Abu Talha salafi official

Abu Talha salafi official دینی و عصری علوم پر مبنی معلومات عامہ کے خزانے

حوصلہ شکنی کا ثواب!!!؟
03/01/2026

حوصلہ شکنی کا ثواب!!!؟

روشن خیالی کا مرض
02/01/2026

روشن خیالی کا مرض

02/01/2026

موت ایسے بھی آتی ہے !!! ( ابوطلحہ سلفی )

کل بتاریخ ۱/۱/۲۰۲۶ بروز جمعرات ایک جنازہ میں شرکت کی، ایک ایسے شخص کے جنازے میں جس کی موت کی کیفیت نہایت حیران کن اور سبق آموز تھی۔! میت موصوف کے اہل خانہ کے مطابق وہ گاۓ کا دودھ دوہ رہے تھے کہ چکر سا محسوس ہوا اور گرنے لگے، اٹھاکر لٹایا ہی تھا کہ جان پرواز کر گئی! انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ كل نفس ذائقة الموت ۔۔۔۔ آہ؛! ویسے تو ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہی ہے لیکن اس طرح بالکل اچانک کسی عارضہ نفسیہ کے بغیر کسی ذی روح کا بے روح ہو جانا اہل خانہ کے لیے نہایت صبر آزما ہوتا ہے۔
جہاں ایک طرف آج نۓ سال کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں، لوگ اپنے گھروں میں ۲۰۲۶ کے استقبال میں پلکیں بچھاۓ ہوۓ تھے، طرح طرح کے پکوان سے دسترخوان سجاۓ جا رہے تھے، نوخیز لڑکے و لڑکیاں پارکوں میں اپنی عصمت تار تار کر رہی تھیں، شہر کے ہوٹلوں میں عزت و ناموس کا سودا کیا جارہا تھا، لوگ اپنے گھروں سے نکل کر پہاڑیوں میں نۓ سال کی آمد کی خوشی میں پکنک منا رہے تھے، کوئی مستقبل کا خواب بن رہا تھا، کوئی ماضی کی یادوں میں آنسو بہا رہا تھا، ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں نظر آرہی تھیں، بازار کی گلی گلی میں چہل پہل تھی، کہیں تحفے خریدے جا رہے تھے، کہیں مٹھائیاں تقسیم کی جارہی تھیں، کہیں شراب نوشی کی محفل جمی ہوئی تھی، کوئی کسی کا مذاق اڑا رہا تھا، کوئی کسی کو اپنی زبان سے نشانہ بنا رہا تھا، کوئی جوا میں مست تھا، کوئی کباب کا لطف لے رہا تھا، گویا ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ان میں سے کسی کو کبھی کوئی غم چھو کر بھی نہیں گزرے گا۔
ان کو کیا معلوم کہ اس دنیا میں ہزاروں لوگ ایسے بھی ہوں گے جو مختلف آزمائشوں سے دوچار ہیں۔! کسی کے گھر میں میت ہو گئی ہوگی، کسی کی جان بے جان ہو گئ ہوگی، کسی کی ماں چل بسی ہوگی، کسی کے سر کا تاج گر گیا ہوگا، کسی کے اوپر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہوگا،.!
کیا کریں غم ہے ہی ایسی چیز جو لاحق ہونے کے بعد ہی محسوس ہوتی ہے، اے کاش ہم دوسروں کے غم کو بھی اپنا غم شمار کرتے تو خود کو لاحق ہونے سے قبل ہی محسوس کر لیتے۔۔۔! اللہ تعالی ہم سب کو ہوش کا ناخن لینے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
ابوطلحہ سلفی

2026 نے 2025 کو کہا الوداع
31/12/2025

2026 نے 2025 کو کہا الوداع

آئیے اپنا محاسبہ کریں
31/12/2025

آئیے اپنا محاسبہ کریں

30/12/2025
19/12/2025

مولانا قمر الزماں فلاحی صاحب کی آواز میں ایک لا جواب نظم

18/12/2025

مطلب نکل جانے کے بعد تم کہاں اور میں کہاں؟! ۔۔ تعاون بجا لانے والے کا شکریہ بھی ادا نہیں کرتے۔۔۔ یہ کہاں کا انصاف ہے۔۔۔؟!

08/12/2025

اگر مظلوم کافر بھی ہو تب بھی اس کی بد دعا قبول ہوجاتی ہے۔ لہذا کسی پر بھی کوئی ظلم نہ کرے۔۔۔! ظلم کا انجام بہت سخت ہے۔۔۔ ! اللہ ظالم کے ظلم سے محفوظ رکھے۔۔۔ آمین

میرے کھلونےکون ہے جس نے بچپنے کا دور نہیں دیکھا! کھلونا ایک روپیہ کا ہو یا ایک ہزار کا، بچوں کی نگاہ میں وہ کھلونا ہی ہو...
06/12/2025

میرے کھلونے
کون ہے جس نے بچپنے کا دور نہیں دیکھا! کھلونا ایک روپیہ کا ہو یا ایک ہزار کا، بچوں کی نگاہ میں وہ کھلونا ہی ہوتا ہے۔ کیا بوڑھا کیا جوان کھلونا دیکھتے ہی وہ اپنے بچپنے میں لوٹ جاتے ہیں۔ آپ لوگوں کے کون سے کھلونے ہوتے تھے۔۔۔؟ شئر کریں

06/12/2025

مولانا جرجیس یا کوئی اور؟ پہچانو تو جانیں۔۔ اکثر نے غلطی کی؟!

Address

Katihar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Talha salafi official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share