Hafiz Suhail Official.

Hafiz Suhail Official. � اللہ کا بندہ | دین کا طالب علم
� � جنت کا طلبگار �
� سنت کا پیروکار �
� قرآن و نماز کا عاشق.

18/12/2025
24/10/2025

عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:
«تَخْتَرِكُونَ تَخْتَرِكُونَ فَإِذَا صَلَّيْتَ صَلَاةَ الْفَجْرِ غَسَلَتْهَا»
(مسند أحمد)
”تم (دن بھر کے گناہوں سے) آلودہ ہو جاتے ہو، پھر جب فجر کی نماز پڑھ لیتے ہو تو وہ تمہارے گناہوں کو دھو دیتی ہے۔“
اے رات جاگنے والے انسان!
رات بھر دنیا کے کاموں میں، فون، نیٹ اور غفلت میں مصروف رہتے ہو،
مگر جب رب تمہیں فجر کے لیے بلاتا ہے —
تو تم بستر کی پناہ لے لیتے ہو!

سوچو!
جس فجر نے تمہارے گناہ دھونے تھے،
اسے چھوڑ کر تم نے خود اپنے دل پر بوجھ بڑھا لیا…
اور جو بندہ نماز ہی نہیں پڑھتا،
وہ گویا خود اپنے رب سے تعلق توڑ لیتا ہے۔

آؤ! آج عہد کریں —
کہ چاہے نیند قربان کرنی پڑے،
ہم اپنی فجر کی اذان پر لبیک ضرور کہیں گے۔

09/09/2025

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
"بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، پس تم سجدے میں زیادہ دعا کرو۔" (صحیح مسلم)

نماز دل کو سکون اور روح کو نور دیتی ہے۔
جو نماز کا پابند ہے، اللہ اس کا ضامن ہے۔
سجدہ وہ لمحہ ہے جب زمین پر گر کر انسان آسمان کے سب سے قریب ہوجاتا ہے۔
نماز چھوڑنے والا اپنی قسمت کے دروازے خود بند کرتا ہے۔
نماز وہ چراغ ہے جو زندگی کی اندھیری راہوں کو روشن کرتا ہے۔

05/09/2025

استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا
میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا
اَن پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا
دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا
اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

مجھ کو خبر نہیں تھی، آیاہوں میں کہاں سے
ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسمان سے
پہنچا دیافلک تک استاد نے یہاں سے
واقف نہ تھا ذرا بھی، اتنے بڑے جہاں سے
مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام، کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

جینے کا فن سکھایا،مرنے کا بانکپن بھی
عزت کے گر بتائے ، رسوائی کے چلن بھی
کانٹے بھی راہ میں ہیں ،پھولوں کی انجمن بھی
تم فخرِ قوم بننا اور نازشِ وطن بھی
ہے یاد مجھ کو ان کا ایک اک کلام، کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

جو عِلم کا عَلم ہے، استاد کی عطا ہے
ہاتھوں میں جو قلم ہے، استاد کی عطا ہے
جو فکر تازہ دم ہے، استاد کی عطا ہے
جو کچھ کیا رقم ہے، استاد کی عطا ہے
اُن کی عطا سے چمکا، حاطبؔ کا نام، کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

Address

Naner Tral
Delhi
192123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Suhail Official. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share