
07/11/2023
دیکھ کے ڈیلیٹ کر دوں گا اس ڈائیلاگ نے اچھے اچھوں کی عزتیں نیلام کی ہیں اور بہت سی خواتین اسی ایک ڈائیلاگ کی بھینٹ چڑھ کر مٹی ہوگئی۔۔۔
اپنے موبائل، کیمرے اور سوشل میڈیا پر اعتبار نہیں کرنا بنتا چہ جائے کہ کسی اور کے کیمرے اور موبائل پر بھروسہ کیا جائے چار دن کے تعلق پر اپنی عزت کا سودا کر لیا جائے۔۔۔
ڈیجیٹل دور جتنا ترقی کرتا جا رہا ہے جرم، بے حسی، بے غیرتی اور کم ظرفی اس سے زیادہ تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے انسان کا کچا چٹھا اور ساری عمر کی تپسیا نیک نامی اور ریاضت ایک کلک کی مار ہے۔۔۔
عزت اور عمر ایک بار جو گئی وہ لوٹ کر کبھی نہیں آتی رب تمام خطاؤں سے درگزر کر لیتا ہے مگر حیوان نما انسان قبر پر مٹی ڈال کر بھی نہیں بھولتے ایک خطاء کی سزا اس معاشرے میں مرتے دم تک دی جاتی ہے۔۔۔
موبائل، کیمرا، سوشل میڈیا پر بہت احتیاط کی ضرورت ہے انسان ہے خطاء کا پتلاء ہے غلطیاں اور کمیاں انسانی سفرِ حیات کی زادِ راہ ہیں کسی پر بھروسہ اور اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کون کب کیسے ڈس لے بس اللہ رب العزت ہم سب کے ساتھ اپنا خاص فضل و کرم و رحم و عافیت والا معاملہ فرمائے آمین۔۔۔
گمنام
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