
02/03/2025
میرا ہر ایک دن تم سے شروع ہوتا ہے اور میری ہر رات کا اختتام بھی تمہاری یاد سے ہوتا ہے۔
کبھی تم نے سوچا ہے جو شخص ہر روز صبح اٹھ کر تمہارے میسجز چیک کرتا ہے، جو اپنی چھوٹی بڑی ہر خوشی تمہارے ساتھ شیئر کرتا ہے، جو تمہاری آواز کو اپنا رزق سمجھتا ہے اُس سے تمہارا یوں اوجھل ہو جانا کتنی تکلیف دیتا ہو گا؟
تمہاری غیر موجودگی کی وجہ سے میں ہر روز گھنٹوں تمہارے بارے میں سوچتا رہتا ہوں اور بہت سے وسوسے میرے ذہن میں آتے ہیں۔
میں چاہ کر بھی اپنی پریشانیاں کسی اور سے شیئر نہیں کر پاتا کیونکہ میرے دکھ سکھ کی شراکت صرف تم سے ہے۔
جیسے میری محبت صرف تمہارے لیے ہے ویسے ہی میرے شکوے، میری ناراضگی بھی بس تمہارے ساتھ ہی ہیں۔
wRiter ✍️