Gaddi Pathan Youth Forum

Gaddi Pathan Youth Forum Basically this firm is to make Youth of Gaddi Community prominent in every aspects of life

*مورخہ 13 نومبر بروز بدھ**استقبالیہ**اہل محلہ نصرت کالونی حالی روڈ کیجانب سے انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے مرکزی صدر...
14/11/2024

*مورخہ 13 نومبر بروز بدھ*

*استقبالیہ*
*اہل محلہ نصرت کالونی حالی روڈ کیجانب سے انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے مرکزی صدر حاجی راشد احمد خان و اراکین کابینہ کو گذشتہ دنوں بارشوں کے دوران مکان کی چھت گرنے کیبعد مکان کی ازنوسر تعیمرات مکمل کرانے پر استقبالیہ کا انقعاد کیا*
*پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کریم فرقان حمید سے ہوا اور ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی*
*پروگرام میں اہل محلہ نے گفتگو کرتے ہوٸے انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے مرکزی صدر حاجی راشد احمد خان واراکین کابینہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پھولوں کی مالا پہناٸی*
*جس پر مرکزی صدر حاجی راشد احمد خان واراکین کابینہ کیجانب سے مکان کو متاثرہ گھرانے کو بطور تحفہ حوالے کرتے ہوٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گفتگو کرتے ہوٸے جاری کاموں سے اگاہ کیا*
*پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی برادری اور متاثرہ گھرانے کیلٸے دعاکی*

*نشرواشاعت*
*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان*

*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے صدر حاجی راشد احمد گدی پٹھان صاحب لیکچرار محمد ذیشان بھائی کو بذریعہ شیلڈ مبارکباد پی...
08/10/2024

*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے صدر حاجی راشد احمد گدی پٹھان صاحب لیکچرار محمد ذیشان بھائی کو بذریعہ شیلڈ مبارکباد پیش کررہے ہیں*

مورخہ 7 اکتوبرحاجی راشد احمد گدی پٹھان مرکزی صدر انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان، انجینئر صابر حسین قائم خانی ممبر صوبائی...
08/10/2024

مورخہ 7 اکتوبر

حاجی راشد احمد گدی پٹھان مرکزی صدر انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان، انجینئر صابر حسین قائم خانی ممبر صوبائی اسمبلی و دیگر معززین برادری گدی پٹھان یوتھ کی جانب سے مفت انگلش لینگویج سینٹر کا افتتاح کررہے ہیں۔

30/09/2024

*الحمداللهُ رب العالمین*

*آپ سب کی دعاؤں سے مرکزی صدر انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان حاجی راشد احمد خان کی (تائی امی) اور قلندر خان مرحوم کی زوجہ جوکہ ایشین ہسپتال میں ایڈمیٹ ہیں انکی طبیعت کچھ بہتر ہوئی ہے، جس وقت انہیں علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا نہ وہ کچھ بولنے جیسی حالت میں تھی نہ ہی ہاتھ پاٶں حرکت میں تھے اسکے علاؤہ قمر پر گہرے زخم ہونے کے باعث آرام سے لیٹ بھی نہیں سکتی تھیں، ڈاکٹروں کے مطابق کھانا پینا نہ ملنے کی وجہ سے جسم (ڈی ہائیڈ رائیڈ) ہوگیا تھا اور معدہ میں زخم ہوگئے تھے بروقت علاج ہونے کے بعد الحَمْداللهُ انکی طبیعت میں کافی بہتری اٸی ہے اور اب بات چیت اور ملاقات کیلئے آنے والوں کو پہچان بھی رہی ہیں*

*آپ تمام لوگوں سے مزید دعاٶں کی درخواست ہے کہ آپ انکے لئے دعا فرمائیں تاکہ وہ جلد از جلد صحتیابی کے بعد اپنے گھر جا سکیں*
*منجانب*
*مرکزی صدر انجمن برادری گدی پٹھان حاجی راشد احمد خان*
*حاجی رفیق الرحمن: محمد عاشق احمد: عدنان الرحمن:*
*حبیب الرحمن: محمد عباس احمد زبیرالرحمن:محمد شاکر احمد:ریحان الرحمن : سفیان شاہد*

گدی پٹھان یوتھ فورم کی جانب سے انجمن کے مرکزی دفتر حالی روڈ پر ایک پروقار یوتھ گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی راشد...
27/09/2024

گدی پٹھان یوتھ فورم کی جانب سے انجمن کے مرکزی دفتر حالی روڈ پر ایک پروقار یوتھ گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی راشد احمد گدی پٹھان و کابینہ نے شرکت کی گدی پٹھان یوتھ فورم کی جانب سے انگلش لینگویج سینٹر، کمپیوٹر سینٹر، بہن بیٹیوں کیلئے خواتین اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم اور کئی دیگر امور پر گفتگو ہوئی انشاءاللّٰہ گدی یوتھ فورم کی جانب سے عنقریب آئی ٹی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

23 ستمبر 2022بروز پیر*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے وفد کی حق پرست ایم پی اے صابر حسین قائمخانی سے انکی رہائش گاہ پر...
22/09/2024

