Falaah Academy Nima Katihar Bihar.

Falaah Academy Nima Katihar Bihar. Falaah Academy Nima Katihar Bihar.

11/09/2024

فلاح اکیڈمی و معہد ابی بن کعب میں ترانہ کا منظر

فلاح اکیڈمی و معہد ابی بن کعب، نیما، کٹیہار بہار کی پہلی سرپرست میٹنگ کا ہوا کامیاب اختتاممولانا منظور ثاقب تيمى/ ڈائريك...
11/06/2024

فلاح اکیڈمی و معہد ابی بن کعب، نیما، کٹیہار بہار کی پہلی سرپرست میٹنگ کا ہوا کامیاب اختتام
مولانا منظور ثاقب تيمى/ ڈائريكٹر فلاح اكيڈمى و معہد ابى بن كعب كى قيادت ميں، مورخہ 9/ جون 2024 بروز اتوار بعد نماز عصر، نیما پورب ٹولہ کی پرشکوہ جامع مسجد میں، فلاح اکیڈمی و معہد ابی بن کعب کی سال رواں کی پہلی سرپرست میٹنگ : زیر صدارت فضیلۃ الشیخ جناب مولانا عبد اللہ الکافی المدنی و زیر نظامت فضیلۃ الشیخ جناب مولانا عبد المعبود فیضی منعقد ہوئی ۔
جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
عزیزی فرحان مجاہد نے قرآن کریم کی چند آیات اور عبید اللہ احمد علی نے اپنی مترنم آواز میں ایک حمد باری تعالیٰ پیش کر اس پروگرام کا آغاز کیا ۔
سب سے پہلے ناظم پروگرام (مولانا عبد المعبود فيضى) نے سرپرست و گارجین حضرات اور مہمانان عظام کی تشریف آوری پر خوشی و مسرت کا اظہار كے بعد ان کی عدالت میں کلمات تشکر و امتنان کا گلدستہ پیش کیا۔
بعدہ ، تعلیم کی اہمیت، ضرورت اور اس كى افادیت کے موضوع پر ، فلاح اکیڈمی و معہد کے اساتذہ کرام: ماسٹر چاند محمد ، حافظ عبد القیوم اثری و ماسٹر آصف مختار صاحبان نے یکے بعد دیگرے اپنے قیمتی بیانات سے تمام حاضرین و حاضرات اور سامعین و سامعات کو محظوظ کیا ۔ فجزاہم اللہ خیرا و احسن الجزاء۔
ان کے بعد ، فلاح اکیڈمی و معہد کے ڈائریکٹر و ہدایت کار فضیلۃ الشیخ جناب مولانا منظور ثاقب تیمی/ حفظہ اللہ و رعاہ ،نے مذکورہ میٹینگ کے اغراض و مقاصد ، نيز تعليم كے عناصر اربعہ كے باہمى ربط اور ايك دوسرے كے تعاون كى افاديت پر پورے شرح و بسط کے ساتھ گفتگو کی ، اور انتہائی عالمانہ و فکر انگیز خطاب كيا، فجزاہ اللہ خیرا و احسن الجزاء
صدارتی کلمات پیش کرنے کے لئے فضیلۃ الشیخ جناب مولانا عبد اللہ الکافی المدنی حفظہ اللہ و رعاہ کو مدعو کیا گیا ، شیخ محترم نے " بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار " کے موضوع پر اپنے نرالے و منفرد لب و لہجہ میں ایک انتہائی شاندار خطاب پیش کرتے ہوئے لوگوں کو اپنی اولاد کے تئیں حسّاس و فکر مند ہونے پر خصوصی توجہ دلائی ۔ فجزاہ اللہ خیرا و احسن الجزاء
اساتذہ و علماء کے بیانات و خطابات کے بعد کئی ایک سرپرستوں، محترم جناب محمد سمیع اللہ صاحب، فضیلۃ الشیخ جناب مولانا منیر الدین تیمی صاحب، محترم جناب ماسٹر محمد ضیاء الحق صاحب اور فضیلۃ الشیخ جناب مولانا محمّد تجمل حق تیمی صاحب وغیرہم نے تاثراتی کلمات پیش کیا۔
الحمد للّٰہ، سبھی حضرات نے فلاح اکیڈمی و معہد کے ڈائریکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا، اساتذہ کرام کی محنتوں کو سراہا، یہاں کے اعلیٰ نصاب تعلیم اور ہاسٹل کے رکھ رکھاؤ ، صفائی ستھرائی اور طعام و قیام کے عمدہ انتظام و انصرام پر خوب خوب تعریف کی۔ اساتذہ ، طلبہ و طالبات کو اپنی ڈھیروں نیک دعاؤں سے نوازا ۔ فجزاہم اللہ خیرا و احسن الجزاء ۔
پروگرام مغرب كى آذان تك چلتا رہا۔ آخر میں ، دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان ہوا ۔
عبد المعبود فیضی/ استاذ: فلاح اکیڈمی، نیما، کٹیہار، بہار۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہیہ فیس بک اکاؤنٹ میرے نام پر کوئی دوسرا ادمی ہینڈل کر رہا ہے میں اپنے دوستوں سے گزارش کرت...
12/08/2023

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ فیس بک اکاؤنٹ میرے نام پر کوئی دوسرا ادمی ہینڈل کر رہا ہے میں اپنے دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر اپ اس اکاؤنٹ کے فرینڈ بنے ہیں تو اپ اس اکاؤنٹ سے باہر نکل جائیں کیونکہ یہ میری بعض تفصیلات استعمال کر رہا ہے جیسے ڈیٹ اف برتھ وغیرہ ہے نام ہے باقی تفصیل اس اکاؤنٹ میں کچھ نہیں ہے نہ ہوم ایڈریس ہے اور نہ آفس ایڈریس کچھ نہیں ہے بس میرا نام ہے اور میرا ڈیٹ آف برتھ ہے۔

Falah Academy is an Arabic Hindi medium school،Also, he is the symbol of the new spirit in the field of education
02/03/2023

Falah Academy is an Arabic Hindi medium school،Also, he is the symbol of the new spirit in the field of education

Address

Main Road, Nima Poorab Tola
Katihar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Falaah Academy Nima Katihar Bihar. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Falaah Academy Nima Katihar Bihar.:

Share