Mufti Harunrashid Qasmi

Mufti Harunrashid Qasmi دیوبندیت نام ہے عاشق رسول ﷺ کا ♥️

*www.fb.com Abna e Deoband*
تھوڑا دیوبندیت کو دیکھتے ہیں آخر یہ ہیں کون۔۔؟؟؟

‏‏1857 کی انگریزوں کے خلاف تحریک آزادی میں علماء و مجاہدین کی قیادت کرنے والا اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ علماء کے مرشد کا لقب پانے والا حاجی امداداللہ مہاجر مکیؒ دیوبندی تھا“
برصغیر میں شرک و بدعت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں توحید و سنت کا علم لہرانے والا بانی دارالعلوم دیوبند قاسم نانوتویؒ دیوبندی تھا“
‏انگریز کے اقتد

ار کے خلاف حضرت نانوتوی کی قیادت میں پہلی عسکری کاروائی کے دوران شہید ہونے والا پہلا مجاہد حافظ محمدضامنؒ دیوبندی تھا“
کفر و دجل اور عیسائیت کا سرخم کرنے والا فقہیہ امت رشید احمد گنگوہیؒ دیوبندی تھا“
انگریز کو کتے کی طرح دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کرنے والا اورتحریک ریشمی رومال کی قیادت و راہنمائی کرنے والا گلستان دیوبند کا پہلا پھول حضرت شیخ الہند محمود حسنؒ دیوبندی تھا“
وطن سے بہت دور جزیره مالٹا میں طویل مدت تک پس دیوار زنداں رہنے والے
شیخ الہندؒ حسین احمد مدنیؒ مولانا عزیز گلؒ و دیگر احبابؒ دیوبندی تھے“
عقائد و نظریات اسلامی کے مقابلے میں کفر و شرک کو مات دینے والا مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ دیوبندی تھا“
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ انور کی دیوار کے سائے میں 18 سال احادیث شریف پڑھانے والا سیدنا حسین احمد مدنیؒ دیوبندی تھا“
امت کی صراط مستقیم پر رہنمائی کے لیے تصانیف کے انبار لگانے والا حکیم الامت اشرف علی تھانویؒ دیوبندی تھا“
‏ختم نبوت کے منکر جھوٹےمدعی نبوت مرزا قادیانی کوذلیل و رسوا کرکے اس کے کفر کو طشت از بام کرنے والا
انور شاہ کاشمیریؒ دیوبندی تھا“
تحریک ختم نبوت میں لاہور کی سڑکوں پر دس ہزار لوگوں کی قربانی دینے والوں کی قیادت کرنے والاعطا اللہ شاہ بخاریؒ دیوبندی تھا“
افغانستان کی سرزمین پر خلافتِ راشدہ کا نمونہ پیش کرنے والا ملا عمر مجاہد دیوبندی تھا“
اسلام کا پیغام دنیا میں کونے کونے تک پہچانے والی تبلیغی جماعت کا بانی مولانا الیاسؒ دیوبندی تھا“
فضائل اعمال لکھ کر عام مسلمانوں میں نیک اعمال کی رغبت پیدا کرنے والا شیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلویؒ دیوبندی تھا“
قومی اسمبلی میں قادیانیت کے خلاف معرکتہ آراء مقدمہ لڑ کر سرخرو ہونے والا مفتی محمودؒ دیوبندی تھا“
غالی رافضیت کے کفر کو برسرِعام برہنہ کرنے والا حق نواز جھنگوی دیوبندی تھا“
تحفظ صحابہ کے لیئے اسمبلی میں گرجنے والا اعظم طارق شہید دیوبندی تھا۔
جستس سجاد علی شاہ کی عدالت میں ۴ کھنٹے شیعہ کے کفر پر دلائل دینے والا علامہ علی شیر حیدری دیوبندی تھا۔
آج بھی کشمیر کی وادی میں لڑنے والا جیش محمد کا امیر مولانا مسعود ازہر دیوبندی ہے۔پ

