Panun Kashmir

Panun Kashmir 9149458921

09/11/2025
28/10/2025

خوپصورت الفاظ میرے یار کے قلم سے۔۔

25/10/2025

ایک دن اچانک خیال آیا
ہرا بھرا میرا گاوں
تحریر ریاض راہی

ایک دن اچانک خیال آیا چلو بچپن کی طرح اپنے گاوں کا چکر لگاوں ۔میں نے سکوٹی اسٹارٹ کی، مگر دل کے اندر ایک ہلکی سی کپکپاہٹ تھی گاوں کی دوڑ بھاگ سے نکل کر دل چاہتا تھا کہ بچپن کے وہ راستے، وہ کچے رستے، وہ تازہ ہوا دوبارہ محسوس کروں۔
سوچا، آج میں گاڑی نہیں لوں گا، نہ پکی سڑکوں کا رخ کروں گا
بس ان چھوٹی چھوٹی کچی کچی راستوں پر جاؤں گا جہاں کبھی دوڑتے ہوئے میرے پاؤں مٹی سے لپٹ جایا کرتے تھے۔
کچھ دور گیا تو وہی جگہ نظر آئی جہاں میں اپنے دوستوں کے ساتھ گلی ڈنڈا کھیلا کرتا تھا۔
دل خوش ہوا، مگر قدم رک گئے۔
جگہ تو وہی تھی، مگر اب وہاں گھاس نہیں، صرف مٹی اور کچرا بکھرا تھا۔
میں نے نظریں دوڑائیں، تو ایک بڑا پتھر دکھائی دیا — وہی پتھر جس پر بیٹھ کر میں اور میرے دوست کہانیاں سناتے، ہنستے، گاتے تھے۔
میں دھری دھیرے آہستہ سے جا کر اسی پتھر پر بیٹھ گیا۔
پتھر کی ٹھنڈک آج بھی ویسی تھی، مگر منظر بدل گیا تھا۔
آنکھیں بند کیں تو ماضی کی آوازیں سنائی دینے لگیں
دوستوں کی ہنسی، چشمے کی کھنک، اور ہوا میں اخروٹ کے پھولوں کی خوشبو۔
مگر جب آنکھیں کھولیں، تو سامنے چشمہ گندے پانی کی نالی میں بدل چکا تھا۔
اس کے کنارے پلاسٹک کے ڈھیر، مچھر، اور بدبو نے قبضہ جما رکھا تھا۔
اخروٹ کے درخت، جو کبھی شان سے لہراتے تھے، اب کٹے ہوئے تنوں کی صورت میں پڑے تھے۔
ان کے سائے میں اب بچے نہیں کھیلتے، بلکہ سڑی ہوئی چیزوں کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔
میں اٹھا اور گاؤں کے اندر چلا گیا۔
جہاں کبھی ہر دروازے پر سلام کا جواب مسکراہٹ سے دیا جاتا تھا،
اب دروازے بند تھے۔
لوگ اپنے گھروں میں، اپنے فونوں میں، اپنی دنیا میں قید تھے۔
ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا پتہ نہیں —
کوئی کسی کے گھر نہیں جاتا، نہ کوئی کسی کا حال پوچھتا۔
میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو اکیلی بیٹھی تھی۔
میں نے سلام کیا تو اس نے آہستہ سے کہا:
"بیٹا، اب یہاں کوئی کسی سے بات نہیں کرتا۔
سب اپنی من مرضی کے راج میں جیتے ہیں۔
یہاں اب صرف لوگ ہیں… رشتے نہیں۔
میں نے اردگرد دیکھا
کچرے کے ڈھیر، بدبودار نالے، اور بے جان آنکھوں والے چہرے۔
یہ میرا وہ گاؤں نہیں تھا جس میں کبھی زندگی سانس لیتی تھی۔
یہ تو ایک قبرستان تھا
جہاں ہر انسان اپنے خ*ل میں قید، تنہا، جانوروں کی طرح زندہ تھا۔
ترقی کے نام پر سب کچھ بدل گیا تھا۔
گاؤں میں اب بجلی ہے، موبائل ہے، موٹر سائیکل ہے،
مگر دلوں میں اندھیرا ہے، رشتوں میں فاصلہ ہے،
اور فضا میں وہ خوشبو نہیں جو کبھی اخروٹ کے پھولوں سے آتی تھی۔
میں دوبارہ اس پتھر کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔
چشمے کے شور کی جگہ اب مکھیوں کی بھنبھناہٹ تھی۔
میں نے آسمان کی طرف دیکھا
بادل اب بھی وہی تھے، مگر شاید وہ بھی رو رہے تھے۔
میں نے سوچا
“کیا یہی ترقی ہے؟
جہاں روشنی تو ہے، مگر دلوں میں اندھیرا چھایا ہے
جہاں سڑکیں چمک رہی ہیں، مگر رشتے مٹی میں دفن ہو گئے؟”
میں نے مٹی کی ایک مُٹھی اٹھائی،
اسے ہاتھوں میں دبایا، اور دل میں دعا کی:
“اے میرے اللہ
میرے گاؤں کو پھر سے ویسا کر دے —
جہاں لوگ جئیں، ایک دوسرے سے جڑے رہیں،
اور چشمے کا پانی پھر سے صاف بہے…”
میں نے سکوٹی اسٹارٹ کی، مگر دل بوجھل تھا۔
گاؤں پیچھے چھوٹ رہا تھا، مگر یادیں ساتھ چل رہی تھیں۔
اور میں سوچ رہا تھا
شاید اصل ترقی وہ نہیں جو ہم نے حاصل کی ہے،
بلکہ وہ ہے جو ہم نے کھو دی ہے۔

