Aal in One

Aal in One paid promotion available

اس بھائی کا دکھ ہر دکھ سے بڑا ہے😂😂🤮🤮🤮🤮
29/07/2025

اس بھائی کا دکھ ہر دکھ سے بڑا ہے😂😂
🤮🤮🤮🤮

29/07/2025

Disclaimer for copyright.
Video uploading purpose only entertainment

غزہ کی طرف بڑھتے ٹرک ہمیں یہ بتارہے ہیں کہ زندگی ابھی بھی ضد پر قائم ہے۔“الحمد لله غزہ میں امدادی سامان داخل  #غزہ
27/07/2025

غزہ کی طرف بڑھتے ٹرک ہمیں یہ بتارہے ہیں کہ زندگی ابھی بھی
ضد پر قائم ہے۔“

الحمد لله غزہ میں امدادی سامان داخل

#غزہ

🤣🤣اسلامی جمھوریہ پاکستان
27/07/2025

🤣🤣اسلامی جمھوریہ پاکستان

27/07/2025
 🤣
27/07/2025

🤣

زمبابوے میں ایک شخص کرنسی سے بھری بوری ریڑھی پر ڈال کر مارکیٹ سے کچھ خریدنے جا رہا تھا۔ایک ڈاکو آیا، اُس نے شہری کو دھک...
26/07/2025

زمبابوے میں ایک شخص کرنسی سے بھری بوری ریڑھی پر ڈال کر مارکیٹ سے کچھ خریدنے جا رہا تھا۔
ایک ڈاکو آیا، اُس نے شہری کو دھکا دیا، کرنسی سے بھری بوری اٹھا کر پھینکی اور ریڑھی لے کر فرار ہو گیا۔
- تصویر میں ایک شخص زمبابوے کا 50 ارب ڈالر کرنسی کا نوٹ اُٹھائے ہوئے ہے۔
وہاں کا سب سے بڑا کرنسی نوٹ کتنے کا ہے آپ گوگل کر لیجیے۔

ایک دلچسب فیصلہ ضرور پڑھیے گا !تین دن پہلے اتوار کو میں نے اپنے دفتر میں اپنی برادری کے دو گھرانوں کے جھگڑے کا ایک عجیب ...
26/07/2025

ایک دلچسب فیصلہ ضرور پڑھیے گا !
تین دن پہلے اتوار کو میں نے اپنے دفتر میں اپنی برادری کے دو گھرانوں کے جھگڑے کا ایک عجیب یکطرفہ فیصلہ کیا اور دونوں گھرانے میرا منہ تکتے رہ گئے۔

میں نے بیوی کو میاں کے ساتھ بھگا دیا۔

لڑکا پیراملٹری فورس میں نائیک ہے اور دو تین ماہ بعد چھٹی آتا ہے ۔ اسکی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں ۔ دوسال کا بیٹا ہے اور لڑکے کے والدین نے بہو سے بچہ چھین کر اسے ایک سال پہلے گھر سے چلتا کیا ۔ بیٹے کو پتہ چلا تو اسے بتایا گیا کہ تمہاری بیوی بدتمیز ہے ۔ ہماری خدمت اور عزت نہیں کرتی ۔ بیٹا گھر آیا تو اسے کہا گیا کہ اپنی بیوی کو طلاق دیدو تمہاری دوسری شادی 15 دن میں اس سے بھی اچھی اور خوبصورت لڑکی سے کروا دیں گے۔

لڑکی والے چھٹی آنے پر اپنے داماد کو اسکی بیوی سے ملنے نہیں دیتے کہ تم ہماری بیٹی کا خیال نہیں رکھتے ۔ اب طلاق چاہیے ورنہ کورٹ سے خلع لیں گے ۔ دونوں کے والدین کی آپس میں بھی بات چیت بند ۔ فیصلہ میرے پاس آگیا اور سب میرے دفتر جمع ہو گئے ۔ لڑکی اپنے میاں اور بچے کو اس دن ایک سال بعد دیکھ رہی تھی ۔

