Eyuz Gain To Create

Eyuz Gain To Create 🐥 BABY WHICH IS CAPABLE OF LEARNING MORE AND MORE (EYUZ)
ALL ASSETS IN ONE PLATFORM
ISLAM,FACTS, SCIENCE, COUNTRIES AND ALL THAT JAZZ

YOU CAN LEARN ENGLISH THROUGH OUR PAGES,CHANNELS,CLASSES AND YOU CAN INTERACT WITH US ON YOUTUBE .;EYUZ GAIN TO CREATE

15/07/2025


*عمر کو نیکی کے سوا کوئی چیز نہیں بڑھاتی اور تقدیر کو دعا کے سوا کوئی چیز نہیں بدلتی ھے"*
*تاجدار ختم نبوت ﷺ زندہ باد.*
Follow Our Page For More ❤️🥰

🎉 Facebook recognized me as a top rising creator this week!
15/07/2025

🎉 Facebook recognized me as a top rising creator this week!

09/07/2025

سیدہ فاطمہ الزہرہؓ کی وفات کے بعد حضرت علیؓ نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی حسنؓ حسینؓ زینبؓ ابھی چھوٹے تھے
آپ نے سیدنا عقیلؓ کو رشتہ دیکھنے کے لیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا
سیدنا علیؓ کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علیؓ کا بیٹی فاطمہ کے لیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبیؐ کے خاندان میں بیاہی جا سکے رشتہ قبول ہوتا ہے تو فاطمہ بنت حزم( سیدہ ام البنین) سیدنا علیؓ کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسنؓ حسینؓ اور بی بی زینبؓ فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں
سیدنا علیؓ سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کبھی
فاطمہ مت کہئیے گا
انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی
میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں
میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں

ان کے چار بیٹے ہوئے اس لیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں
اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسنؓ حسینؓ کی اطاعت کا حکم دیا ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنی

یہ اہلبیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں

چار بیٹوں میں عباس ابن علیؓ، عبداللہ ابن علیؓ، جعفر ابن علیؓ اور عثمان ابن علیؓ تھے
سیدنا عباسؓ لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے
شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے، دونوں ہاتھوں سے تلوار چلاتے تھے
جنگ صفین میں سیدنا علیؓ نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباسؓ کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسنؓ حسینؓ میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں

حالانکہ عمر میں حسنؓ و حسینؓ سے چھوٹے تھے

مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی

واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کرکے لشکر حسینؓ کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباسؓ نے حضرت امام حسینؓ سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں
سیدنا امام حسینؓ ان سے تلواریں لے لیتے ہیں کہ بس عباسؓ تم پانی لے آؤ
آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں
امام عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں
سیدنا عباسؓ حضرت امام حسینؓ سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباسؓ کے دونوں بازو نہیں تھے اس لیے صرف آپ کو تیر نکالنے کا کہا
یہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبیؐ کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی
آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے

حضرت علیؓ کے پانچ بیٹوں نے میدان کربلا میں جام شہادت پائی
جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے
جو لشکر حسینؓ کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے
سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباسؓ شہد ہوا جعفرؓ شہید ہوا عثمانؓ شہید ہوا عبداللہؓ بھی شہید ہو گیا
فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے حسینؓ کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے حسینؓ سے پہلے شہید ہوئے کہ بعد میں تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور امام عالی مقام کی حفاظت کے لئے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا

یہ وہ ماں تھی جو اہلبیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا

خدا ہم سب کو اہلبیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا

( آمین )💕💕❤️

05/07/2025

حر…
یزیدی فوج کا سینئر کمانڈر۔
ایک بہادر، تربیت یافتہ ملٹری آفیسر،
جسے امام حسینؑ کے قافلے کی interception کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

جب حسینؑ مکہ سے نکلے،
تو حرؓ کو brief دیا گیا:
“انہیں راستے میں روکنا ہے،
کسی صورت آگے نہ جانے دینا،
نہ واپس مدینہ جانے دینا۔”

📘 تاریخ طبری، جلد 5:

“حرؓ نے امام کو روک کر کہا:
‘مجھے آپ کو محصور رکھنے کا حکم ہے
نہ آپ کو واپسی کی اجازت ہے، نہ کوفہ داخلے کی۔’”

وہ strategic point جو حرؓ نے روکا…
اسی جگہ کربلا بن گئی۔



لیکن یہ کوئی عام آپریشن نہیں تھا۔
امام حسینؑ سے حرؓ کی پہلی ملاقات میں ہی روحانی کمپلکیشن شروع ہو گئی تھی۔

