11/10/2025
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک، ڈاکٹر جان محمد کا گندم کے حوالے سے کسانوں کے نام اہم پیغام ۔
ڈاکٹر جان محمد نے کہا کہ کرک میں گندم کی کاشت کا موزوں وقت شروع ہو چکا ہے۔ کسان حضرات بروقت زمین کی تیاری کریں اور تصدیق شدہ بیج کا استعمال یقینی بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کرک کے دفتر میں گندم کا بیج دستیاب ہے، لہٰذا کسان حضرات دفتر سے رابطہ کرکے اپنی ضرورت کے مطابق بیج حاصل کریں تاکہ کاشت میں تاخیر نہ ہوسکے ۔