04/08/2025
"کاغذی ترقی یا زمینی سچ؟ – بنجواہ کی سڑک کا المیہ"
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلع کشتواڑ کے بنجواہ علاقے کے لوگ آج بھی ایک پختہ، محفوظ اور قابلِ استعمال سڑک کے خواب کو حقیقت بنتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ پی ایم جی ایس وائی سب ڈویژن کشتواڑ کی طرف سے سڑک کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ نوٹس تو جاری کیا گیا، مگر زمینی سطح پر صورتحال آج بھی جوں کی توں ہے۔
مورخہ 5 ستمبر 2024 کو ایک ذمہ دار شہری نے پہلی بار شکایت درج کروائی، جس پر یقین دہانی کروائی گئی کہ کام جلد مکمل ہوگا۔ جب وعدے وفا نہ ہوئے تو اسی شہری نے 5 نومبر 2024 کو دوبارہ آواز بلند کی، جس پر پی ایم جی ایس وائی سب ڈویژن کشتواڑ کی طرف سے رسمی کارروائی کی گئی — مگر افسوس، اس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔
آج، ماہ اگست 2025 کا سورج بھی اس سڑک پر وہی گڑھے، وہی کچی مٹی، اور وہی پانی کے کھڑے جو بارش کے بعد تباہی کا منظر پیش کرتے ہیں، دیکھ رہا ہے۔ نہ کہیں نکاسی آب کا انتظام ہے، نہ ہی پرانے گڑھوں کو بھرنے کی زحمت کی گئی ہے۔ سڑک کاغذات میں مکمل ہو چکی ہے، لیکن بنجواہ کے لوگوں کے قدم آج بھی دھول، کیچڑ، اور خطرناک موڑوں پر پھسل رہے ہیں۔
یہ صرف ایک سڑک کا مسئلہ نہیں، بلکہ عوام کے اعتماد کا جنازہ ہے۔ ایک ایسا نظام جو فائلوں اور دفتری کارروائیوں میں الجھ کر اپنی اصل ذمہ داری بھول چکا ہے — یعنی عوامی فلاح و بہبود۔
ہماری اپیل:
ہم حکومت، ضلعی انتظامیہ، اور متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ خوابوں کو کاغذوں سے نکال کر زمین پر اتاریں۔ بنجواہ کے لوگ بھی اسی ملک کا حصہ ہیں، ان کا بھی حق ہے کہ وہ ایک محفوظ اور پختہ سڑک پر سفر کریں۔
Bunjwah
PLACE BUNJWAH District Administration Kishtwar - DIPR Kishtwar Mehraj Malik Hope Of Inderwal , P.L Sharma News18 India Majid Mir Alig Ministry of Road Transport and Highways, Government of India Omar Abdullah