے کا کہا-
اسکی حیرت کو ختم کرنے کیلئے بن داؤد سٹورز کے مالکان نے کہا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لائیں گے اور ہمارا رزق ھمارے ساتھ ھوگا-
اپنے لکھے گئے رزق میں ھم ایک ریال کا اضافہ نہیں کرسکتے اگر اللہ چاھے- اور نئے سٹور والوں کے رزق میں ھم ایک ریال کی کمی نہیں کرسکتے اگر اللہ چاھے-
تو کیوں نا ھم بھی اجر کمائیں اور مارکیٹ میں نئے آنیوالے تاجر بھائی کو خوش آمدید کہہ کر ایک خوشگوار فضا قائم کریں-

دوسرا واقعہ مشہور پولٹری کمپنی کا ھے- الفقیہ پولٹری کمپنی کے مالک نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان مسجد(مسجد فقیہ) بھی تعمیر کی ھے-
اسکی منافس کمپنی الوطنیہ چکن لاکهوں ریالوں کی مقروض ھوکر دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی-
فقیہ کمپنی کے مالک نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اپنی مخالف کمپنی کے مالک کو ایک خط بھیجا اور ساتھ ایک دس لاکھ ریال سے زائد کا چیک بھیجا- اس خط میں لکھا تھا- "میں دیکھ رھا ھوں کہ تم دیوالیہ پن کے قریب کهڑے ھو، میری طرف یہ رقم قبول کرو، اگر مزید رقم کی ضرورت ھے تو بتاؤ- پیسوں کی واپسی کی فکر مت کرنا- جب ھوئے لوٹا دینا-"
اب دیکھیئے کہ ارب پتی شیخ الفقیہ کے پاس الوطنیہ کمپنی خریدنے کا ایک نادر موقع تھا لیکن اس نے اپنے سب سے بڑے مخالف کی مالی مدد کرنے کو ترجیح دی-

حاصل کلام:-
اوپر بیان کیئے گئے دو سچے واقعات آپکو اسلامی تجارت کے اصولوں سے متعارف کراتے ھیں،

کسی مخالف کمپنی سے پریشان نا ھوں، اگر آپ اپنا کام ایمانداری سے کرتے اور کسی پر احسان کرتے تو اللہ تعالٰی آپ کا بازو پکڑ کر آپکو کامیابی کی معراج تک پہنچا دیتے- یاد رکهیں،،،، کسی کی ٹانگ کھینچنے سے آپکا رزق زیادہ نہیں ھوگا-
اسکے جو نصیب کا ھے اسکو مل کر رھے گا-

عربی سے ترجمہ شدہ

10/05/2025
     Highlights
06/04/2025






Highlights

اگر آپ کم لاگت میں بڑا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، تو کیلے کے پاؤڈر کا کاروبار آپ کے لیے بہترین ہے۔ اسے صرف 10,000-15,0...
31/12/2024

اگر آپ کم لاگت میں بڑا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، تو کیلے کے پاؤڈر کا کاروبار آپ کے لیے بہترین ہے۔ اسے صرف 10,000-15,000 روپے میں شروع کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو Banana Dryer Machine اور Mixture Machine کی ضرورت ہوگی، جو www.indiamart.com سے خریدی جا سکتی ہیں۔

سبز کیلے کو صاف کریں، چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور 60°C پر 24 گھنٹے تک خشک کریں۔ پھر انہیں پیس کر باریک پاؤڈر بنائیں۔ تیار پاؤڈر ہلکے پیلے رنگ کا ہوتا ہے اور اسے پیک کر کے مارکیٹ میں 800-1000 روپے فی کلو میں بیچا جا سکتا ہے۔

اگر آپ روزانہ 5 کلو پاؤڈر بناتے ہیں، تو 3500-4500 روپے روزانہ کما سکتے ہیں۔ کیلے کا پاؤڈر صحت کے لیے مفید ہے اور یہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے، جلد اور نظامِ ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہے۔

26/12/2024

  وزیراعظم ھند منموہن سنگھ کا بانوے سال کی عمر میں انتقال ہوگیانو بجکر پچاس منٹ پر دلی کے ایمس میں آخری سانس لی.
26/12/2024

وزیراعظم ھند منموہن سنگھ کا بانوے سال کی عمر میں انتقال ہوگیا
نو بجکر پچاس منٹ پر دلی کے ایمس میں آخری سانس لی.

Address

R39/4 Joga Bai Extension Jamia Nagar
Delhi
110025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY INDIA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAILY INDIA News:

Share

Category