SaQi Mushtaq Naik

SaQi Mushtaq Naik Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de SaQi Mushtaq Naik, Gool Jammu & kashmir, Democratic Republic of the.

“⭐ ​𝐒𝐀𝐐𝐈 𝐌𝐔𝐒𝐇𝐓𝐀𝐐
“ 🎙️Voice of Emotions
🎶 Dil se awaaz, dil tak ehsaas
💔 Har dard ko suron me badalne wala
https://www.youtube.com/
Also known as 𝐒𝐚𝐐𝐢 𝐌𝐮𝐬𝐡𝐭𝐚𝐪
📍 Jammu & Kashmir

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَدل کو چیر دینے والی  اور اندوہناک خبر…ضلع رامبن کے علاقے گول، بھمداسہ سے تعلق...
22/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
دل کو چیر دینے والی اور اندوہناک خبر…
ضلع رامبن کے علاقے گول، بھمداسہ سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نوجوان عابد حسین ٹھاچو ولد فاروق احمد ٹھاچو اب ہم میں نہیں رہا۔
یہ وہ عمر ہوتی ہے جب خواب آنکھوں میں بسے ہوتے ہیں، جب انسان اپنے گھر والوں کے لیے سہارا بننے نکلتا ہے… مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ عابد حسین، جو روزگار کی تلاش میں کشمیر گیا تھا، نہ جانے کس کرب اور کیفیت سے گزر رہا تھا کہ کل ہی اس نے اپنے احساسات کو ایک اسٹیٹس کے ذریعے بیان کیا۔ ایک ایسا درد، ایک ایسی فریاد… جسے سن کر ہر دل پسیج جائے:
"مجھے سب نے چھوڑ دیا میرے مولا… میں نے سنا ہے آپ اپنے بندوں کو معاف کرنے والے ہو… میں آپ کے پاس آنے والا ہوں…"
یہ الفاظ اب ایک دردناک حقیقت بن چکے ہیں.
الفاظ میرے دل کے بوجھ کو سہار نہ سکے،
ہر حرف کانپ رہا تھا، ہر سطر درد میں ڈوبی ہوئی تھی…
جب مجھ سے یہ الفاظ نکل رہے تھے تو یوں لگ رہا تھا
جیسے میرا وجود بھی اس غم میں ٹوٹ رہا ہو…

21 جون کی صبح، سری نگر کے دودھ گنگا دریا میں نہانے کے لیے گیا… اور پھر وہی دریا اسے ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ لے گیا۔ ایک معصوم جان، ایک ادھورا خواب، ایک گھر کا چراغ… سب کچھ ایک لمحے میں بجھ گیا۔
یہ غم اس لیے اور بھی گہرا ہے کہ اس خاندان کا ایک اور کمسن بیٹا، محض 14 سال کی عمر میں، دو سال پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکا تھا۔ ماں باپ ابھی اُس زخم سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ آج ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی۔ یہ دکھ، یہ صدمہ… الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے دل پر دوبارہ گولی چل گئی ہو۔
پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل غمزدہ… اور ہر زبان پر یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نوجوان کی مغفرت فرمائے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
اللہ رب العزت مرحوم کے تمام گناہوں کو معاف فرمائے، اس کی لغزشوں سے درگزر کرے، اور اسے اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ اس کے والدین کو، اہل خانہ کو، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔


اپ کا دعا گو۔ — ساقی مشتاق نائیک

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَضلع رامبن کے علاقہ گول سے تعلق رکھنے والی معزز میر فیملی کے ایک نہایت ہی شریف ...
21/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ضلع رامبن کے علاقہ گول سے تعلق رکھنے والی معزز میر فیملی کے ایک نہایت ہی شریف النفس، محنتی اور خوش اخلاق فرد عبدالعزیز ولد غلام رسول میر کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔ مرحوم نہ صرف ہمارے قریبی رشتہ دار تھے بلکہ ایک بہترین ہمسایہ بھی رہے۔
مرحوم نے انتہائی کم عمری، تقریباً 10 سے 12 سال کی عمر میں ہی اپنے روزگار کا آغاز کیا، جو ان کی محنت، خودداری اور ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے گول بازار میں تقریباً 10 سال تک چائے کی دکان چلائی اور اس کے بعد قریباً 10 سال تک بس اسٹینڈ گول میں سبزی کی دکان کے ذریعے رزقِ حلال کمایا۔ اپنی جوانی کے ایام میں ہی انہوں نے شادی کی اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کے بچے بھی جوان ہوتے گئے۔
زندگی کے مختلف مراحل میں انہوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن کے ذریعے ٹرانسپورٹنگ/ٹریولنگ کے شعبے میں بھی کچھ عرصہ کاروبار کیا۔ کچھ عرصہ قبل سے وہ گھر پر ہی مقیم تھے جبکہ ان کے تمام بچے بھی بڑے ہو چکے تھے۔
مرحوم کا رویہ نہایت اخلاقی، سادہ اور سخاوت سے بھرپور تھا۔ چاہے بازار ہو یا سماج، انہوں نے ہمیشہ خوش اخلاقی اور حسنِ سلوک کا مظاہرہ کیا۔ اپنے محلے میں نوجوان انہیں محبت سے “اوب کاخ” کے نام سے پکارتے تھے، جو ان کی خوش مزاجی اور ملنساری کی ایک خوبصورت پہچان تھی۔
ان کی وفات سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورا علاقہ ایک مخلص، محنتی اور نیک دل انسان سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آپ کی ہمیشہ کمی محسوس رہے گی۔
آپ کا دعا گو
ساقی مشتاق نائیک

Adresse

Gool Jammu & Kashmir
Democratic Republic Of The

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque SaQi Mushtaq Naik publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à SaQi Mushtaq Naik:

Partager