دونوں طرف کی شکایات سنیں جو صرف والدین کی ذاتی انا کے علاوہ کچھ نہ تھیں اور دونوں کے والدین اور لڑکی کا بھائی ماشاءاللہ اپنی اپنی ضد پر ڈٹے ہوئے تھے ۔ میں نے لڑکی سے بات کرنا چاہی تو ماں نے کہا یہ ناسمجھ ہے مزید زیادتیاں برداشت نہیں کر سکتی۔ بس فیصلہ ہوچکا طلاق چاہیے ۔

میں نے لڑکے سے بات کرنا چاہی تو اسکی ماں لڑکے کو بولنے نہ دے کہ بس ہم لڑکی نہیں رکھیں گے نہ بچہ دینگے ۔ بیٹا طلاق دے رہا ہے ۔ میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ میاں بیوی خاندانی جھگڑے کا شکار ہیں۔

میں نے دونوں کے والدین سے ذرا سختی سے کہا کہ میں میاں بیوی سے الگ بات کرونگا تو سب چپ ہوگئے۔

سب کیلیے چائے منگوائی اور میں ان دونوں کو بچے کے ساتھ دوسرے کمرے میں لے آیا۔
لڑکی تو ایک دم رونے لگی کہ انکل مجھے طلاق نہیں لینی ۔میرا بیٹا رل گیا ہے ۔ لڑکے نے کہا سر پلیز ہمارے گھر والوں کو سمجھائیں میں طلاق نہیں دینا چاہتا ۔ ہم میاں بیوی کا کوئی جھگڑا نہیں ۔ میں نے ڈانٹا کہ تم دونوں سب کے سامنے بولتے کیوں نہیں ہو تو کہنے لگے والدین اور گھر والے ہمیں بولنے نہیں دیتے نہ ہم سے ہماری رائے لیتے ہیں۔

لڑکے کی بیس دن چھٹی باقی تھی ۔ اسکی جیب میں پوری تنخواہ بھی تھی۔ میں نے کہا بیٹا تم اپنے بیوی بچے کو لیکر مری اور ایبٹ آباد بھاگ جاؤ اور موبائل بند کردو ۔ تب تک میں تمہارے کمانڈنگ آفیسر سے یونٹ کوارٹر دلوانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ دونوں خوش ہوگئے اور بچے کو لیکر میرے آفس سے چلے گئے ۔

میں اٹھ کر دوسرے کمرے میں آگیا ۔ سب اسی طرح روثھے بیٹھے تھے ۔ میں نے کہا دونوں میاں بیوی ذرا آپس میں بات کرلیں تو بلواتے ہیں ۔ جب مجھے یقین ہو گیا کہ وہ اب تک دور جا چکے ہونگے تو میں نے گھنٹی بجا کر آفس بوائے سے کہا کہ مہمانوں کو اس کمرے میں بلا لاؤ ۔ اس نے آکر بتایا کہ سر وہاں تو کوئی نہیں ہے اور گارڈ کہہ رہا ہے وہ تو باہر چلے گئے ہیں۔
پھر کیا تھا دونوں کے گھر والے باہر کو بھاگے مگر وہاں کوئی نہ تھا ۔ فون کیے تو ان دونوں کے موبائل بھی بند۔

میں نے دونوں کے والدین سے بہت ہمدردی جتائی کہ ہم سے دھوکہ ہوگیا ۔ انکو الگ کمرے میں اکیلا چھوڑنا میری غلطی تھی ۔ برادری کے بڑے ہونے کے ناطے سب کو خوب تسلیاں دیں کہ فی الحال صبر کرلیں ۔ ہم سب مل کر انکو ڈھونڈھ نکالیں گے اور طلاق بھی کروالیں گے۔

بیچارے کیا کرتے ۔ کچھ دیر بیٹھے اور پھر بغیر سلام دعا کے اپنے اپنے گھر جانے کو آفس کے باہر سڑک پر رکشے ڈھونڈ رہے تھے۔

دونوں میاں بیوی بھی ایسے بے مروت نکلے کہ تین دن میں مجھے بھی فون نہیں کیا اور انکے موبائل نمبر ابھی تک بند ہیں ۔ چلو موجاں ماریں ۔ خوش رہیں ۔آباد رہیں ۔

بشیر آرائیں کے وال سے

Gh@za😭❤️‍🩹❤️‍🩹
25/07/2025

Gh@za😭❤️‍🩹❤️‍🩹

واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے.!ایک جاپانی فلسفی نے کہا تھا"اگر آپ کسی غلط ٹرین پر سوار ہو جائیں تو جتنی جلدی ممکن ہو قری...
25/07/2025

واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے.!

