01/05/2026
سفر میں احتیاط لازمی ہے
ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ بہار ٹھاکر گنج کے ایک عالم دین جن کی شادی کو ابھی صرف دو سال ہوئے تھے گورکھپور میں امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ عرس تاج الشریعہ علیہ الرحمہ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران جیسا کہ ان کے اہل خانہ نے بتایا ٹرین میں کسی سے ان کا جھگڑا ہو گیا۔ کچھ شرپسند عناصر ان کا سامان چھیننے کی کوشش کر رہے تھے اور بات بڑھتے بڑھتے دھکا مکی تک جا پہنچی۔ کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل بند ہو گیا اور بعد میں ان کی لاش بریلی کینٹ کے قریب پائی گئی۔
خصوصاً علمائے کرام سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران احتیاط سے کام لیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرناک راستوں پر ہرگز سفر نہ کریں۔ خاص طور پر جنرل ڈبے میں سفر کرنے سے پرہیز کریں حتی کہ بلا ضرورت سلیپر کلاس میں بھی سفر نہ کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی خطاؤں کو معاف کرے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین