N𝒂𝒂𝒕 𝑬 𝑵𝒂𝒃𝒊 𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎 𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒃𝒂𝒂𝒅

  • Home
  • India
  • Kishanganj
  • N𝒂𝒂𝒕 𝑬 𝑵𝒂𝒃𝒊 𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎 𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒃𝒂𝒂𝒅

N𝒂𝒂𝒕 𝑬 𝑵𝒂𝒃𝒊 𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎 𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒃𝒂𝒂𝒅 خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضاؔ

دَم میں جب تک دَم ہے ذِکر اُن کا سُناتے جائیں گے

07/03/2025
03/03/2025

اُٹھا دو پردہ دِکھا دو چہرہ کہ نُورِ باری حجاب میں ہے

زمانہ تاریک ہورہا ہے کہ مہر کب سے نقاب میں ہے

نہیں وہ میٹھی نگاہ والا خدا کی رحمت ہے جلوہ فرما

غضب سے اُن کے خدا بچائے جلال باری عتاب میں ہے

جلی جلی بُو سے اُس کی پیدا ہے سوزش عشقِ چشم والا

کبابِ آہُو میں بھی نہ پایا مزہ جو دل کے کباب میں ہے

اُنہیں کی بُو مایۂ سمن ہے اُنہیں کا جلوہ چمن چمن ہے

اُنہیں سے گلشن مہک رہے ہیں اُنہیں کی رنگت گلاب میں ہے

تِری جلو میں ہے ماہِ طیبہ ہلال ہر مرگ و زندگی کا!

حیات جاں کار کاب میں ہے ممات اعدا کا ڈاب میں ہے

سیہ لباسانِ دار دنیا و سبز پوشانِ عرش اعلیٰ

ہر اِک ہے ان کے کرم کا پیاسا یہ فیض اُن کی جناب میں ہے

وہ گل ہیں لب ہائے نازک ان کے ہزاروں جھڑتے ہیں پھول جن سے

گلاب گلشن میں دیکھے بلبل یہ دیکھ گلشن گلاب میں ہے

جلی ہے سوز جگر سے جاں تک ہے طالب جلوۂ مُبارک

دکھا دو وہ لب کہ آب حیواں کا لطف جن کے خطاب میں ہے

کھڑے ہیں مُنْکَر نَکِیْر سر پر نہ کوئی حامی نہ کوئی یاور!

بتا دو آکر مِرے پیمبر کہ سخت مشکِل جواب میں ہے

خدائے قہّار ہے غضب پر کُھلے ہیں بدکاریوں کے دفتر

بچا لو آکر شفیعِ محشر تمہَارا بندہ عذاب میں ہے

کریم ایسا مِلا کہ جس کے کُھلے ہیں ہاتھ اور بھرے خزانے

بتاؤ اے مفلِسو! کہ پھر کیوں تمہارا دل اِضطراب میں ہے

گنہ کی تاریکیاں یہ چھائیں اُمنڈ کے کالی گھٹائیں آئیں

خدا کے خورشید مہر فرما کہ ذرّہ بس اِضطراب میں ہے

کریم اپنے کرم کا صدقہ لئیمِ بے قدر کو نہ شرما

تُو اور رضاؔ سے حساب لینا رضاؔ بھی کوئی حساب میں ہے

02/03/2025

Naat E Nabi Islam Zindabaad

17/01/2025

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی سب سے بالا و والا ہمارا نبی اپنے مولی کا پیارا ہمارا نبی دونوں عالم کا دولہا ہمارا نبی بجھ گئیں جس کے آگے کبھی مشعلیں شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ملک کونین میں انبیاء تاجدار تاجداروں کا خلق سے صلى الله آقا ہمارا ہمارا : نبی اولیاء اولیاء سے رسل اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی صا الله جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی ان کا اُن کا تمہارا ہمارا نبی کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے دینے والا ہے سچا ہمارا نبی

10/01/2025

Jafar Kalim Dinah Puri
Dard E Dil Ki Dawa Zaroori Hai Yaro Ali

اُن کی مہک نے دِل کے غُنچے کِھلا دئیے ہیںجس راہ چل گئے ہیں کُوچے بَسا دیے ہیںجب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیںجلت...
09/01/2025

اُن کی مہک نے دِل کے غُنچے کِھلا دئیے ہیں

جس راہ چل گئے ہیں کُوچے بَسا دیے ہیں

جب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں

جلتے بُجھا دیے ہیں روتے ہنسا دیے ہیں

اِک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا

تم نے تو چلتے پِھرتے مُردے جِلا دیے ہیں

ان کے نثار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو

جب یاد آگئے ہیں سب غم بُھلا دیے ہیں

ہم سے فقیر بھی اب پھیری کو اُٹھتے ہوں گے

اب تو غنی کے دَر پر بِستر جما دیے ہیں

اَسرا میں گزرے جس دم بیڑے پہ قُدسیوں کے

ہونے لگی سَلامی پرچَم جھکا دیے ہیں

آنے دو یا ڈُبو دو اب تو تمہاری جانِب

کَشتی تمہیں پہ چھوڑی لنگر اُٹھا دیے ہیں

دُولہا سے اِتنا کہہ دو پیارے سُواری روکو

مشکل میں ہیں براتی پُرخار بادیے ہیں

اللہ کیا جہنّم اب بھی نہ سَرد ہوگا

رو رو کے مصطفیٰ نے دریا بہا دیے ہیں

میرے کریم سے گر قطرہ کِسی نے مانگا

دریا بہا دیے ہیں دُر بے بہا دیے ہیں

مُلکِ سُخَن کی شاہی تم کو رضاؔ مُسلَّم

جس سَمْت آ گئے ہو سِکّے بٹھا دیے ہیں

07/01/2025

Jafar Kalim Dinah Puri new Naat Khwaja E Hindustan 🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
Yaro Ali

Allah Hu Akbar  🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
29/12/2024

Allah Hu Akbar 🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋

Address

Siliguri
Kishanganj
786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when N𝒂𝒂𝒕 𝑬 𝑵𝒂𝒃𝒊 𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎 𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒃𝒂𝒂𝒅 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share