02/01/2026

ختم بخاری کے موقع پر دارالعلوم دیوبند کے طالب علم کی عبارت ملاحظہ فرمائیں

#

02/01/2026
01/01/2026

مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے دورہ حدیث والے سال الوداعی ترانہ پڑھتے ہوئے احقر حسان احسن کشن گنجی
01/01/2026

مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے دورہ حدیث والے سال الوداعی ترانہ پڑھتے ہوئے احقر حسان احسن کشن گنجی

01/01/2026

Qoumi ekta sammelan

امیر الہند، فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی - نور اللہ مرقدہ- کی شخصیت اس دور میں جہد مسلسل اور حق کی حمایت کے لئے شبانہ ...
01/01/2026

امیر الہند، فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی - نور اللہ مرقدہ- کی شخصیت اس دور میں جہد مسلسل اور حق کی حمایت کے لئے شبانہ روز محنت اورجدوجہد کا عنوان تھی۔ آپ کی ۸۰/سالہ زندگی کے بیشتر لمحے قوم و ملت کے لئے وقف رہے، آپ کی مخلصانہ اور دور اندیشانہ رہنمائی سے ملت اسلامیہ برابر مستفیض ہوتی رہی۔

مولانامرحوم اپنے عظیم والد کے نقشِ قدم پر چلتے رہے، جب کبھی دین و ملت کے خلاف کوئی نازیبا بات سامنے آتی، وہ سینہ سپر ہوجاتے اور آواز اٹھاتے، تاریخ میں ایسی شخصیات کم گزری ہیں، جنھوں نے سیاست کے ساتھ اصلاحِ باطن کو بھی جمع کیا، اور عوامی و سماجی زندگی میں رہتے ہوئے بھی علمی اشغال اور تزکیہٴ نفس کی طرف توجہ کی، حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری ایمانی جرأت و جمعیت کے ساتھ انگریزوں سے مقابلہ کیا تھا، اور متعدد بار جیل بھی گئے، وہ ایک ربانی بزرگ اور دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اورہندوستان کی جنگ آزادی کے عظیم رہنما تھے، دوسری طرف تربیت و تزکیہٴ نفس اور دعوت واصلاح کا کام بھی کرتے تھے، ان سب خصوصیات کو ان کے فرزند اکبر مولانا سید اسعد مدنی نے اپنے اندر جمع کرلیا تھا۔ چنانچہ وہ تعلیم و تدریس سے بھی وابستہ رہے، انھوں نے دعوت و اصلاح کے کام کے ساتھ سیاست کے میدان کو بھی اختیار کیا، جس کی انھوں نے ملت کے فلاح و بہبود کے لئے ضرورت سمجھی۔

ملی خدمت کا کوئی میدان ایسا نہیں ہے، جہاں آپ کی جدوجہد کے روشن نقوش موجود نہ ہوں، آپ نے جمعیة علماء ہند کی قیادت ایسے وقت سنبھالی، جب کہ جماعت کے صف اوّل کے قائدین دنیا سے رخصت ہوچکے تھے، اور ملک کے طول و عرض میں ہولناک فسادات نے ملک کو دہشت زدہ کردیاتھا، آپ ملک میں امن وامان کے قیام اور قومی یکجہتی قائم رکھنے اور سیکولر اقدار وروایات کی حفاظت کے لئے آخری دم تک محنت کرتے رہے، اسی دوران آپ نے جمعیة علماء کو ایک ہمہ گیر، بلکہ عالم گیر تنظیم کی شکل میں تبدیل کردیا۔

