Urdu Scribe

Urdu Scribe News

23/10/2025

حیدر آباد کے عثمان گنج میں خستہ حال سڑکوں سے عوام کو دشواریاں، بی آر ایس لیڈر آنند گوڑ کی گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ پر تنقید

‎ ‎ ‎ ‎

23/10/2025

کانگریس مسلمانوں کی دشمن ہے، ہم سب کو جوبلی ہلز میں کانگریس کا جنازہ نکالنا ہے" : ایچ وائی سی صدر سلمان

‎ ‎ ‎

23/10/2025

حیدرآباد پولیس نے بین الریاستی منشیات رَیکیٹ کا پردہ فاش کردیا!ٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ زون اور بندلاگوڈہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 908 کلو گانجہ برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً ₹2.7 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

یہ گانجہ اڑیسہ سے حیدرآباد کے راستے ناسک (مہاراشٹر) منتقل کیا جا رہا تھا۔ ملزمان امبرپیٹ، حیدرآباد کے رہائشی اور بچپن کے دوست ہیں انہیں ہر ٹرپ کے لیے 3 سے 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے۔

23/10/2025

وزیرِاعلیٰ کے داماد اور وزیر کے بیٹے کے درمیان 500 کروڑ کے معاہدے کی کشمکش ایماندار افسر سید علی مرتضیٰ رضوی نے 10 سال کی سروس باقی ہوتے ہوئے بھی دیا آئی اے ایس سے استعفی

23/10/2025

تلنگانہ کے سیاسی حلقوں میں آج ایک نیا تنازعہ اس وقت کھڑا ہوگیا جب وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے فوجی محکمے کی زمین کو مسلم قبرستان کے لیے مختص کیا۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ زمین دراصل ملٹری کے تحت آتی ہے، اور یہ جانتے ہوئے کہ فوج اس زمین کو واپس لے سکتی ہے، ریونت ریڈی نے مبینہ طور پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب، بی آر ایس کے سینئر لیڈر کے ٹی آر نے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ —
“70 سال کے آزاد ہندوستان میں مسلم برادری کو ابھی تک غریب بتایا جاتا ہے، اور خود راہول گاندھی بہار میں اسی بات کا رونا روتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ ان کی غربت کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ 60 سال تک حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی ہی نا؟”

کے ٹی آر کے اس بیان کے بعد ریاست کی سیاسی گرمی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

23/10/2025
22/10/2025

حیدرآباد:
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب سے قبل تلنگانہ کانگریس کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس امیدوار نوین یادو کے بھائی گوتَم یادو نے بدھ کے روز بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

گوتَم یادو، پیڈا سری سَیلام یادو کے صاحبزادے ہیں، جبکہ نوین یادو چنّا سری سَیلام یادو کے بیٹے ہیں۔ دونوں آپس میں چچا زاد بھائی ہیں۔

بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے ایک تقریب میں گوتَم یادو کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی کی گلابی شال اوڑھا کر باضابطہ طور پر شامل کیا۔

اس موقع پر تالساني سائی یادو اور ناگیش مُدیرَاج سمیت کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ شمولیت جوبلی ہلز کے انتخابی منظرنامے پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے — اور کانگریس کے لیے یہ ایک اہم دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

22/10/2025

حیدرآباد:
مجلس بچاؤ تحریک (ایم بی ٹی) کے ترجمان امجد اللہ خان کو نظام آباد جانے سے روکنے کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، امجد اللہ خان شیخ ریاض کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے نظام آباد جا رہے تھے، جو مبینہ طور پر ایک جعلی انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم پولیس نے انہیں صبح سویرے ہی ان کے مکان میں نظر بند کر دیا تاکہ وہ نظام آباد نہ جا سکیں۔

امجد اللہ خان نے الزام لگایا کہ حکومت اور پولیس عوامی آواز کو دبانے اور انکاؤنٹر کے اصل حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایم بی ٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ ریاض انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور اس واقعے میں ملوث ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

22/10/2025

تلنگانہ کی سیاست میں مسلمانوں کا حصہ کہاں ہے؟ آخر کیوں ریونت ریڈی کی کانگریس حکومت کسی مسلمان کو وزیر نہیں بنانا چاہتی؟

22/10/2025

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

کیرالہ کے شہر کوچین میں واقع پرمدم اسٹیڈیم میں لینڈنگ کے دوران ہیلی پیڈ دھنس جانے سے صدر مرمو کا ہیلی کاپٹر ایک طرف جھک گیا۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو دھکا دے کر ایک طرف ہٹایا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مرمو اس وقت مکمل طور پر محفوظ ہیں اور واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

‎ ‎ ‎ ‎

22/10/2025

حیدرآباد، تلنگانہ:
بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ تلنگانہ میں بستی دواخانوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی غفلت کے باعث ان ہیلتھ سینٹروں کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

بی آر ایس کے قائدین نے دعویٰ کیا کہ رسولپورہ بستی دواخانہ میں مریضوں کو ایکسپائرڈ دوائیں فراہم کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف لاپرواہی بلکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بستی دواخانے عام عوام کے لیے ایک بڑی سہولت تھے، مگر کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ان مراکز کی دیکھ بھال بالکل ختم ہو گئی ہے۔

21/10/2025

ایم بی ٹی ترجمان امجد اللہ خان اور نظام آباد پولیس اینکاؤنٹر میں مارے گئے شیخ ریاض کے گھر والوں کی کال ریکارڈنگ

‎ ‎ ‎ ‎

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Scribe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share