Pathan Mushtaq

Pathan Mushtaq مجھے مسجدوں کی خبر نہیں مجھے مندروں کا پتہ نہیں میری عاجزی کو قبول کر مجھے اور درد ملال دے کسی درد مند کے کام آیا کسی ڈوبتے کو چھال دے

01/03/2025
01/03/2025

ایک قدم نفس پر دوسرے قدم جنت میں ۔ نفس پر قابو پانا اور اللّٰہ کی طاعت کرنا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہے۔ ہم اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پا لیتے ہیں تو ہم جنت کی نعمتوں کے مستحق بن سکتے ہیں ۔نفس انسان کو اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے سے روکتا ہے اور بدی کی طرف لے جاتا ہے اس لیے ہمیں اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانا ضروری ہے ۔ نفس پر قابو پانے سے اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرتا ہے ۔ ہمیں اللّٰہ کی یاد کرنے میں مشغول رہنا چاہیے ۔ نماز انسان کو نفسانی خواہشات سے بجاتی ہیں اور اسے اللّٰہ کی طرف لے جاتی ہے ۔ اللّٰہ کا ذکر کرنے سے دل میں اللّٰہ کا خوف پیدا ہوتا ہے اور نفس کی خواہشات کمزور ہو جاتی ہے ۔ ہمیں اللّٰہ پر توکل کرنی چاہیے اور آسے مدد مانگنا چاہیے ۔ ہمشہ نیکی کی طرف اگے بڑھنا چاہیے ۔ صالح دوستوں کی صحبت انسان کو نیک کاموں کی طرف راغب کرتا ہے ۔ مشکلات میں صبر کرنے سے نفس کی طاقت کمزور ہو جاتی ہے ۔یہ دنیا کی ہر خواہش ارضی ہے۔ اس کی طرف چلے جو ہمشہ ہے۔

01/03/2025

عورت اگر بے وفا ہو ،
تو مرد کے رزق سے برکت اٹھا لی جاتی ہے!
یہ وہ جملہ ہے جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا۔ کہتے ہیں؛ مرد کا رزق عورت کے نصیب کا ہوتا ہے۔
مجھے اس بات سے سو فیصد اتفاق ہے ، یا یوں کہہ لیں تجربہ ہے!
عورت چاہے کتنی ہی باشعور تجربہ کار ، پڑھی لکھی ہو ، مرد کی سر پرستی ہر حال میں اس کیلیۓ اولین ہے۔
عورت چاہے کتنی ہی سمجھدار ہو جاۓ ، مرد پھر بھی اس کے کردار کیلۓ ڈھال کا کام کرتا ہے۔
مرد کی نگرانی ہو ، تو عورت کو بھٹکنے نہیں دیتی۔
جس طرح اس بات کا خوف کہ ؛
" اللّٰہ دیکھ رہا ہے "
بہت سے گناہوں سے بچا لیتا ہے ، اسی طرح مرد کی نگرانی اخلاقی حدود پار نہیں کرنے دیتی۔
جس طرح ہم پیدا ہونے کے بعد والد کو اپنا پہلا ہیرو کیتے ہیں ، تو کسی کی زوجیت میں آنے کے بعد تا عمر خاوند ہی ہمارا سرپرست ہوتا ہے۔
اسکی مقرر کردہ حدود کو اگر عورت عزت دے تو مرد کے بے انتہا اعتبار کی وارث بھی ہو جاتی ہے۔

اڑنے کا شوق بے شک رکھیں! لیکن۔۔۔۔ اپنی ڈور اپنے محرم کے ہاتھ میں دے کر۔!!!!

01/03/2025

ہر شخص کی زندگی میں کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو وہ کسی سے نہیں کہتا،
کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جن کا ذکر وہ کسی سے نہیں کرتا…

ہر کسی کی زندگی میں ایسی آزمائشیں ہوتی ہیں جنہیں صرف وہی جانتا ہے،
کچھ نشانِ عبرت ایسے ہوتے ہیں جو کسی کی نظر میں نہیں آتے۔

اس لیے دوسروں پر جلد بازی میں فیصلہ نہ سنائیں،
کیونکہ ہر شخص اپنی جنگ تنہا لڑ رہا ہوتا ہے،
اپنی ٹوٹ پھوٹ خود ہی سنوار رہا ہوتا ہے،
وہ کمزور دکھائی دینا نہیں چاہتا،
چاہے اس کے لیے کتنا ہی خود کو چھپانا پڑے، کتنی ہی حقیقتوں سے بچنا پڑے۔

ہم لوگوں کو ظاہر سے دیکھ سکتے ہیں،
مگر وہ دھچکے اور درد نہیں دیکھ سکتے جو وہ دل میں لیے پھرتے ہیں…
لہٰذا نرمی اختیار کریں، مہربان بنیں۔ ❤️

01/03/2025

زندگی کے بے شمار لمحے اتنی تیزی سے گزرتے ہیں کہ ہمیں ان کا پتا بھی نہیں چلتا۔ وہ آوازیں جو کبھی ہمیں دل سے سنائی دیتی تھیں، وہ باتیں جو ہماری روح کو سکون دیتی تھیں، وہ لمحے جو ہمیں محبت میں گم کر دیتے تھے۔۔۔۔ وہ سب اتنی جلدی وقت کی دھار میں بہہ جاتے ہیں کہ ہمیں پچھتاوا ہوتا ہے۔ اپنے پسندیدہ شخص کی آوازیں ریکارڈ کر کے محفوظ کر لیں کیونکہ یہ آوازیں ایک دن بس یادوں میں باقی رہ جائیں گی اور وقت ان آوازوں کو بھی اپنی بے رحم رفتار سے مٹا دے گا۔ اس لئے ان لمحوں کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ یہی لمحے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔۔۔۔🍂🖤

فراز احمد نے کیا خوووب کہا ہے :

"یادوں کا سلسلہ چل رہا ہے،
تمہاری آواز میں کچھ تو خاص تھا،
ہمیں شاید وقت کا خیال نہ تھا،
پر اب ہر لمحہ تمہاری آواز کا انتظار ہے۔"

01/03/2025

01/03/2025

27/02/2025

Address

Kupwara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pathan Mushtaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share