جمعیة علماء ہند کے مختلف اجلاس عام کے خطباتِ صدارت اور دیگر کانفرنسوں کی صدارتی و افتتاحی کلمات مولانا مرحوم کی بیدار مغزی، ژرف نگاہی اور بصیرت افروزی کے عمدہ نمونے ہیں، ان کی قیادت میں جمعیة علماء مسلمانوں کی موثر ترجمان اور تعمیر ملت کی داعی تنظیم کی حیثیت سے ابھری، فسادات اور قدرتی آفات کے متاثرین کی باز آباد کاری میں تاریخی و مثالی رول ادا کیا ہے، انسانی حقوق کی پاسداری، اور کمزور طبقوں کی تعلیمی و اقتصادی ترقی کے لئے ان کے کام سے جمعیة کو بڑا وقار اور احترام ملا، ان کے عہد نظامت و صدارت میں ملک و ملت کا شاید کوئی مسئلہ ہو، جو جمعیة علماء ہند کا مرکز توجہ نہ بنا ہو، وقت کے تمام مسائل اس کے احاطہٴ جدوجہد میں رہے ہیں، سیکڑوں دینی، سماجی، فلاحی اداروں کی سرپرستی و رکنیت کا انھیں شرف حاصل رہا ہے، کانگریس ورکنگ کمیٹی، راجیہ سبھا کی ضوابط کمیٹی، سرکاری یقین دہانی کمیٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ، رابطہ عالم اسلامی مکة المکرمہ، مجمع البحوث الاسلامیہ قاہرہ، موٴتمر اسلامی تیونس، مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند، جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد، مرکزی وقف کونسل، اردو کونسل، ہمدرد ٹرسٹ، مرکزی حج کمیٹی کے رکن ہونے کے علاوہ مسلم پرسنل لا بورڈ، اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے بانی ارکان میں سے تھے۔ مولانا مدنی کی شخصیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کو محیط اور ملک و بیرونِ ملک میں رہنے والے مسلمانوں کی دینی، ملی رہنمائی، دعوت و تبلیغ، روحانی تربیت سب ان کا محورتھیں۔

حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة اللہ علیہ نے اپنی نظر اور اپنے اثر کو، مسلمانوں کے مسائل کو جمعیة علماء ہند کی وساطت سے قومی اسٹیج تک لے جانے کی کوشش کی، جمعیة علماء ہند کی نمائندہ حیثیت منوانے کے لئے مسلمانوں کے مسائل کو مسلم محلوں کی گلیوں تک محدود نہیں رکھا، اسی احساس کے تحت جمعیة علماء ہند کے مرکزی دفتر کو گلی قاسم جان سے وہ آئی ․ ٹی ․ او کے قریب مسجد عبدالنبی میں لے گئے، یہ شہر کا مرکزی مقام ہے۔ وہ مسلمانوں کے مسائل کو مسلمانوں کی نظر سے دیکھنے اور دکھانے کے قائل نہیں تھے۔ یہی خصوصیت ان کی قیادت میں جمعیة علماء ہند کو مسلمانوں کی دیگر تنظیموں سے ممتاز کرتی ہے۔ مولانا کا یہ کارنامہ معمولی نہیں کہ انھوں نے جمعیة کادفتر ایسی جگہ پر بنادیا، جس پر ساری دنیا کی نظر پڑتی ہے۔

جانشین خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب دامت برکاتہم (مہتمم دارالعلوم دیوبند وقف) درس مسلسلات دیتے ہوۓ۔حضر...
31/12/2025

جانشین خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب دامت برکاتہم (مہتمم دارالعلوم دیوبند وقف) درس مسلسلات دیتے ہوۓ۔
حضرت نے جملہ شرکاۓ دورۂ حدیث شریف کو اپنی جملہ اسناد سے اجازت حدیث عنایت فرمائی۔

جانشینِ فدائے ملت — قائدِ جمیعت، حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب (صدر جمیعت علمائے ہند)
31/12/2025

جانشینِ فدائے ملت — قائدِ جمیعت، حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب (صدر جمیعت علمائے ہند)

کل ان شاء اللہ استاذ محترم نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم وشیخ الحدیث رسالۃ ال...
31/12/2025

