31/08/2024
*پیغمبر ﷺ سب کے لیے مہم:*
قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ "محمد ﷺ، ہم نے آپ کو تمام عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے"۔ آپ کی تعلیمات صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے جہاں کے لیے ہیں۔ آپ کی رحمت اور شفقت صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری بنی نوع انسانی کے لیے ہیں۔
ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں میں اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کو غیر مسلموں میں بھی عام کیا جائے۔ اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تمام برادران وطن کو روشناس کرایا جائے تاکہ منفی طور پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کو ختم کیا جا سکے اور غیر مسلموں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ اس مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بھائی چارگی کا فروغ ہو، امن کا ماحول قائم ہو اور ساتھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہو ۔
شہر ممبئی کی معروف سماجی تنظیموں اور مشہور شخصیات نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 12 روزہ "پیغمبر ﷺ سب کے لیۓ" مہم کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ امسال یہ مہم 5 ستمبر سے شروع ہو کر 16 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔
اس مہم کی کور کمیٹی نے اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اور تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مذکورہ مہم کے دوران شہر اور مضافات میں غیر مسلم برادران وطن کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں، آی آے ایس، آئی پی ایس افسران، بمبئ کارپوریشن کے افسران اور منترالیہ کے افسران، انگریزی، ہندی، مراٹھی اور گجراتی اخبارات کے سینئر صحافیوں اور مصنفین، غیر مسلم تعلیمی اداروں کے پرنسپل، اساتذہ، اور انتظامیہ ونیم سرکاری افسران کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا۔ اور اُن کے روبرو نبی کریم کی تعلیمات میں سے بطور خاص سماج سے جڑی تعلیمات مثلاً حقوق انسانی، ماحولیات، خاندانی نظام، عورتوں کے حقوق وغیرہ کو مسلمان اور برادران وطن کے سامنے لانا ہے تا کہ غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے ۔
*آپ کیا کر سکتے ہیں؟*
ہم میں سے ہر ایک کو اس عظیم مشن میں شامل ہونا چاہیے۔ آئیے نبی کریم محمد ﷺ اور ان کے امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں۔
✅ اپنے گھروں، مسجدوں یا اداروں کے آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
✅ سیرت رسول ﷺ کے بارے میں عوامی مقامات پر ہورڈنگ، بینرز اور پوسٹرز لگائیں جس پر حدیث نبوی ﷺ تحریر کی جائے۔
✅ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں۔ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو پیغمبر اسلام کی اہمیت سے آگاہ کریں اور ان کے درمیان آپ کی سماجی زندگی کو پیش کیاجائے۔
✅ مسلمانوں اور خاص طور پر ہمارے دوسرے عقائد کے دوستوں کے لیے علمائے کرام کے ذریعے سیرت نبوی ﷺ پر لیکچرز منعقد کریں۔
✅ اپنے اپنے علاقوں میں اسکول اور کالج کے طلباء کے لئے، سوسائٹی یا ادارے کے اندر خصوصی طور پر سیرت کے مقابلوں کا اہتمام کریں اور انعامات دیں۔
✅ برادرانِ وطن دوستوں اور پڑوسیوں کو اپنے گھر، مسجد اور اداروں میں لنچ/ڈنر پر مدعو کریں۔ رسول اللہ ﷺ کی محبت، ایثار اور ہمدردی کی تعلیمات سے ان کو خاص طور پر اگاہ کریں۔
✅ غریبوں اور ضرورتمندوں کو صدقہ دے کر حضرت محمد ﷺ کی سنت پر عمل کریں۔ ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کریں، پینے کے پانی کے لیے اسٹال لگائیں۔
✅ ہسپتالوں، اولڈ ایج ہومز، یتیم خانوں کا دورہ کریں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں۔
✅ اگر ممکن ہو تو کسی غریب یا ذہین بچے کی تعلیم کو سپانسر کریں۔
✅ سوشل میڈیا پر رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں۔
✅ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مہم کے مواد کو فروغ دیں۔
*کامن ڈیزائن:*
مہم سے جڑی ہوئی تمام ڈیزائن، پوسٹرز اور بینرز نیچے دی گئی لنک پر موجود ہیں۔ آپ اسے جس طرح چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
https://tinyurl.com/ProphetForAll
سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ کرتے وقت ProphetForAll # ہیش ٹیگ کا استعمال کریں
*Social Media Handles: Please follow us on*
Facebook:
https://www.facebook.com/ProphetForAll/
Instagram:
https://www.instagram.com/ProphetForAll/
Twitter: https://twitter.com/ProphetForAll_
YouTube: https://www.youtube.com/channel/UCay5CHADBdcfVDg4o6z2zzA
Email: [email protected]