05/09/2025
🥀ایک سوال 🥀
کیا وجہ ہے کہ شعبہ تحفیظ کے مراکز کے بچے آل نیپال حفظ قرآن مسابقہ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں یا جو حصہ لے رہے ہیں وہ نام نہیں نکال پا رہے ہیں ؟ شعبہ تحفیظ کے مراکز میں سالوں سے قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں کا نام نہ نکال پانا، وہاں جانے کے بعد سوالوں کے جوابات نہ دے پانا ،بلا تجوید بلا مخارج بلا ترتیل بنا حسن ادائیگی کے قرآن کریم پڑھنا یہ سب بہت سارے سوال کھڑا کرتا ہے
قارئین کرام
ہماری سستی اور لاپرواہی بہت سارے نقصان پیدا کرتی ہے
(1) نو نسلوں کی دنیا اور آخرت کی بربادی
(2) حرام کمائی
(3) حق تلفی
(4) رب کی رضا سے محرومی
(5) ذمہ داری پوری نہ کرنے کی وجہ میدان محشر میں رب کی عدالت میں مجرم قرار پانا
(6) رب کی بنائی ہوئی خوبصورت جنت سے محرومی
اللہ ہمیں ہماری ذمہ داری کو اکمل طریقے سے پورا کرنے توفیق دے