کل ان شاء اللہ استاذ محترم نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم وشیخ الحدیث رسالۃ الاوائل کا درس دیں گے ان شاء اللہ

11 رجب المرجب 1447ھ
یکم جنوری 2026 بروز جمعرات بعد نماز مغرب

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ امید ہے کہ آپ معزز حضرات خیر و عافیت سے ہوں گے اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی کے سا...
31/12/2025

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ معزز حضرات خیر و عافیت سے ہوں گے اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی کے ساتھ رکھے آمین
الحمدللہ احقر نے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا ہے باری
تعالیٰ سے دعا کریں اللّٰہ تعالیٰ کامیابی و برکت دے ۔
اور احباب سے درخواست ہے اس کے متعلق رہبری فرمائیں

دارالعلوم وقف دیوبند کے طالبِ علم کا عظیم الشان اور تاریخی کارنامہدارالعلوم دیوبند، جو برصغیر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں...
31/12/2025

دارالعلوم وقف دیوبند کے طالبِ علم کا عظیم الشان اور تاریخی کارنامہ

دارالعلوم دیوبند، جو برصغیر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں علومِ اسلامیہ کا ایک عظیم مرکز ہے، ہمیشہ سے ایسے باصلاحیت، باکردار اور باعمل علماء و طلبہ پیدا کرتا رہا ہے جن کے کارنامے امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔ اسی عظیم علمی روایت کی ایک روشن مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے دورۂ حدیث شریف کے طالبِ علم، مولوی محمد توفیق بن ناصر الدین، ساکن تیکڈا، پوسٹ کوتھیراکلم، ضلع تروندرم پورم، صوبہ کیرالہ نے ایک نہایت ہی عظیم، نادر اور قابلِ تحسین سعادت حاصل کی ہے۔ موصوف نے غیر معمولی محنت، کامل توجہ، خلوصِ نیت اور قلبی وابستگی کے ساتھ اپنے مبارک ہاتھوں سے مکمل قرآنِ مجید تحریر فرمایا اور اسے بطورِ ہدیہ دارالعلوم وقف دیوبند کی مرکزی لائبریری میں پیش کیا۔

قرآنِ کریم کو اپنے ہاتھ سے لکھنا محض ایک علمی مشق نہیں بلکہ یہ ایک عظیم روحانی عبادت، عشقِ قرآن کا مظہر اور اللہ تعالیٰ کے کلام سے گہری نسبت کی دلیل ہے۔ یہ کام صبر، استقامت، طہارتِ قلب، حسنِ نیت اور مسلسل محنت کا تقاضا کرتا ہے۔ مولوی محمد توفیق بن ناصر الدین نے اس کارنامے کو انجام دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ عمل، ادبِ قرآن اور خدمتِ دین کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔

یہ تحریر کردہ قرآنِ کریم اب دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند کی مرکزی لائبریری میں محفوظ رہے گا، جہاں یہ نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے یادگار ہوگا بلکہ طلبہ، علماء اور زائرین کے لیے باعثِ برکت اور ترغیب بھی بنے گا۔ بلا شبہ یہ ہدیہ دارالعلوم کے علمی ورثے میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے۔

ہم اس عظیم سعادت پر مولوی محمد توفیق بن ناصر الدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ:

اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے،
قرآنِ کریم کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں شفیع بنائے،
ان کے علم و عمل میں مزید برکت عطا فرمائے،
انہیں دینِ اسلام کی سچی خدمت کی توفیق دے
اور ان کے والدین، اساتذہ اور اہلِ خانہ کو بھی اس کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

بلاشبہ ایسے کارنامے طلبۂ علومِ دینیہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر نیت خالص ہو تو علم عبادت بن جاتا ہے اور قلم بھی صدقۂ جاریہ بن جاتا ہے۔
منقول

Address

JAMKHANDI
Jamkhandi
587301

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Harunrashid Qasmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mufti Harunrashid Qasmi:

Share