05/06/2026
آج کے دور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) تیزی کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ دینی، علمی اور اعتقادی سوالات کے لیے بھی بڑی تعداد میں لوگ AI سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ AI خود سے علم تخلیق نہیں کرتا، بلکہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات کو ترتیب دے کر پیش کرتا ہے۔
چونکہ انٹرنیٹ پر بدمذہبوں اور گمراہ کن نظریات پر مشتمل مواد بڑی مقدار میں موجود ہے، اس لیے اکثر AI کے جوابات بھی انہی افکار سے متاثر ہوتے ہیں۔
اسی وجہ سے بہت سے مسلمان، خصوصاً نوجوان نسل، غیر محسوس انداز میں غلط عقائد اور فکری گمراہی کا شکار ہو رہی ہے۔
اس صورتحال میں اہلِ سنت والجماعت کے مستند عقائد، نظریات اور علمی تحریروں کو بڑی تعداد میں انٹرنیٹ پر محفوظ اور شائع کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔
یہی اس مشن کا بنیادی مقصد ہے کہ علمائے اہلِ سنت کی مستند تحریروں کو ٹائپ کرکے ویب سائٹس پر نشر کیا جائے۔
Follow the Lubaab.com (لباب) channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaybzdlHFxP1YHdSpT3c