24/06/2026
حضرت شماس بن عثمان رضی اللہ عنہ : وہ واحد صحابی جن کا جنازہ پڑھنے سے نبی کریم ؐ نے منع فرما دیا تھا ۔۔۔۔ نبی کریم ؐ نے اپنی حیات مبارکہ میں ہر صحابی کی نماز جنازہ پڑھائی ، حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا جنازہ روایات کے مطابق 70 مرتبہ ادا ہوا ۔ لیکن احد کے معرکے میں نبی کریم ؐ پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شماس بن عثمان رضی اللہ عنہ کو جب غسل کے بعد کفن پہنا دیا گیا تو نبی کریم ؐ نے انکی نماز جنازہ نہیں پڑھائی ۔ جب دیگر صحابہ کرام نے وجہ پوچھی تو آپ ؐ نے فرمایا ہم انتقال کرجانیوالوں کے درجات کی بلندی کے لیے نماز جنازہ پڑھتے ہیں لیکن شماس بن عثمان تو اس درجے پر پہنچ چکا ہے جس سے اوپر کوئی درجہ ہی نہیں اس لیے اسکا جنازہ پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں ۔۔۔ یاد رہے کہ جب دشمن نے نبی کریم ؐ پر تیروں کی بوچھاڑ کردی اور آپ کو شہیید کرنا چاہا تو حضرت شماس بن عثمان رضی اللہ عنہ نے ہر طرف سے پیارے نبیؐ کو ان تیروں سے بچایا ، اور انکی جانب پھینکے گئے تیر کو اپنے جسم پر روک لیا ۔۔۔۔۔ بلاشبہ اللہ کے نبی پر جان وارنے اور انکی زندگی بچانے سے بڑا درجہ بھلا کیا ہو سکتا ہے ۔۔۔۔