Aslam Saqi Official

Aslam Saqi Official I am a islamic poet

کشن گنج، بہار
07/12/2023

کشن گنج، بہار

9 اکتوبر کو اعظم گڑھ ضلع کے اعظم پور گاؤں میں میری حاضری ہو رہی ہے ۔قرب و جوار کے احباب سے شرکت کی پُر خلوص گزارش ہے ۔
09/10/2023

9 اکتوبر کو اعظم گڑھ ضلع کے اعظم پور گاؤں میں میری حاضری ہو رہی ہے ۔
قرب و جوار کے احباب سے شرکت کی پُر خلوص گزارش ہے ۔

28/07/2023
 *از قلم : اسلم ساقی ( کٹیہار )* *متعلم : الجامعہ الاشرفیہ مبارک پور* ________________________________یقیناً یہ ہفتہ وار...
28/07/2023



*از قلم : اسلم ساقی ( کٹیہار )*
*متعلم : الجامعہ الاشرفیہ مبارک پور*
________________________________

یقیناً یہ ہفتہ وارانہ بزم کا رواج ہمارے اسلاف و اکابر کے زمانے سے ہی چلتا آ رہا ہے ۔ اُنہوں نے اپنے اپنے زمانے میں حسب ضرورت اس کا خاص خیال رکھا ، اور نہایت پابندی کے ساتھ اس پر عمل پیرا رہے۔ اور خود بھی خوب خوب فائدہ حاصل کیا اور اپنے تلامذہ کو بھی کرایا۔

آج عالم اسلام کے تقریباً تمام مدارس اسلامیہ میں اس تربیتی بزم کا اہتمام انتہائی شد و مد کے ساتھ جاری ہے۔ اور طلبہ مدارس اسلامیہ کے حوالے سے دور حاضر کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اس تربیتی ، اصلاحی ، شعوری اور علمی بزم کا اہتمام ہمیشہ جاری و ساری رہے، اس لیے کہ آج کی اس ترقی یافتہ دنیا اپنی نئی ضرر رساں ایجادات، تدبیر و سیاست اور ناپاک سازشوں کے ذریعے مسلمانوں خاص کر مدارس کے طلباء کی فکری ، شعوری ، ذہنی اور علمی استعداد کو ایک نا مکمل حد تک محدود کرنے میں انتہائی مستعدی کے ساتھ کوشاں ہے۔ ان کا یہ ناپاک ارادہ ہے کہ طلباء و طالبات کی اعلیٰ ذہنی ، بلند خیالی، علمی قابلیت اور زبان و قلم کی صلاحیت کو مجروح و مفقود کر دی جائے۔ تاکہ یہ ہمارے ارادوں اور منصوبوں کی راہ میں حائل نہ ہو سکے اور آڑ نہ بن سکے۔ کیوں کہ اُنہیں اپنی ناپاک عزائم کی راہ میں کسی کی جانب سے خطرے کا احساس ہوتا ہے تو وہ صرف علماء اور طلباء کی جماعت ہے ۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ آئے دِن مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی استیصال ، روح فرسا واقعات و حادثات کی انسداد اور طرح طرح کے در پیش ہونے والے مشکل ترین مسائل کا حل علماء ہی کی جماعت کرتی ہے ، اور یہی جماعت پیش قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی بے باکی اور انتہائی دلیرانہ انداز میں اسلام دشمنوں کے مقابلے کی ہمت و جرات کرتی ہے۔

اب جبکہ وہ اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے تو پھر ہمیں بھی اُن کے ناپاک عزائم پر پانی پھیرنے اور اُن کے منصوبوں کو ناکام کر نے کی مکمل کوشش کرنی چاہیے ۔ اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جبکہ ہمارے درمیان اعلیٰ ذہنی ، بلند خیالی ، عمیق فکری اور تدبیر و سیاست جیسی صفات سے متصف رہنماؤں اور قائدوں کی جماعت موجود ہو ۔ اور اسلام دشمنوں کا ارادہ یہی ہے کہ مسلمانوں کے بیچ ایسی عظیم ترین شخصیت پیدا نہ ہو ، تاکہ وہ اپنے کاموں کو بلا کسی خوف و خطر کے پورا کر سکیں۔ بلا شبہ بلند فکر، اعلیٰ شعور، زبان و بیان کی قابلیت اور مخاطب سے لڑنے کی استعداد پیدا کرنے کے لیے "ہفتہ وارانہ بزم " ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس بزم کی شکل کیا ہوتی ہے ؟ اجمالاً اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ چند روز قبل ممبران بزم میں سے چند افراد کی تخصیص کی جاتی ہے اور تخصیص شدہ افراد کے درمیان ایک ایک موضوع تقسیم کر دی جاتی ہے ۔اور پابندی کے ساتھ مکمل تیاری کی تنبیہ بھی کر دی جاتی ہے۔ پھر متعین تاریخ پر ممبران بزم کسی خاص جگہ پر مجتمع ہوتے ہیں ، اور تلاوت کلام اللہ سے بزم کا آغاز ہوتا ہے ۔ پھر نقیب بزم باری باری متعین افراد کو دعوت سخن دیتے ہیں ۔ اور خطباء حضرات طلباء کے سامنے اپنی تیاری کے مطابق متعین موضوع کو بڑی بے باکی کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ پھر اُن تخصیص شدہ افراد میں سے ایک فرد مصلح کی حثیت سے بھی اس بزم میں موجود ہوتا ہے جو انتہائی تنقیدی نگاہ ڈالتے ہوئے خطباء کی غلطیوں اور کمیوں کو سپرد قرطاس کر رہا ہوتا ہے ۔خطباء کے بعد جن حضرت کا دینیات وغیرہ میں نام ہوتا ہے اُنہیں بھی بھرے مجمع میں کھڑے ہو کرسنانا ہوتا ہے۔ بعض بزموں میں مکالمہ کا بھی اہتمام رہتا ہے جس میں فریقین میں سے ہر ایک کو اپنی بات ثابت کرنی ہوتی ہے ۔فریقین کے درمیان ایک فیصل بھی مقرر ہوتا ہے جو آخر میں فیصلہ کرتا ہے کہ کون حق پر ہے ۔ آخر بزم میں مصلح صاحب باری باری ہر ایک کو ان کی خامیوں اور غلطیوں پر تنبیہ کرتا ہے اور اُنہیں اب سے بہتر کرنے کی تلقین بھی کرتا ہے ۔ پھر سلام اور دعا خوانی پر بزم کا اختتام ہو جاتا ہے ۔

