
12/06/2025
بدقسمت جہاز کا خوش قسمت بندہ
دکھ ھوا ۔انسانیت بہت بڑا رشتہ ھے یہ عام لوگ ھمارے لئے اتنے ھی عزیز ھیں جتنے ھمارے اپنے پاکستانی ۔ھزاروں امیدیں خواھشین انکھوں میں سما کر لوگ پردیس جاتے ھیں۔بچوں کی روشن مستقبل والدین کی خوشیاں بہنوں کی شادیاں بھائیوں کے تعلیم اج اس گہرتے طیارے کے ساتھ ساتھ کسی کا جہیز کسی کا تعلیم کسی کا علاج اور کسی کے بڑھاپے کا سہارا بھی ختم ھوگیا
۔اللہ پاکستان اور ھندوستان کے رھنماوں کو توفیق دیں کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کر سکیں۔بھوک بے روزگاری غربت کا خاتمہ ھو لوگ خوش رھیں یہ چار دن کی زندگی لڑنے جگڑنے کیلئے نہیں پیار محبت اور امن بہت بڑی نعمتیں ھیں ۔اللہ سب کا حامی وناصر ھو