ایک جاپانی فلسفی نے کہا تھا
"اگر آپ کسی غلط ٹرین پر سوار ہو جائیں تو جتنی جلدی ممکن ہو قریبی اسٹیشن پر اُتر جائیں، کیونکہ جتنا وقت گزرے گا، واپسی کا سفر اتنا ہی مشکل اور تھکا دینے والا ہو گا۔"

پہلی بار جب یہ بات پڑھی تو ایک لمحے کے لیے چونک گیا۔ یوں لگا جیسے کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھا ہو اور آہستہ سے کہا ہو، "بس کرو، اب اُتر جاؤ." یہ محض ٹرین کی بات نہیں، زندگی کی بھی ہے۔

ہم سب کبھی نہ کبھی ایسی "ٹرین" پر
سوار ہو جاتے ہیں جو ہمارے خواب ، مزاج یا مقصد کے خلاف ہوتی ہے۔ نوکری، رشتہ، رویہ، یا حتیٰ کہ کوئی عادت... لیکن ہم ضد، انا یا خوف کی وجہ سے اگلے اسٹیشن کا انتظار کرتے رہتے ہیں، دل کو سمجھاتے ہیں کہ شاید اگلا اسٹاپ بہتر ہو۔ لیکن دل تو جانتا ہے، یہ ٹرین ہی غلط ہے۔

" اب بھی وقت ہے جلدی اتر جاؤ ۔
ورنہ واپسی کا کرایہ تمہارے حوصلے، صحت اور خوابوں سے وصول کیا جائے گا۔" لوگ مذاق اڑائیں گے، پیٹھ پیچھے باتیں کریں گے مگر دل، دماغ، روح کا بوجھ اتر جائے گا.

اگر آپ بھی کسی ایسی "ٹرین" پر ہیں،
جو آپ کو اندر سے پشیمان کر رہی ہے، تو یقین جانیے، اُترنے میں کوئی شرمندگی نہیں۔ حماقت تو وہ ہے جو مسافر اپنی ضد میں کرتا ہے کہ چلنے دو، کچھ تو بدل جائے گا۔ لیکن جو چیز اندر سے بوسیدہ ہو، وہ منزل پر پہنچ کر بھی مظبوط نہیں ہو گی۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
یاد رکھیں واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے۔

جاوید اخترآرائیں
Copy

اے زمین اور اسمان کے بنانے والے رب فلسطین کے بھوکے ننگے مجبور بے بس اور لاچار مسلمانوں کی اپنی غیبی مدد فرماء، بے شک تو ...
25/07/2025

اے زمین اور اسمان کے بنانے والے رب فلسطین کے بھوکے ننگے مجبور بے بس اور لاچار مسلمانوں کی اپنی غیبی مدد فرماء، بے شک تو بہترین مدد کرنے والا ہے،آمین

فلسطینی صحافی خليل أبو إلياس لکھتے ہیں: "میں اس بدصورت تصویر کے لیے معذرت خواہ ہوں 🥲لیکن میرا جسم — ہڈیوں کا ڈھانچہ بنتا...
25/07/2025

فلسطینی صحافی خليل أبو إلياس لکھتے ہیں:
"میں اس بدصورت تصویر کے لیے معذرت خواہ ہوں 🥲
لیکن میرا جسم — ہڈیوں کا ڈھانچہ بنتا جا رہا ہے،
کیونکہ کھانے کو کچھ نہیں... بھوک ہر لمحہ نگل رہی ہے 💔
میں تم سے بھوک کی فریاد نہیں کر رہا...
بلکہ صرف اس لیے دکھا رہا ہوں،
تاکہ روزِ قیامت تم سب پر حجت تمام ہو جائے!"

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aal in One posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share