آپ نے دیکھا کہ کس طرح اس تربیتی اور اصلاحی بزم میں طلباء کی تربیت و اصلاح ہوتی ہے۔اور کس طرح اُنہیں مستقبل میں کام آنے کے لیے تراش خراش کر سنوارا جاتا ہے۔یقیناً یہ ہفتہ وارانہ بزم بے شمار اہمیت و افادیت کی حامل ہے کیوں کہ یہ بزم طلباء کی جنگ آلود صلاحیتوں کو نکھارتی ہے ، اُن کی دبی ہوئی قابلیت کو اجاگر کرتی ہے ، اُنہیں ہزاروں لوگوں کے مجمع میں تنہا کھڑے ہوکر لیکچر دینے کی جرات و ہمت فراہم کرتی ہے، دلوں سے خوف و ہراس کو نکال کر بیباکی اور خود اعتمادی کا ملکہ پیدا کرتی ہے، فکری بالیدگی کو مزید وسعت بخشتی ہے ، سوچنے سمجھنے کی قوت کو دوبالا کرتی ہے ، اور ذہن و دماغ کے پرندے کو بے مثال اور لا جواب بال و پر کی نعمت عطا کرتی ہے ، حتٰی کہ یہ تربیتی اور اصلاحی بزم ہر زاویے سے طلباء کو سنوار کر قوم و ملت کا بے باک، نڈر اور بہادر سپہ سالار بنا دیتی ہے ۔ آخر میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ درسگاہ میں پلایا جاتا ہے اور بزم میں پینے کا ہنر سکھایا جاتا ہے۔

لیکن دور حاضر میں مدارس کے طلباء وقتِی طور پر تسکین قلب کے لیے ایسے عظیم الشان اجتماعوں اور بزموں میں شرکت کرنے سے جی چُراتے ہیں، اور بے رغبتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ اُنہیں اس بات کا شعور ہی نہیں ہوتا کہ ہم سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہو رہی ہے اور ہمارا مدارس میں آکر سالوں سال گزارنے کا مقصود و مدّعا کیا ہے ؟ اور اس کی سب سے بڑی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ایسے طلباء کو صحیح رہنما اور بہترین سرپرست نہ ملا ہو۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ہر طالب علم کے لیے ایک صحیح اور اچھا سا رہنما اور سرپرست ہونا بھی بہت ضروری ہے ، تاکہ طالب علم بے راہ روی اور بری صحبت کا شکار نہ ہو ۔ خیر ! ہر طالب علم کے ذہن و دماغ میں یہ فکر و شعور پیدا ہونا بہت ضروری ہے کہ عزیز از جاں والدین سے دور ہوکر مدارس میں زندگی بسر کرنے کا مقصد کیا ہے ؟ اُنہیں یہ فکر ہونی چاہیے کہ کہیں منزل کی راہ ہم سے چھوٹ تو نہیں رہی ، کہیں ہم اغیار و اعدا کی سازشوں میں پھنس تو نہیں رہے ، اگر اُنہیں اس بات کا شعور ہو جائے تو ایسی تربیتی اور اصلاحی اجتماعوں اور محفلوں میں شامل ہو کر اپنے آپ کو سنوارنا اور مزید مستحکم بنانا چاہیے ۔ اور ان بزموں اور محفلوں کے اہتمام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اور مکمل پابندی اور مستعدی کے ساتھ شرکت کرنی چاہئے ۔

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ اللہ ہمیں ایسی محافل اور بزموں کے اہتمام میں بڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ،اور شرکت کرنے کے حوالے سے مکمل پابندی برتنے کی توفیق بخشے ،اور ہمیں ہمارے مستقبل کو روشن و تابناک بنانے کے لیے ہر چند کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین

____________________________________

*تحریر : اسلم ساقی ( کٹیہار )*
*متعلم : ال جامعہ ال اشرفیہ مبارک پور*

28/7/2023

27/07/2023

Address

Katihar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aslam Saqi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share