21/10/2025

یاد رکھو زندگی میں سکون تلاش کرو۔خوشیاں تمہارے پیچھے خود چلی آینگی۔۔۔راہی ریاض۔

زندگی عجب چیز ہے.یہ سکھاتی سب کچھ ہے مگر بتاتی کچھ نہیں۔کبھی ہنساتی ہے کبھی رُلا دیتی ہے،اور آخر میں یہی سمجھاتی ہے کہ ک...
21/10/2025

زندگی عجب چیز ہے.

یہ سکھاتی سب کچھ ہے مگر بتاتی کچھ نہیں۔
کبھی ہنساتی ہے کبھی رُلا دیتی ہے،
اور آخر میں یہی سمجھاتی ہے
کہ کوئی ہمیشہ نہیں رہتا،
سوائے یادوں کے۔

18/10/2025
18/10/2025

Behtareen kalaam ..

01/10/2025

A Serious Threat
Smoking in Kashmir has become a serious social and public health issue. The statistics are alarming an estimated 30 to 35 percent of men, along with an increasing number of youth and women, use ci******es, bidis, ho**ah, or other to***co products.
This rate is not only higher than India’s national average but also a clear indicator of a looming health crisis in the region. According to health experts, to***co use is directly linked to the rising cases of heart disease, lung cancer, and respiratory illnesses in Kashmir.
The young generation the hope of the future — is the most affected. Sadly, under the guise of entertainment and fashion, ho**ah culture is becoming increasingly common.
The time has come for society to wake up. Parents, teachers, and religious scholars must play their role, while the government enforces strict laws and launches awareness campaigns. If we fail to act today, the coming generations will face a devastating tragedy۔۔

یہ   دنیا    فانی     ہے، سب کو جانا ہےبس نیکیاں ساتھ ہیں، باقی مٹ جانا ہے"انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ یہ اطلاع دی جات...
30/09/2025

یہ دنیا فانی ہے، سب کو جانا ہے
بس نیکیاں ساتھ ہیں، باقی مٹ جانا ہے

"انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم اور شفیق نیک سیرت اور بااخلاق شخصیت غلام می الدین وانی صاحب لدرون اس فانی دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

Address

Kupwara

Telephone

+19149458921

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Panun Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Panun Kashmir:

Share

Category