30/10/2024
جب ہم قرآن کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں ایک اسلامی معاشرے میں اتحاد و بھائی چارہ، امن و سکون کا ماحول، عدل و انصاف کا نظام، اخلاقی بلندی اور احترام، عبادات اور روحانی تعلق، خاندانی نظام کی مضبوطی، تعلیم اور علم کی جستجو، معاشی فلاح و بہبود،فلاحی کام اور دوسروں کی خدمت، ماحولیاتی تحفظ وغیرہ ایک اسلامی معاشرے کی خصوصیات نظر آتی ہیں۔
لیکن اگر موجودہ معاشرے پر نظر ڈالیں تو بطور امت ہمارے دامن میں اجتماعیت کا فقدان، فرقہ واریت اور تعصبات، ریاکاری اور مذہبی نمود و نمائش، بدعت کو ہلکا جاننا اور اس کا فروغ، اخلاقی زوال اور مادیت پسندی، دینی تعلیمات کی کمی اور اس کی غلط تشریح، جاہ و حشمت اور دنیا کی محبت، تعلیمی پسماندگی اور جدید علوم سے دوری، غربت و مفلسی اور معاشی پسماندگی، معاشرتی عدم مساوات اور طبقاتی تقسیم، گھریلو اور خاندانی نظام میں بگاڑ، سیاسی عدم استحکام اور کرپشن کے علاوہ سیکڑوں برائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ یہ ہے آج کے مسلم معاشرے کی تصویر؟ کیا یہ اسلام؟ یہ ہے نظام الٰہی کی حقیقی تصویر؟ یہ ہے اللہ کا پسندیدہ دین؟ یہ ہے وہ مثالی قانون الہٰی جو پوری دنیا کے لیے آیا ہے؟نہیں اور ہرگز نہیں۔