23 ستمبر 2022
بروز پیر

*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے وفد کی حق پرست ایم پی اے صابر حسین قائمخانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی اور حالی روڈ پر درپیش مسائل کے حل کے لئے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا*

حیدرآباد انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے مرکزی صدر حاجی راشد احمد گدی پٹھان کی خصوصی ہدایت پر جنرل سیکریٹری حبیب الرحمٰن کی سربراہی میں انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کے وفد نے حق پرست ایم پی اے صابر حسین قائمخانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ آئے روز نئے پل پر ہونے والے حادثات کے حوالے سے تحریری درخواست دی۔ دوران ملاقات غریب نواز (نیا پُل) پر پول لائٹ اور سبزی منڈی چوک سے غریب نواز (نیا پُل) کی مرمت اور دیگر امور پر بات ہوئی جس پر حق پرست ایم پی اے صابر حسین قائمخانی نے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جاری کردہ:
محمد حسن گدی پٹھان
انفارمیشن سیکریٹری گدی پٹھان یوتھ فورم

05/09/2024
ماہ ربیع الاول کی آمد مبارک ہو  ❤️
05/09/2024

ماہ ربیع الاول کی آمد مبارک ہو ❤️

31 اگست 2024*گدی پٹھان یوتھ فورم کے وفد کا مرکزی صدر انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان حاجی راشد احمد گدی پٹھان بھائی کی ہد...
31/08/2024

31 اگست 2024

*گدی پٹھان یوتھ فورم کے وفد کا مرکزی صدر انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان حاجی راشد احمد گدی پٹھان بھائی کی ہدایت پر سول ہسپتال اور بون کیئر ہسپتال کا دورہ کیا گیا*

حیدرآباد (پ پ) گزشتہ روز نصرت کالونی حالی روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کے لئے مرکزی صدر حاجی راشد احمد گدی پٹھان کی ہدایت پر گدی پٹھان یوتھ فورم کا وفد کوآرڈینیٹر کمیٹی کے رکن ظفر سمیع بھائی کی سربراہی میں سول ہسپتال پہنچا جہاں زخمی ارباز زیر علاج تھے انہیں بہتر طبی امداد فراہم نہ ہونے کی صورت میں بون کیئر ہسپتال شفٹ کردیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی کرنے کی ہدایت دی اسکے علاؤہ مجید گدی پٹھان اور زخمی ہونے والی بیٹی عمارہ کی بھی عیادت کو پہنچے جہاں بون کیئر ہسپتال کے سی سی او ڈاکٹر رئیس پرویز نے گدی پٹھان یوتھ فورم کوآرڈینیٹر کمیٹی میمبر ظفر سمیع اور حسیب گدی پٹھان بھائی کو تسلی دیتے ہوئے بریفننگ دی کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں بچی کا پائوں بغیر آپریشن ٹھیک کرنے پر غور کیا۔ یاد رہے مجید گدی پٹھان اور ان کی فیملی میمبران نے مرکزی صدر کا بذریعہ ویڈیو پیغام شکریہ ادا کیا اور ڈھیر ساری دعائوں سے نوازا، گدی پٹھان یوتھ فورم کے وفد میں کوآرڈینیٹر کمیٹی رکن ظفر سمیع، بابر عطاری، علی رضا، حسیب گدی پٹھان اور شہریار خان شامل تھے۔

جاری کردہ:
حسیب ہارون گدی پٹھان
میڈیا کوآرڈینیٹر گدی پٹھان یوتھ فورم

*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کی معزز شخصیت یوسف عبداللّٰہ گدی پٹھان بھائی برادری کے مرکزی صدر حاجی راشد احمد گدی پٹھا...
29/08/2024

*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان کی معزز شخصیت یوسف عبداللّٰہ گدی پٹھان بھائی برادری کے مرکزی صدر حاجی راشد احمد گدی پٹھان بھائی کے آفس تشریف لائے جس پر حاجی راشد بھائی نے انکا استقبال کیا، برادری کی معزز شخصیت یوسف عبداللّٰہ بھائی نے گدی پٹھان یوتھ فورم کے قیام پر حاجی راشد احمد گدی پٹھان اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور انکے اس اقدام کو سراہا اسکے علاؤہ برادری کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ساتھ گدی پٹھان کے رسوم و رواج پر ہونے والے کام پر اپنی رائے بھی پیش کی اور گدی پٹھان یوتھ فورم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دھانی کروائی حاجی راشد احمد گدی پٹھان بھائی نے یوسف عبداللّٰہ بھائی کی تشریف آوری پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آپ جیسے لوگ برادری کا اساسہ ہیں آپ جیسی شخصیت کے تعاون سے ہی انجمن گدی پٹھان، گدی پٹھان یوتھ فورم و دیگر شعبہ جات پھلتے پھولتے نظر آئیں گے۔*

*نشر و اشاعت*
*انجمن برادری گدی پٹھان پاکستان*

Address

Hali Road
Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gaddi Pathan Youth Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share