نماز میں حرؓ امام حسینؑ کے پیچھے کھڑا ہوا۔
اور تب احساس ہوا:
“میں جسے روک رہا ہوں،
وہ نبی ﷺ کا نواسہ ہے…
جس کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے،
اس کے خلاف جنگ…؟”



پھر دن گزرتے گئے…
پیاس بڑھتی گئی،
خیمے تپتے گئے،
اور دریا بہتا رہا مگر حرؓ کی آنکھیں اب ضمیر کی سطح پر تیر رہی تھیں۔

📘 البدایہ والنہایہ، جلد 8:

“حرؓ ساری رات بے چین رہا۔
بار بار کہتا رہا:
’کیا میں وہ پہلا شخص بنوں گا جو حسینؑ کے خون میں ہاتھ ڈالے گا؟‘”

حرؓ کا ضمیر battlefield میں بیدار ہوا
اور یہ تاریخ کا پہلا recorded military defection بن گیا،
جہاں ایک فوجی کمانڈر دشمن کی فوج چھوڑ کر
حق کی صف میں شامل ہوا…
بلکہ شہید ہو گیا۔



10 محرم کی صبح،
حرؓ کا گھوڑا یزیدی کیمپ سے نکلا،
مگر رخ حسینؑ کے خیمے کی طرف تھا۔

حرؓ آ کر گھوڑے سے اترا،
اور کہا:

“یا ابنِ رسول اللہ،
میں وہ ہوں جس نے آپ کو یہاں روکا…
کیا آپ مجھے معاف کریں گے؟”

📘 الکامل فی التاریخ – ابن اثیر:

“امام حسینؑ نے فرمایا:
‘حر! تُو دنیا میں بھی آزاد ہے اور آخرت میں بھی۔
تُو نے ضمیر جگا لیا۔’”



حرؓ نے تلوار اٹھائی،
اور اب وہ اسی مورچے پر لڑ رہا تھا
جہاں کل وہ پہرہ دے رہا تھا۔

📘 انساب الاشراف – بلاذری:

“حرؓ شدید جنگ کے بعد زخمی ہوا،
امام حسینؑ خود اس کے پاس آئے،
سر گود میں رکھا،

اور فرمایا:
‘اے حر… تُو نے خود کو بچا لیا۔ تُو کامیاب ہے!’”

05/07/2025

9 محرم الحرام: شبِ وفا، شبِ امتحان

9 محرم، وہ دن جب کربلا کے ریگزار پر حق اور باطل کی آخری جنگ سے پہلے کی خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ خیموں میں نور تھا، دلوں میں سکون تھا، لیکن باہر موت کا رقص جاری تھا۔ پانی بند تھا، دشمن سامنے تھا، اور شہادت کا یقین تھا — مگر کوئی ایک چہرہ بھی خوف زدہ نہ تھا۔

یہ شبِ عاشور تھی ۔
وفا کی آخری رات!

امام حسین ع نے فرمایا:

> "کل صبح ہمیں شہید کر دیا جائے گا... میں تمہیں بیعت سے آزاد کرتا ہوں، جو جانا چاہے چلا جائے۔"

لیکن یہ کون لوگ تھے؟
یہ نوجوان، یہ غلام، یہ اہلِ بیت ع — سب نے ایک زبان ہو کر کہا:

> "ہم آپ کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے...!"

✨ آج کے نوجوان کے لیے 9 محرم کا پیغام یہ ہے: وفا کرو، سچائی کے ساتھ کھڑے رہو، اور قربانی سے نہ گھبراؤ۔

کربلا کے یہ چراغ آج بھی جل رہے ہیں،

📌 یاد رکھو، حسین ع نے سر کٹا دیا، مگر باطل کے آگے سر نہ جھکایا۔

Ashura ka Roza ❤️
05/07/2025

Ashura ka Roza ❤️

2 محرم الحرام سن 61 ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کا قافلہ کربلا کے میدان میں پہنچا۔ یہ وہی دن تھا جب امام ح...
28/06/2025

2 محرم الحرام سن 61 ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کا قافلہ کربلا کے میدان میں پہنچا۔ یہ وہی دن تھا جب امام حسینؑ نے اپنے اہل بیت اور اصحاب کے ساتھ کوفہ کے راستے میں سفر کرتے ہوئے کربلا کی زمین پر پڑاؤ ڈالا۔ یہ دن واقعہ کربلا کے لیے ایک اہم آغاز تھا، جس کے بعد 10 محرم کو عاشوراء کا عظیم سانحہ پیش آیا۔

امام حسینؑ اور ان کے قافلے کا کربلا میں پہنچنا اس تاریخی اور دلخراش واقعے کا پیش خیمہ ثابت ہوا جس میں حق و باطل کے درمیان واضح فرق سامنے آیا

Address

Kolkata

Website

https://youtu.be/ufow_TanbX8

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eyuz Gain To Create posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Eyuz Gain To Create:

Share