
22/08/2021
روزنامہ انقلاب اردو 22/08 /2021
مدھوبنی(نامہ نگار) ضلع کے مدھواپور بلاک کے تحت واقع جامعہ نبویہ ازہری محلہ رام پور مدھواپور مدھوبنی بہار میں الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ
چھٹا سالانہ دس روزہ ذکر شہدائے کربلا کا پروگرام بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوا-
خصوصی خطیب کی حیثیت سے حضرت مفتی فیروزالقادری مصباحی نے اپنے دس روزہ خطاب میں سیرت رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و خلفائے راشدین، شھدائے اسلام خصوصاً امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ کی سیرت طیبہ کے اہم گوشوں کو پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ احکام شریعت پر عمل کرنا ہی امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں سچی خراج عقیدت ہے اور امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ ماہ محرم الحرام میں ہونے والے جملہ خرافات کا دروازہ بند کیا جائے اور مذھب اسلام کے صحیح اصولوں پر عمل کریں مسلمان اپنے کردار وعمل سے مذھب اسلام کو بدنام نہ کریں جمعة المباركه یوم عاشورہ کو دعائے عاشورہ پر پروگرام کا اختتام ہوا اس کے بعد لنگر عام کا اہتمام ہوا جس میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی - پروگرام کی صدارت حضرت قاری نسیم صاحب مرکزی دارالقرات لوہنہ نیپال نے فرمائی قیادت حضرت قاری امان اللہ رضوی مدرس جامعہ نبویہ نے فرمائی ان علاوہ قاری مبارک حسین، قاری اباز عالم،قاری تحسین رضا واعظی ،مولانا علی حسن نیپالی ،حافظ صدر عالم، حافظ فیاض عالم، محمد رفیق رضا ،محمد شکیل، محمد منصور، عبدالرحمن، علاؤالدین، غلام مصطفی، محمد صدام، عبدالسبحان ،محمد زین الانصاری، مقیم راعین ،عبدالغفور جامعہ کے طلبہ وغیرھم کے علاوہ علاقے سے کافی تعداد میں لوگوں شرکت فرماکر دس روزہ پروگرام کو کامیابی تک پہنچایا -